یہوواہ کے گواہوں کی آن لائن لائبریری
یہوواہ کے گواہوں کی
آن لائن لائبریری
اُردو
  • بائبل
  • مطبوعات
  • اِجلاس
  • س‌ک کہانی 98
  • یسوع مسیح کب بادشاہ بنیں گے؟‏

اِس حصے میں کوئی ویڈیو دستیاب نہیں ہے۔

ہم معذرت خواہ ہیں کہ ویڈیو لوڈ نہیں ہو سکی۔

  • یسوع مسیح کب بادشاہ بنیں گے؟‏
  • پاک کلام کی سچی کہانیاں
  • ملتا جلتا مواد
  • یسوع آسمان پر واپس چلے گئے
    پاک کلام سے آپ کے لیے خاص سبق
  • ‏”‏وہ وقت آ گیا!‏“‏
    مینارِنگہبانی یہوواہ کی بادشاہت کا اعلان کر رہا ہے—‏2000ء
  • آسمان پر واپسی
    پاک کلام کی سچی کہانیاں
  • یسوع مسیح سینکڑوں شاگردوں پر ظاہر ہوئے
    یسوع مسیح—‏راستہ، سچائی اور زندگی
مزید
پاک کلام کی سچی کہانیاں
س‌ک کہانی 98
seltsopa sih fo emos ot skaeps suseJ ,sevilO fo tnuoM eht nO

کہانی نمبر ۹۸

یسوع مسیح کب بادشاہ بنیں گے؟‏

دیکھیں، تصویر میں یسوع مسیح ایک پہاڑ پر بیٹھے ہوئے ہیں۔ یہ زیتون کا پہاڑ ہے۔ اُن کے ساتھ چار رسول ہیں۔ اِن کے نام اندریاس، پطرس، یعقو ب اور یوحنا ہیں۔ کیا آپ کو یسوع مسیح کے پیچھے بڑی سی ہیکل نظر آ رہی ہے؟‏

melasureJ ni elpmet ehT

دو دن پہلے یسوع مسیح گدھے پر سوار ہو کر یروشلیم آئے تھے۔ اب منگل کا دن تھا۔ یسوع مسیح صبح کے وقت ہیکل میں گئے۔ مذہبی اُستاد یسوع مسیح کو مار دینا چاہتے تھے۔ لیکن وہ لوگوں سے ڈرتے تھے کیونکہ لوگ یسوع مسیح کو پسند کرتے تھے۔ اِس لئے مذہبی اُستادوں نے یسوع مسیح کو کچھ نہیں کِیا۔‏

یسوع مسیح نے مذہبی اُستادوں سے کہا:‏ ”‏اَے سانپو اور سانپ کے بچو!‏ تُم لوگوں نے بہت بُرے کام کئے ہیں اِس لئے خدا تُم کو سزا دے گا۔“‏ اِس کے بعد یسوع مسیح زیتون کے پہاڑ پر چلے گئے۔ وہاں اندریاس، پطرس، یعقوب اور یوحنا نے آکر یسوع مسیح سے کچھ سوال پوچھے۔ پتہ ہے، اُنہوں نے یسوع مسیح سے کیا پوچھا؟‏

رسول جاننا چاہتے تھے کہ آئندہ کیا ہوگا۔ اُن کو پتہ تھا کہ ایک دن یسوع مسیح زمین سے بُرائی ختم کر دیں گے۔ لیکن اُن کو یہ نہیں پتہ تھا کہ یسوع مسیح یہ کب کریں گے۔ اِس لئے اُنہوں نے یسوع مسیح سے پوچھا:‏ ”‏آپ کب بادشاہ بنیں گے اور زمین سے بُرائی کب ختم کریں گے؟“‏

یسوع مسیح جانتے تھے کہ جب وہ بادشاہ بنیں گے تو اُن کے شاگرد اُن کو نہیں دیکھ سکیں گے۔ پتہ ہے، کیوں؟ کیونکہ جب یسوع مسیح بادشاہ بنیں گے تو وہ آسمان پر ہوں گے۔ اِس لئے یسوع مسیح نے رسولوں سے کہا:‏ ”‏جب مَیں بادشاہ بنوں گا تو زمین پر بہت کچھ ہوگا۔‏

اُس وقت بڑی بڑی جنگیں ہوں گی؛ بڑے بڑے زلزلے آئیں گے؛ بہت سے لوگ بیمار ہوں گے؛ لوگوں کے پاس کھانا نہیں ہوگا اور لوگ بہت بُرے کام کریں گے۔ اُس وقت پوری دُنیا میں بادشاہت کی خوش‌خبری بھی سنائی جائے گی۔“‏ پھر یسوع مسیح نے کہا:‏ ”‏جب یہ سب کچھ ہوگا تو پتہ چل جائے گا کہ مَیں بادشاہ بن گیا ہوں۔“‏ کیا آج‌کل یہ سب کچھ ہو رہا ہے؟ جی۔ اِس سے پتہ چلتا ہے کہ یسوع مسیح آسمان پر بادشاہ بن چکے ہیں۔ بہت جلد یسوع مسیح زمین سے بُرائی ختم کر دیں گے۔‏

متی ۲۱:‏۴۶؛‏ متی ۲۳:‏۱-‏۳۹؛‏ متی ۲۴:‏۱-‏۱۴؛‏ مرقس ۱۳:‏۳-‏۱۰‏۔‏

کہانیوں کے بارے میں سوال

    اُردو زبان میں مطبوعات (‏2026-‏2000)‏
    لاگ آؤٹ
    لاگ اِن
    • اُردو
    • شیئر کریں
    • ترجیحات
    • Copyright © 2026 Watch Tower Bible and Tract Society of Pennsylvania
    • اِستعمال کی شرائط
    • رازداری کی پالیسی
    • رازداری کی سیٹنگز
    • JW.ORG
    • لاگ اِن
    شیئر کریں