نوجوان لوگ پوچھتے ہیں . . .
میں کیسے موسیقی کو اس کے مقام پر رکھ سکتا ہوں؟
”میرا خیال ہے کہ موسیقی کو پسند کرنا ہماری ساخت میں موجود ہے۔“ جیکی نام کی ایک نوجوان کہتی ہے، ”کیونکہ یہ آپ کے احساسات کا اظہار کر سکتی ہے۔ اسلئے عہدجوانی میں یہ آپ کی زندگی کا خاصا بڑا حصہ ہوتی ہے۔“
جیکی صحیح کہتی ہے۔ جبکہ نوجوان خاص طور پر موسیقی کی طرف راغب نظر آتے ہیں، سریلی دھن اور ہمآہنگ سروں کے امتزاج سے لطفاندوز ہونے کی صلاحیت ہم سب کی ساخت میں موجود نظر آتی ہے۔ یہ جاننے کیلئے کہ موسیقی ہمارے مبارک خالق کی طرف سے پرمحبت بخشش ہے آپ کو صرف گانے والے پرندے کے خوشگوار گیت یا ٹکرانے والی لہروں کی پرسکون اتار چڑھاؤ کو سننا ہے۔ (۱-تیمتھیس ۱:۱۱، یعقوب ۱:۱۷) تاہم، یہ ایک ایسی بخشش ہے جس کا اکثر غلط استعمال کیا گیا ہے۔ درحقیقت، اگر موسیقی کو اسکے مقام پر نہ رکھا جائے تو یہ آپ کو فائدے سے زیادہ نقصان پہنچا سکتی ہے۔
موسیقی کا نشہ؟
اچھی موسیقی خوشگوار اور فائدہمند ہو سکتی ہے۔ بہرحال، کسی اچھی چیز کی زیادتی بھی آپکے لئے بری ہو سکتی ہے۔ ایک دانشمندانہ مثل خبردار کرتی ہے: ”کیا تو نے شہد پایا؟ تو اتنا کھا جتنا تیرے لئے کافی ہے مبادا تو زیادہ کھا جائے اور اگل ڈالے۔“ (امثال ۲۵:۱۶) شہد میں مشہور شفابخش خصوصیات ہوتی ہیں۔ پھر بھی، ”بہت شہد کھانا اچھا نہیں“ اور اس سے آپ کا جی متلا سکتا ہے۔ (امثال ۲۵:۲۷) نکتہ کیا ہے؟ اچھی چیزوں کا اعتدال سے لطف اٹھانا چاہیے۔
تاہم، موسیقی عملاً بعض نوجوانوں کی زندگیوں پر مسلط ہو جاتی ہے۔ مثال کے طور پر، جوڈی نام کی ایک جوان عورت اعتراف کرتی ہے کہ نوجوانی میں وہ ”بنیادی طور پر تمام وقت موسیقی کو سنتی رہتی تھی۔“ ایسے ہی کیا آپ بھی ہر جاگتے لمحہ کو آواز سے بھر دینے کی کوشش کرتے ہیں؟ تو پھر جسے آپ موسیقی کی قدردانی کے طور پر نظرانداز کر دیتے ہیں وہ شاید زیادہ موسیقی کی لت کی مانند ہو۔
سٹیو نام کا ایک نوجوان یاد کرتا ہے: ”میں ایسے بچوں کے ساتھ اسکول گیا ہوں جو کلاس میں بھی موسیقی سنتے تھے۔“ بہرحال، وہ تسیلم کرتا ہے: ”واک مین [ہیڈفون] کانوں میں لگائے رکھنے سے انکی تعلیم کا حرج ہوتا ہے۔“ اسی طرح، کیا آپ ہوم ورک کرتے ہوئے بھی خلل ڈالنے والی موسیقی سننے کا رجحان رکھتے ہیں؟ اور ان اوقات کا کیا ہے جو بائبل مطالعہ یا مسیحی اجلاسوں کی تیاری کیلئے مخصوص کئے گئے ہیں؟ کیا آپ کے پسندیدہ نغمے کی تھاپ پسمنظر میں بج رہی ہے؟
ذرا سوچیں تو، آپ کو تمام جدید موسیقی کی ریلیزیں حاصل کرنے کیلئے کتنا روپیہ خرچ کرنا پڑتا ہے۔ آپ کی آمدنی یا وظیفے میں سے آج کل کتنی رقم ریکارڈوں، کیسٹوں، یا کومپیکٹ ڈسکوں پر خرچ کی جا رہی ہے؟ کیا اس رقم میں سے کچھ کسی بہتر کام کیلئے استعمال ہو سکتی تھی؟
خاندانی رشتوں کی بابت کیا ہے؟ کیا آپ خاندانی گفتگو میں شریک ہوتے ہیں، کھانے پر خاندان کے ساتھ حاضر ہوتے ہیں—یا اپنے کمرے میں رہ کر موسیقی سنتے رہتے ہیں؟ بائبل خبردار کرتی ہے: ”جو اپنے آپ کو سب سے الگ رکھتا ہے اپنی خواہش کا طالب ہے اور ہر معقول بات سے برہم ہوتا ہے۔“—امثال ۱۸:۱۔
اپنے سننے کی عادات میں ترمیم کرنا
اگر موسیقی آپ کی ذاتی زندگی کا بہت زیادہ حصہ لے جاتی ہے تو آپ کیلئے افسیوں ۵:۱۵، ۱۶ پر غور کرنا اچھا ہوگا: ”پس غور سے دیکھو کہ کس طرح چلتے ہو۔ نادانوں کی طرح نہیں بلکہ داناؤں کی مانند چلو۔ اور وقت کو غنیمت جانو کیونکہ دن برے ہیں۔“ اس میں اپنی کچھ حدود قائم کرنا اور اپنی سننے کی عادات میں مزید اعتدالپسند ہونا شامل ہو سکتا ہے۔ (مقابلہ کریں ۱-تیمتھیس ۳:۲۔) مثال کے طور پر، آپ کو گھر پہنچتے ہی موسیقی کو آن کرنے کی عادت چھوڑنے کی ضرورت ہو سکتی ہے۔ خاموشی کے چند لمحات سے محظوظ ہونا بھی سیکھیں۔
ایسا کرنا شاید امتحان میں آپکے نمبروں کو کچھ بہتر کر دے۔ خاموشی کے اوقات مطالعہ کیلئے معاون ہوتے ہیں۔ اب، ہو سکتا ہے آپ ایسا محسوس کریں کہ موسیقی بجتے رہنے سے تھکان دور کرنے میں آپ کو مدد ملتی ہے۔ لیکن کیوں نہ موسیقی کے بغیر مطالعہ کرنے کی کوشش کی جائے اور دیکھیں کہ آپ کی توجہ پہلے سے بہتر ہو جاتی ہے؟ ”ہو سکتا ہے آپ اپنے مطالعوں کو [موسیقی کے ساتھ] مکمل تو کر لیں“ نوجوان سٹیو کہتا ہے، ”لیکن ان مطالعوں سے آپ کو مزید بہت کچھ ملے گا اگر موسیقی بند ہو تو۔“
آپ بائبل اور بائبل پر مبنی مطبوعات پڑھنے اور مطالعہ کرنے کیلئے بھی وقت نکالنا، یا وقت کا جدول بنانا چاہیں گے۔ یسوع مسیح نے بھی بعض اوقات دعا اور سوچبچار کیلئے خاموش، ”ویران جگہ“ ڈھونڈی۔ (مرقس ۱:۳۵) کیا آپکے مطالعہ کا ماحول بھی اسی طرح خاموش اور پرسکون ہے؟ اگر نہیں، تو ہو سکتا ہے آپ اپنی روحانی ترقی کا گلا گھونٹ رہے ہوں۔
اپنی ذات کیلئے سوچنا سیکھنا
آپ جس قسم کی موسیقی سنتے ہیں، تشویش کی شاید سب سے بڑی بات تو یہ ہے۔ سٹیو اسے یوں بیان کرتا ہے: ”تمام اچھی دھنیں بالکل بھدے اشعار کیساتھ کیوں ملائی جاتی ہیں؟“ بائبل کے زمانے میں ایسے گانے تھے جو بلانوشی اور عصمتفروشی کی حوصلہافزائی کرتے تھے۔ (زبور ۶۹:۱۲، یسعیاہ ۲۳:۱۵، ۱۶) اسی طرح، آج کی ہر (پاپولر موسیقی) کا اچھا خاصا حصہ منشیات کے ناجائز استعمال، شادی سے پہلے جنسی تعلقات، اور تشدد کی حوصلہافزائی کرتا ہے۔a
ایسی موسیقی سننے کیلئے ہمعصر آپ پر شدید دباؤ ڈال سکتے ہیں۔ موسیقی کی صنعت کی طرف سے بھی دباؤ ہے۔ ریڈیو اور ٹیلیوژن کی مدد سے راک موسیقی ایک ملٹی بلین ڈالر کی زبردست صنعت بن گئی ہے۔ آپکے ذوقموسیقی کو تشکیل دینے—اور قابو میں رکھنے کیلئے بااختیار کاروباری ماہرین کو ملازم رکھا جاتا ہے۔
لیکن جب آپ اپنے ہمعصروں اور ذرائع نشرواشاعت کو اجازت دیتے ہیں کہ وہ سنیں جو وہ ڈکٹیٹ کراتے ہیں۔ تو آپ انتخاب کی اپنی طاقت کھو دیتے ہیں۔ آپ ایک بےذہن غلام بن جاتے ہیں۔ (رومیوں ۶:۱۶) بائبل ہمیں تاکید کرتی ہے کہ ہم اپنے لئے خود سوچیں۔ یہ کہتی ہے ”تجربہ سے معلوم کرتے رہو کہ خداوند کو کیا پسند ہے۔“ (افسیوں ۵:۱۰) یقیناً ہم ہر سال بننے والے ہزاروں گیتوں کی جانچ پڑتال کرنے اور ممنوعہ یا غیرممنوعہ گانوں کی ایک فہرست مہیا کرنے کی توقع مسیحی کلیسیا سے نہیں کر سکتے۔ جیہاں، آپ کو خود اپنے ”حواس ... کی نیک و بد میں امتیاز کرنے“ کیلئے تربیت کرنی چاہیے۔—عبرانیوں ۵:۱۴۔
آپ ایسا کیسے کر سکتے ہیں؟ مندرجہذیل تجاویز پر غور کریں:
کور کا جائزہ لیں: اکثر، کور یا اشتہاری مواد پر ایک نظر ڈالنا ہی کافی ہوتا ہے۔ جنسی وضاحتوں، تشدد، یا علمنجوم کی اشکال خطرے کی علامت ہونی چاہئیں۔ ان کے اندر کی موسیقی بھی شاید اتنی ہی قابلاعتراض ہو۔ اگر ممکن ہو تو کور پر لکھے ہوئے نکات کو پڑھ لیں۔
مواد کا بغور مشاہدہ کریں: نغمہ کے عنوان اور اشعار پر دھیان دیتے ہوئے ”الفاظ کو جانچیں۔“ (ایوب ۱۲:۱۱) وہ کیا کہہ رہے ہیں؟ کیا واقعی آپ انہیں سننا یا ان خیالات کو بار بار دہرانا چاہتے ہیں؟ کیا یہ خیالات آپ کی قدروں اور مسیحی اصولوں کی مطابقت میں ہیں؟—افسیوں ۵:۳-۵۔
اثر پر غور کریں: اس کا مجموعی اثر آپ پر کیا ہے؟ وہ موسیقی کیا آپ کو افسردگی کی طرف مائل کرتی ہے یا بیحد جوش دلاتی ہے؟ کیا اسے سننے کے بعد آپ اپنی توجہ کو برے خیالات پر مرکوز پاتے ہیں؟ کیا غیرمعیاری اظہارات جو موسیقی میں استعمال ہوئے ہیں آپ کی گفتگو میں بھی دھیرے دھیرے شامل ہونے شروع ہو گئے ہیں؟—۱-کرنتھیوں ۱۵:۳۳۔
دوسروں کا دھیان رکھیں: آپ کے والدین آپکی موسیقی کے بارے میں کیسا محسوس کرتے ہیں؟ انکی رائے پوچھیں۔ یہ بھی سوچیں کہ ساتھی مسیحی آپ کی موسیقی کیلئے کیسا محسوس کرینگے۔ کہیں بعض اس سے پریشان نہ ہوں؟—رومیوں ۱۵:۱، ۲۔
اپنے ذوقموسیقی میں وسعت پیدا کرنا
شاید ایسا ہو کہ اپنے ذوقموسیقی میں آپ کو کچھ تبدیلیاں لانے کی ضرورت ہو۔ لیکن چونکہ ذوق حاصل کیا گیا ہے، اس لئے اسے تبدیل کیا جا سکتا ہے۔ ایک ممتاز موسیقار کہتا ہے: ”بچوں کی اکثریت کا کاروباری ماہرین کی خوب فروغیافتہ اس موسقی کے علاوہ کسی سے رابطہ ہی نہیں رہا ہے۔“ اس کا حل؟ خود کو ایک ہی طرز کی موسیقی تک محدود نہ کریں۔ اپنے ذوقموسیقی کو وسعت دینے کی کوشش کریں۔
بےشک، پھر بھی آپ کو انتخاب کے اہل ہونے کی ضرورت ہے۔ لیکن لوک موسیقی، جار موسیقی، اور، جیہاں، کلاسیکی موسیقی کے قلمرو میں، خوشگوار موسیقی کی افراط ہے جس سے آپ محظوظ ہونا سیکھ سکتے ہیں۔ درحقیقت، اس کا احساس کئے بغیر آپ شاید اب بھی اس سے محظوظ ہوتے ہوں۔ مثلاً، کلاسیکی موسیقی نے ہی، شاید بعض اپنی پسندیدہ فلمیں اور ٹیلیوژن پروگرام دیکھنے کیلئے آپ کیلئے خصوصی فضا پیدا کی ہو۔ سوچیں کہ اگر وہی موسیقی آپ بغیر انتشارخیال کے سنتے تو کتنا محظوظکن ہوتا۔
بعض مسیحی نوجوانوں نے واچٹاور سوسائٹی کی تیارکردہ کنگڈم میلوڈیز کی ٹیپ سن کر اپنے ذوقموسیقی میں ردوبدل لانا شروع کر دیا ہے۔ یہ نغمات، جن سے یہوواہ کے سب گواہ واقف ہیں، مختلف باذوق اندازموسیقی کو شامل کرتے ہیں۔ اچھی موسیقی کی مختلف اقسام ہیں جن کو سننے کا احباب مشورہ دے سکتے ہیں۔ ”ایک دوست نے مجھے سازوں کی موسیقی (سازینے) کو سراہنا سکھایا—جیسے بیٹہوون۔“ مشل کہتی ہے۔ ”میں اس سے نفرت کیا کرتی تھی۔“ وہ اعتراف کرتی ہے۔
وسعت دینے کا دیگر ایک طریقہ کسی ساز کو خود بجانا سیکھنا ہے۔ یہ نہصرف ایک چیلنج اور تسکینبخش ہو سکتا ہے، بلکہ راک موسیقی کے علاوہ یہ دیگر اقسام کی موسیقی سے آپ کو روشناس کرا سکتا ہے۔ ”سازندہ ہونا واقعی اچھا ہے۔“ جیکی کہتی ہے: ”کیونکہ آپکے پاس ایک صلاحیت ہے اور آپ اسکو استعمال میں لا رہے ہیں۔“ تھوڑی سی محنت سے آپ دوسروں کے لئے خوشگوار تفریح مہیا کرنے کے لائق بھی ہو سکتے ہیں۔
موسیقی واقعی خدا کی طرف سے ایک عطیہ ہے، لیکن آپ کو محتاط رہنا چاہیے کہ اسکو غلط استعمال نہ کریں۔ ایک نوجوان اعتراف کرتی ہے: ”میرے پاس ایسی موسیقی ہے جو میں جانتی ہوں مجھے پھینک دینی چاہیے۔ لیکن وہ سننے میں اسقدر اچھی ہے۔“ جو برا ہے اسے سننے سے یہ نوجوان اپنے دلودماغ کو جو نقصان پہنچا رہی ہے اس کی بابت سوچئے! ایسے پھندے سے بچیں۔ موسیقی کو اجازت نہ دیں کہ آپ کو بگاڑ دے یا آپ کی زندگی پر حاوی ہو جائے۔ اپنی موسیقی کے بلند مسیحی معیاروں پر قائم رہیں۔ اپنی موسیقی کا انتخاب کرتے وقت خدا کی راہنمائی اور مدد کیلئے دعا کریں۔ ایسے ساتھی تلاش کریں جو آپکے پختہ یقین سے ہمخیال ہوں۔—رومیوں ۱۲:۲، ۱۲۔
موسیقی آپ کو سکون بخشنے اور تھکاوٹ دور کرنے میں مدد دے سکتی ہے۔ یہ تنہائی کے خلا کو پر کرنے میں مدد دے سکتی ہے۔ لیکن جب یہ رکتی ہے، تو آپکے مسائل پھر وہیں کے وہیں ہوتے ہیں۔ اور نغمے حقیقی دوستوں کا نعمالبدل نہیں ہیں۔ چنانچہ موسیقی کو اپنی زندگی میں کوئی بڑی چیز بننے کی اجازت مت دیں۔ اس سے لطفاندوز ہوں، لیکن اس کو اسکے مقام پر رکھیں۔ (13۔G93 3/22 P)
[فٹنوٹ]
a اویک! کے فروری ۸ اور فروری ۲۲، ۱۹۹۳ کے شماروں کو دیکھیں
[تصویر]
کیا موسیقی آپکے مطالعہ میں مخل ہو رہی ہے؟