خاندانی منصوبہبندی ایک عالمگیر مسئلہ بنتی ہے
”خاندانی منصوبہبندی نسل انسانی کو دستیاب دیگر کسی بھی واحد ”ٹیکنالوجی“ کی نسبت زیادہ لوگوں کیلئے کم خرچ پر زیادہ فائدے لا سکتی ہے ... اگر آبادی کے مسئلے جیسی کوئی چیز نہ بھی ہو تو بھی یہ بات سچ ہوگی۔“—دی سٹیٹ آف دی ورلڈز چلڈرن 1992۔
ماضی میں بہت سارے بچوں کا ہونا پسندیدہ سمجھا جاتا تھا۔ تقریباً چار ہزار سال پہلے، جب ربقہ اضحاق سے شادی کرنے کی خاطر مسوپتامیہ کو چھوڑنے ہی والی تھی، تو اسکی ماں اور اسکے بھائی نے ان الفاظ سے اسکو برکت دی: ”اے ہماری بہن تو لاکھوں کی ماں ہو۔“ (پیدایش ۲۴:۶۰) وقت بدل گئے ہیں۔ آجکل زیادہ سے زیادہ عورتیں کہہ رہی ہیں کہ وہ کم بچے چاہتی ہیں۔
”میں سات بچوں میں سے تیسری تھی،“ ایک بیٹی کی ۲۲-سالہ انڈونیشیائی ماں بو نے کہا۔ ”میرا باپ وسطی جاوا، کلاتن میں ناریل کا پانی بیچنے والا تھا، اور میرے والدین نے ایسے بہت بڑے کنبے کی پرورش کرنے کی کوشش میں بڑی سختیاں جھیلیں۔ ... اگر آپ کے بچوں کی تعداد کم ہو تو خاندان کو پالنا آسان ہے۔“
بو کے جذبات پوری دنیا میں والدین کی طرح کے ہیں۔ زیادہ سے زیادہ جوڑے منصوبہ بنانا چاہتے ہیں کہ کب بچے پیدا کرنا شروع کریں، کتنے ہوں، انکی پیدائش میں کتنا وقفہ ہو، اور کب بند کریں۔ اس بات کا اشارہ یواین کے ان اعدادوشمار سے یہ ظاہر کرتے ہوئے ملتا ہے کہ ترقیپذیر ممالک میں مانعحمل کی چیزوں کا آزادانہ استعمال ڈرامائی طور پر ۱۹۶۰ کے دہے میں بیاہتا جوڑوں کے ۱۰ فیصد سے لیکر آجکل ۵۱ فیصد تک بڑھ گیا ہے۔
حکومتیں بھی خاندانی منصوبہبندی کے عمل کو فروغ دینے میں دلچسپی لیتی ہیں۔ آدھی سے زائد ترقیپذیر قومیں افزائشآبادی کو کم کرنے کی پالیسیوں کے حصول میں لگی ہیں۔ یواین پاپولیشن فنڈ اندازہ لگاتا ہے کہ آبادی کو کنٹرول کرنے والے پروگراموں پر ہونے والا مجموعی خرچہ اب تقریباً ۴،۵۰۰،۰۰۰،۰۰۰ ڈالر سالانہ ہے۔ مستقبل کے تقاضوں پر پورا اترنے کے لئے حکام امید کرتے ہیں کہ یہ عدد سن ۲۰۰۰ تک دگنا ہو جائیگا۔
کیوں قومیں اور افراد پیدائش کی شرح پر قابو پانے میں اتنی دلچسپی رکھتے ہیں؟ اور اس اہم معاملہ کی بابت مسیحی نظریہ کیا ہے؟ اگلے دو مضامین ان سوالوں غور کریں گے۔ (3۔G93 2/22 P)