یہوواہ کے گواہوں کی آن لائن لائبریری
یہوواہ کے گواہوں کی
آن لائن لائبریری
اُردو
  • بائبل
  • مطبوعات
  • اِجلاس
  • س‌ک کہانی 97
  • بادشاہ کو خوش‌آمدید!‏

اِس حصے میں کوئی ویڈیو دستیاب نہیں ہے۔

ہم معذرت خواہ ہیں کہ ویڈیو لوڈ نہیں ہو سکی۔

  • بادشاہ کو خوش‌آمدید!‏
  • پاک کلام کی سچی کہانیاں
  • ملتا جلتا مواد
  • یروشلیم میں بادشاہ کا شان‌دار اِستقبال
    یسوع مسیح—‏راستہ، سچائی اور زندگی
  • یسوع مسیح معجزے کیوں کرتے تھے؟‏
    پاک کلام کی سچی کہانیاں
  • بلعام کی گدھی
    پاک کلام کی سچی کہانیاں
  • کیا آپ خدا کی بادشاہت کی طرف ہیں؟‏
    عظیم اُستاد سے سیکھیں
مزید
پاک کلام کی سچی کہانیاں
س‌ک کہانی 97
sehcnarb mlap evaw sdworc sa yeknod a no gnidir suseJ

کہانی نمبر ۹۷

بادشاہ کو خوش‌آمدید!‏

یاد ہے، یسوع مسیح نے دو اندھے آدمیوں کی آنکھیں ٹھیک کر دی تھیں؟ اِس کے بعد یسوع مسیح ایک چھوٹے سے گاؤں کے پاس پہنچے جو یروشلیم کے قریب تھا۔ اُنہوں نے دو شاگردوں سے کہا:‏ ”‏گاؤں میں جاؤ۔ وہاں ایک گدھا بندھا ہوا ہے۔ اُس کو میرے پاس لے آؤ۔“‏

شاگرد گدھے کو یسوع مسیح کے پاس لائے۔ یسوع مسیح اُس پر سوار ہو کر یروشلیم کی طرف گئے۔ جب وہ یروشلیم کے پاس پہنچے تو بہت سارے لوگ اُن سے ملنے کے لئے آئے۔ پتہ ہے، لوگوں نے کیا کِیا؟ بہت سے لوگوں نے یسوع مسیح کے راستے میں اپنے کُرتے بچھا دئے۔ اور کچھ لوگوں نے کھجور کی ڈالیاں توڑیں اور اُن کو راستے میں پھیلا دیا۔ پھر سب لوگ زور زور سے یہ نعرہ لگانے لگے:‏ ”‏اُس بادشاہ کو برکت ملے جو یہوواہ خدا کے نام سے آتا ہے!‏“‏

پُرانے زمانے میں جب کوئی آدمی اسرائیلیوں کا بادشاہ بنتا تھا تو وہ گدھے پر سوار ہو کر یروشلیم میں جاتا تھا۔ اِس طرح سب لوگوں کو پتہ چل جاتا تھا کہ یہ اُن کا نیا بادشاہ ہے۔ تصویر کو دیکھیں، یسوع مسیح بھی یہی کر رہے ہیں۔ اور لوگ خوش ہیں کیونکہ وہ چاہتے ہیں کہ یسوع مسیح اُن کے بادشاہ بنیں۔ مگر سب لوگ ایسا نہیں چاہتے تھے۔ آئیں، دیکھیں کہ جب یسوع مسیح ہیکل گئے تو کیا ہوا۔‏

یسوع مسیح نے ہیکل میں اندھے اور لنگڑے لوگوں کو ٹھیک کر دیا۔ جب چھوٹے بچوں نے یہ دیکھا تو وہ زور زور سے یسوع مسیح کی تعریف کرنے لگے۔ یہ سُن کر مذہبی اُستادوں کو بہت غصہ آیا۔ وہ چاہتے تھے کہ بچے یسوع مسیح کی تعریف نہ کریں۔ اِس لئے اُنہوں نے یسوع مسیح سے کہا:‏ ”‏آپ سُن رہے ہیں کہ یہ بچے کیا کہہ رہے ہیں؟“‏

یسوع مسیح نے کہا:‏ ”‏ہاں، مَیں سُن رہا ہوں۔ یاد کریں، پاک کلام میں لکھا ہے کہ خدا چھوٹے بچوں کے مُنہ سے مسیح کی تعریف کروائے گا۔“‏ حالانکہ مذہبی اُستاد چاہتے تھے کہ بچے چپ ہو جائیں لیکن بچے یسوع مسیح کی تعریف کرتے رہے۔‏

ہم بھی اِن بچوں کی طرح بننا چاہتے ہیں، نا؟ جب ہم خدا کی بادشاہت کے بارے میں بات کرتے ہیں تو کچھ لوگوں کو بُرا لگتا ہے۔ شاید وہ ہمیں کہیں کہ ”‏ایسا مت کرو۔“‏ لیکن ہم دوسروں کو بتاتے رہیں گے کہ یسوع مسیح بادشاہ کے طور پر بہت اچھے اچھے کام کریں گے۔‏

جب یسوع مسیح زمین پر تھے تو اُس وقت اُنہوں نے حکومت شروع نہیں کی تھی۔ اِس لئے یسوع مسیح کے شاگردوں نے اُن سے پوچھا کہ ”‏آپ کب بادشاہ بنیں گے؟“‏ آئیں، اگلی کہانی میں پڑھتے ہیں کہ یسوع مسیح نے اُن کو کیا جواب دیا۔‏

متی ۲۱:‏۱-‏۱۷؛‏ یوحنا ۱۲:‏۱۲-‏۱۶‏۔‏

کہانیوں کے بارے میں سوال

    اُردو زبان میں مطبوعات (‏2026-‏2000)‏
    لاگ آؤٹ
    لاگ اِن
    • اُردو
    • شیئر کریں
    • ترجیحات
    • Copyright © 2026 Watch Tower Bible and Tract Society of Pennsylvania
    • اِستعمال کی شرائط
    • رازداری کی پالیسی
    • رازداری کی سیٹنگز
    • JW.ORG
    • لاگ اِن
    شیئر کریں