یہوواہ کے گواہوں کی آن لائن لائبریری
یہوواہ کے گواہوں کی
آن لائن لائبریری
اُردو
  • بائبل
  • مطبوعات
  • اِجلاس
  • ی‌گ ص.‏ 25-‏26
  • اُن کی عالمگیر تنظیم اور کام

اِس حصے میں کوئی ویڈیو دستیاب نہیں ہے۔

ہم معذرت خواہ ہیں کہ ویڈیو لوڈ نہیں ہو سکی۔

  • اُن کی عالمگیر تنظیم اور کام
  • یہوواہ کے گواہ کون ہیں؟ وہ کیا ایمان رکھتے ہیں؟‏
  • ملتا جلتا مواد
  • برانچ کے دفتروں میں کیا کِیا جاتا ہے؟‏
    کون لوگ یہوواہ خدا کی مرضی پر چلتے ہیں؟‏
یہوواہ کے گواہ کون ہیں؟ وہ کیا ایمان رکھتے ہیں؟‏
ی‌گ ص.‏ 25-‏26

اُن کی عالمگیر تنظیم اور کام

گواہی دینے کے اِس کام کی راہنمائی کرنے کے لئے ۲۳۰ سے زیادہ ممالک میں یہ کام کِیا جا رہا ہے اور اس سلسلے میں متعدد روابط استعمال کئے جاتے ہیں۔ ہدایت مجموعی طور پر بروکلن، نیو یارک میں عالمی ہیڈکوارٹرز میں گورننگ باڈی کی طرف سے آتی ہے۔ گورننگ باڈی ہر سال پوری دنیا کے مختلف ممالک کے برانچ نمائندوں کیساتھ صلاح مشورے کرنے کیلئے نمائندے بھیجتی ہے۔ برانچ دفاتر میں، تقریباً تین سے سات ارکان پر مشتمل برانچ کمیٹیاں ہوتی ہیں جو اپنے زیرِنگرانی علاقوں میں کام کی نگرانی کرتی ہیں۔ بعض برانچ دفاتر میں چھاپنے کی سہولیات دستیاب ہیں جن میں سے بعض سبک‌رفتار روٹری پریس چلاتی ہیں۔ ہر برانچ کے تحت ملک یا علاقہ ڈسٹرکٹوں میں تقسیم ہوتا ہے اور اسی طرح، ڈسٹرکٹ، سرکٹوں میں تقسیم ہوتا ہے۔ ہر سرکٹ میں تقریباً ۲۰ کلیسیائیں ہوتی ہیں۔ ایک ڈسٹرکٹ اوورسیئر اپنے ڈسٹرکٹ میں ترتیب‌وار دورہ کرتا ہے۔ ہر سرکٹ کے اندر سال میں دو اسمبلیاں منعقد کی جاتی ہیں۔ ایک سرکٹ اوورسیئر بھی ہوتا ہے جو اپنے سرکٹ میں عام طور پر سال میں دو مرتبہ ہر کلیسیا کا دورہ کرتا ہے اور کلیسیا کے تفویض‌کردہ علاقے میں منادی کے کام کو منظم کرنے میں مدد دیتا ہے۔‏

مقامی کلیسیا کا کنگڈم ہال آپ کے علاقے میں خوشخبری سنانے کے لئے مرکز کا کام دیتا ہے۔ ہر کلیسیا کے علاقے چھوٹے چھوٹے حلقوں میں تقسیم کئے جاتے ہیں۔ اُنہیں انفرادی گواہوں کو تفویض کِیا جاتا ہے جو علاقے کے ہر گھر میں لوگوں سے ملاقات کرنے اور بات‌چیت کرنے کی کوشش کرتے ہیں۔ چند ایک سے لیکر کوئی ۲۰۰ گواہوں پر مشتمل ہر کلیسیا میں بزرگ ہوتے ہیں جنہیں مختلف ذمہ‌داریاں تفویض کی جاتی ہیں۔ یہوواہ کے گواہوں کی تنظیم میں خوشخبری کا انفرادی مناد ریڑھ کی ہڈی کی حیثیت رکھتا ہے۔ ہر گواہ، خواہ وہ عالمی ہیڈکوارٹرز، برانچ دفاتر یا کلیسیاؤں میں خدمت کرتا ہے، خدا کی بادشاہت کی بابت دوسروں کو بتانے کیلئے ذاتی طور پر میدانی خدمت کے اِس کام میں حصہ لیتا ہے۔‏

اِس کارگزاری کی رپورٹیں بالآخر عالمی ہیڈکوارٹرز میں پہنچتی ہیں جنکی بدولت ہر سال ایک ایئربُک کی تالیف کی جاتی ہے۔ اِس کے علاوہ، ہر سال یکم جنوری کے مینارِنگہبانی کے شمارے میں ایک چارٹ شائع کِیا جاتا ہے۔ یہ دو اشاعتیں یہوواہ اور یسوع مسیح کے تحت اس کی بادشاہت کی گواہی دینے میں سالانہ کامیابیوں کی تفصیلی رپورٹیں پیش کرتی ہیں۔ حالیہ سالوں میں تقریباً ۱،۴۰،۰۰،۰۰۰ گواہ اور دلچسپی رکھنے والے لوگ یسوع کی موت کی سالانہ یادگار پر حاضر ہوئے۔ یہوواہ کے گواہوں نے خوشخبری کا اعلان کرتے ہوئے ہر سال ۱،۰۰،۰۰،۰۰،۰۰۰ سے زیادہ گھنٹے صرف کئے ہیں اور ۳،۰۰،۰۰۰ سے زائد نئے اشخاص نے بپتسمہ لیا ہے۔ میدانی خدمت میں پیش کئے جانے والے لٹریچر کی تعداد کروڑوں کاپیوں تک پہنچ گئی تھی۔‏

    اُردو زبان میں مطبوعات (‏2026-‏2000)‏
    لاگ آؤٹ
    لاگ اِن
    • اُردو
    • شیئر کریں
    • ترجیحات
    • Copyright © 2026 Watch Tower Bible and Tract Society of Pennsylvania
    • اِستعمال کی شرائط
    • رازداری کی پالیسی
    • رازداری کی سیٹنگز
    • JW.ORG
    • لاگ اِن
    شیئر کریں