یہوواہ کے گواہوں کی آن لائن لائبریری
یہوواہ کے گواہوں کی
آن لائن لائبریری
اُردو
  • بائبل
  • مطبوعات
  • اِجلاس
  • qbwji مضمون 151
  • خدا کے دس حکم کیا ہیں؟‏

اِس حصے میں کوئی ویڈیو دستیاب نہیں ہے۔

ہم معذرت خواہ ہیں کہ ویڈیو لوڈ نہیں ہو سکی۔

  • خدا کے دس حکم کیا ہیں؟‏
  • پاک کلام سے متعلق سوال و جواب
  • ذیلی عنوان
  • ملتا جلتا مواد
  • پاک کلام کا جواب
  • دس حکموں کی فہرست
  • دس حکموں کی مختلف فہرستوں میں اِن حکموں کی ترتیب فرق کیوں ہے؟‏
  • خدا نے دس حکم کیوں دیے؟‏
  • کیا مسیحی دس حکموں کے پابند ہیں؟‏
  • کیا دس حکم آج بھی ہمارے لیے اہمیت رکھتے ہیں؟‏
  • دس حکموں میں پائے جانے والے کچھ اصول جو نئے عہدنامے میں بھی ہیں
  • ہم دس حکموں سے کیا سیکھتے ہیں؟‏
    مسیحی زندگی اور خدمت—‏اِجلاس کا قاعدہ 2020ء
  • محبت کی شریعت دلوں پر لکھی ہے
    مینارِنگہبانی یہوواہ کی بادشاہت کا اعلان کر رہا ہے—‏2005ء
  • ہمیشہ تک قائم رہنے والی محبت
    ہم خدا کی محبت میں کیسے قائم رہ سکتے ہیں؟‏
  • ‏”‏خدا کی محبت یہ ہے“‏
    خدا کی محبت میں قائم رہیں
پاک کلام سے متعلق سوال و جواب
qbwji مضمون 151
پتھر کی دو تختیاں جن پر خدا کے دس حکم لکھے ہیں

خدا کے دس حکم کیا ہیں؟‏

پاک کلام کا جواب

دس حکم وہ بنیادی حکم ہیں جو خدا نے بنی‌اِسرائیل کو دیے تھے۔ اِن دس حکموں کو ”‏دس الفاظ“‏ بھی کہا جاتا ہے جو کہ عبرانی اِصطلا‌ح ”‏اساریتھ‌ہدَوارِم“‏کا لفظی ترجمہ ہے۔ یہ اِصطلا‌ح بائبل کی پہلی پانچ کتابوں میں یعنی توریت میں تین بار اِستعمال ہوئی ہے۔ (‏خروج 34:‏28؛ اِستثنا 4:‏13؛ 10:‏4)‏ یونانی زبان میں اِس اِصطلا‌ح کا ترجمہ یہ ہے:‏ ”‏ڈیکا“‏ (‏دس)‏ ”‏لوگُس“‏ (‏الفاظ)‏ جس سے اِصطلا‌ح ”‏ڈیکالوگ“‏ (‏یعنی دس الفاظ)‏ بنی ہے۔‏

خدا نے دس حکموں کو پتھر کی دو تختیوں (‏یعنی لوحوں)‏ پر لکھا اور اِنہیں کوہِ‌سینا پر موسیٰ نبی کو دیا۔ (‏خروج 24:‏12-‏18)‏ بائبل میں یہ دس حکم خروج 20:‏1-‏17 اور اِستثنا 5:‏6-‏21 میں پائے جاتے ہیں۔‏

  • دس حکموں کی فہرست

  • دس حکموں کی مختلف فہرستوں میں اِن حکموں کی ترتیب فرق کیوں ہے؟‏

  • خدا نے دس حکم کیوں دیے؟‏

  • کیا مسیحی دس حکموں کے پابند ہیں؟‏

  • کیا دس حکم آج بھی ہمارے لیے اہمیت رکھتے ہیں؟‏

  • دس حکموں میں پائے جانے والے کچھ اصول جو نئے عہدنامے میں بھی ہیں

دس حکموں کی فہرست

  1. 1.‏ صرف یہوواہ خدا کی عبادت کرو۔—‏خروج 20:‏3۔‏

  2. 2.‏ بُتوں کی پوجا نہ کرو۔—‏خروج 20:‏4-‏6۔‏

  3. 3.‏ خدا کے نام کا غلط اِستعمال نہ کرو۔—‏خروج 20:‏7۔‏

  4. 4.‏ سبت کے دن کو پاک مانو۔—‏خروج 20:‏8-‏11۔‏

  5. 5.‏ اپنے ماں باپ کی عزت کرو۔—‏خروج 20:‏12۔‏

  6. 6.‏ کسی کا خون نہ کرو۔—‏خروج 20:‏13۔‏

  7. 7.‏ زِنا نہ کرو۔—‏خروج 20:‏14۔‏

  8. 8.‏ چوری نہ کرو۔—‏خروج 20:‏15۔‏

  9. 9.‏ جھوٹی گواہی نہ دو۔—‏خروج 20:‏16۔‏

  10. 10.‏ لالچ نہ کرو۔—‏خروج 20:‏17۔‏

دس حکموں کی مختلف فہرستوں میں اِن حکموں کی ترتیب فرق کیوں ہے؟‏

بائبل میں ہر حکم کے ساتھ نمبر نہیں دیا گیا ہے۔ اِس لیے اِن حکموں کی ترتیب کے بارے میں فرق فرق رائے پائی جاتی ہے۔ اُوپر دی گئی فہرست میں حکموں کو اُسی ترتیب میں لکھا گیا ہے جس ترتیب میں اِنہیں عام طور پر لکھا جاتا ہے۔ لیکن کچھ فہرستوں میں دس حکموں کی ترتیب فرق ہے۔ یہ فرق پہلے، دوسرے اور آخری حکموں میں پایا جاتا ہے۔‏a

خدا نے دس حکم کیوں دیے؟‏

دس حکم موسیٰ کی شریعت کا حصہ ہیں۔ اِس شریعت میں 600 سے زیادہ حکم ہیں۔ یہ شریعت خدا اور بنی‌اِسرائیل کے بیچ ایک معاہدے یا عہد کی طرح تھی۔ (‏خروج 34:‏27)‏ خدا نے بنی‌اِسرائیل سے وعدہ کِیا تھا کہ اگر وہ موسیٰ کی شریعت میں دیے گئے حکموں پر عمل کریں گے تو اُن کو بہت سی برکتیں ملیں گی۔ (‏اِستثنا 28:‏1-‏14)‏ لیکن اصل میں خدا نے اِس خاص مقصد سے بنی‌اِسرائیل کو شریعت دی تھی کہ وہ اُنہیں مسیح یعنی یسوع کے آنے کے لیے تیار کرنا چاہتا تھا۔—‏گلتیوں 3:‏24‏۔‏

کیا مسیحی دس حکموں کے پابند ہیں؟‏

نہیں۔ خدا نے موسیٰ کی شریعت جس میں دس حکم بھی شامل ہیں، صرف بنی‌اِسرائیل کو دی تھی۔ (‏اِستثنا 5:‏2، 3؛‏ زبور 147:‏19، 20‏)‏ مسیحی آج موسیٰ کی شریعت کے پابند نہیں ہیں، یہاں تک کہ وہ یہودی بھی جنہوں نے مسیحی مذہب اپنا لیا ہے، اُنہیں بھی ”‏شریعت سے آزاد کر دیا گیا۔“‏ (‏رومیوں 7:‏6‏)‏b موسیٰ کی شریعت کی جگہ خدا نے اپنے بندوں کو ”‏مسیح کی شریعت“‏ دی ہے جس میں وہ تمام تعلیمات شامل ہیں جو یسوع مسیح نے اپنے پیروکاروں کو دی ہیں۔—‏گلتیوں 6:‏2؛‏ متی 28:‏19، 20‏۔‏

کیا دس حکم آج بھی ہمارے لیے اہمیت رکھتے ہیں؟‏

جی ہاں۔ دس حکموں سے خدا کی سوچ واضح ہوتی ہے اِس لیے اِن کا مطالعہ کرنے سے ہمیں بہت فائدے ہوتے ہیں۔ (‏2-‏تیمُتھیُس 3:‏16، 17‏)‏ دس حکموں میں جو اصول پائے جاتے ہیں، یہ قابلِ‌بھروسا ہیں اور کبھی پُرانے نہیں ہوں گے۔ (‏زبور 111:‏7، 8‏)‏ اِن میں سے بہت سے اصول اُن تعلیمات کی بنیاد ہیں جو نئے عہدنامے میں پائی جاتی ہیں۔—‏ذیلی عنوان ”‏دس حکموں میں پائے جانے والے کچھ اصول جو نئے عہدنامے میں بھی ہیں‏“‏ کو دیکھیں۔‏

یسوع مسیح نے کہا کہ موسیٰ کی شریعت جس میں دس حکم بھی شامل ہیں، دو بنیادی حکموں پر ٹکی ہے۔ اُنہوں نے کہا:‏ ”‏”‏یہوواہ اپنے خدا سے اپنے سارے دل، اپنی ساری جان اور اپنی ساری عقل سے محبت رکھو۔“‏ یہ سب سے بڑا اور پہلا حکم ہے۔ اِس جیسا دوسرا حکم یہ ہے:‏ ”‏اپنے پڑوسی سے اُسی طرح محبت کرو جس طرح تُم اپنے آپ سے کرتے ہو۔“‏ یہ دونوں حکم شریعت اور نبیوں کی تعلیم کی بنیاد ہیں۔“‏“‏ (‏متی 22:‏34-‏40‏)‏ تو پھر مسیحی موسیٰ کی شریعت کے پابند تو نہیں ہیں لیکن وہ خدا اور اپنے پڑوسی سے محبت کرنے کے حکم کے پابند ضرور ہیں۔—‏یوحنا 13:‏34؛‏ 1-‏یوحنا 4:‏20، 21‏۔‏

دس حکموں میں پائے جانے والے کچھ اصول جو نئے عہدنامے میں بھی ہیں

اصول

نئے عہدنامے میں آیت

صرف یہوواہ خدا کی عبادت کرو

مُکاشفہ 22:‏8، 9

بُتوں کی پوجا نہ کرو

1-‏کُرنتھیوں 10:‏14

خدا کے نام کا احترام کرو

متی 6:‏9

باقاعدگی سے خدا کی عبادت کرو

عبرانیوں 10:‏24، 25

اپنے ماں باپ کی عزت کرو

اِفِسیوں 6:‏1، 2

کسی کو قتل نہ کرو

1-‏یوحنا 3:‏15

زِنا نہ کرو

عبرانیوں 13:‏4

چوری نہ کرو

اِفِسیوں 4:‏28

جھوٹی گواہی نہ دو

اِفِسیوں 4:‏25

لالچ نہ کرو

لُوقا 12:‏15

a یہودی روایت کے مطابق ”‏خروج 20 باب کی 2 آیت میں لکھی گئی بات پہلا ”‏لفظ“‏ یعنی پہلا حکم ہے اور آیت 3-‏6 میں لکھے گئے سارے بیان کو ایک ہی حکم یعنی دوسرا حکم سمجھا جاتا ہے۔“‏ (‏دی جوئیش انسائیکلوپیڈیا‏)‏ لیکن کیتھولک مذہب میں خروج 20 باب کی 1-‏6 آیتوں میں لکھی گئی باتوں کو ایک ہی حکم یعنی پہلا حکم سمجھا جاتا ہے۔ اِس وجہ سے کیتھولک فہرست میں آیت 7 میں خدا کے نام کا غلط اِستعمال نہ کرنے کا حکم دوسرا حکم بن جاتا ہے۔ دس حکموں کی تعداد پوری کرنے کے لیے کیتھولک فہرست میں آیت 17 میں دی گئی بات کو دو حکموں میں تقسیم کر دیا گیا ہے یعنی پڑوسی کی بیوی کا لالچ نہ کرنا حکم نمبر 9 ہے اور پڑوسی کی چیزوں کا لالچ نہ کرنا حکم نمبر 10ہے۔‏

b رومیوں 7:‏7 میں پولُس رسول نے شریعت میں شامل حکموں کی مثال دینے کے لیے دسویں حکم کا ذکر کِیا جس سے پتہ چلتا ہے کہ دس حکم بھی شریعت کا حصہ تھے۔‏

    اُردو زبان میں مطبوعات (‏2026-‏2000)‏
    لاگ آؤٹ
    لاگ اِن
    • اُردو
    • شیئر کریں
    • ترجیحات
    • Copyright © 2026 Watch Tower Bible and Tract Society of Pennsylvania
    • اِستعمال کی شرائط
    • رازداری کی پالیسی
    • رازداری کی سیٹنگز
    • JW.ORG
    • لاگ اِن
    شیئر کریں