یہوواہ کے گواہوں کی آن لائن لائبریری
یہوواہ کے گواہوں کی
آن لائن لائبریری
اُردو
  • بائبل
  • مطبوعات
  • اِجلاس
  • qbwji مضمون 143
  • کیا تمباکونوشی گُناہ ہے؟‏

اِس حصے میں کوئی ویڈیو دستیاب نہیں ہے۔

ہم معذرت خواہ ہیں کہ ویڈیو لوڈ نہیں ہو سکی۔

  • کیا تمباکونوشی گُناہ ہے؟‏
  • پاک کلام سے متعلق سوال و جواب
  • ذیلی عنوان
  • ملتا جلتا مواد
  • پاک کلام کا جواب
  • کیا بائبل میں شوقیہ طور پر چرس پینے یا دیگر منشیات لینے کے حوالے سے کچھ بتایا گیا ہے؟‏
  • رُکاوٹوں کو عبور کریں
    جاگو!‏—‏2010ء
پاک کلام سے متعلق سوال و جواب
qbwji مضمون 143
ایک آدمی سگریٹ پی رہا ہے۔‏

کیا تمباکونوشی گُناہ ہے؟‏

پاک کلام کا جواب

خدا کے کلام میں تمباکونوشیa کا ذکر نہیں کِیا گیا۔ لیکن اِس میں درج اصولوں سے ظاہر ہوتا ہے کہ خدا ایسی عادتوں کو بالکل پسند نہیں کرتا جو صحت کے لیے نقصان‌دہ ہوتی ہیں اور ایک شخص کو ناپاک کر سکتی ہیں۔ لہٰذا خدا تمباکونوشی کو گُناہ خیال کرتا ہے۔‏

  • زندگی کا احترام۔‏ ”‏[‏خدا]‏ .‏.‏.‏ اِنسانوں کو زندگی اور سانس اور سب چیزیں عطا کرتا ہے۔“‏ (‏اعمال 17:‏24، 25‏)‏ چونکہ زندگی خدا کی نعمت ہے اِس لیے ہمیں کوئی ایسا کام نہیں کرنا چاہیے جس سے ہماری زندگی کم ہو جائے جیسے کہ تمباکونوشی کرنا۔ پوری دُنیا میں لوگ جن وجوہات کی بِنا پر مرتے ہیں، اُن میں تمباکونوشی بھی ایک بہت بڑی وجہ ہے۔ اگر تمباکونوشی نہ کی جائے تو ہر سال اِس سے مرنے والے لاکھوں لوگوں کی زندگیاں بچ سکتی ہیں۔‏

  • پڑوسی کے لیے محبت۔‏ ”‏اپنے پڑوسی سے اُسی طرح محبت کرو جس طرح تُم اپنے آپ سے کرتے ہو۔“‏ (‏متی 22:‏39‏)‏ سگریٹ پینے والا شخص اپنے اِردگِرد موجود لوگوں کے لیے محبت ظاہر نہیں کرتا۔ اور جو لوگ اکثر سگریٹ پینے والوں کے بیچ رہتے ہیں، اُنہیں بھی کچھ ایسی بیماریاں لگنے کا اُتنا ہی خطرہ ہوتا ہے جتنا سگریٹ پینے والوں کو۔‏

  • پاک رہنے کی اہمیت۔‏ ”‏اپنے جسم ایک ایسی قربانی کے طور پر پیش کریں جو زندہ، پاک اور خدا کو پسندیدہ ہے۔“‏ (‏رومیوں 12:‏1‏)‏ اِس کے علاوہ ”‏اپنے جسم اور اپنی سوچ کو ہر طرح کی ناپاکی سے پاک کریں اور خدا کا خوف رکھتے ہوئے پاک سے پاک‌تر ہوتے جائیں۔“‏ (‏2-‏کُرنتھیوں 7:‏1‏)‏ سگریٹ پینا پاک ہونے کے بالکل اُلٹ ہے کیونکہ تمباکو پینے والے لوگ جان بُوجھ کر اپنے اندر ایسا زہر یلا مواد بھر رہے ہوتے ہیں جو اُن کے جسم کو بُری طرح سے نقصان پہنچاتا ہے۔‏

کیا بائبل میں شوقیہ طور پر چرس پینے یا دیگر منشیات لینے کے حوالے سے کچھ بتایا گیا ہے؟‏

بائبل میں چرس (‏جسے بھنگ، بوٹی یا حشیش بھی کہتے ہیں)‏ یا اِس طرح کی دیگر منشیات کا بنام ذکر نہیں کِیا گیا۔ لیکن اِس میں ایسے اصول پائے جاتے ہیں جن سے ظاہر ہوتا ہے کہ اِن لت لگانے والی اشیا کو شوقیہ اِستعمال کرنا بھی غلط ہے۔ آئیں، اِس سلسلے میں بائبل کے اِن اصولوں پر بھی غور کریں:‏

  • اپنے ہوش‌وحواس کو قابو میں رکھنا ضروری ہے۔‏ ”‏یہوواہ اپنے خدا سے .‏.‏.‏ اپنی ساری عقل سے محبت رکھو۔“‏ (‏متی 22:‏37، 38‏)‏ اِس کے علاوہ پاک کلام میں یہ بھی لکھا ہے:‏ ”‏ہوش‌وحواس قائم رکھیں۔“‏ (‏1-‏پطرس 1:‏13‏)‏ جو شخص منشیات لیتا ہے، اُس کا اپنے حواس پر پوری طرح قابو نہیں رہتا۔ بہت سے لوگوں کو تو اِن کی لت لگ جاتی ہے۔ اُن کا ذہن فائدہ‌مند باتوں کی بجائے بس منشیات حاصل کرنے اور اِنہیں اِستعمال کرنے پر ہی رہتا ہے۔—‏فِلپّیوں 4:‏8‏۔‏

  • قانون کا احترام۔‏ ”‏حکومتوں اور اِختیار والوں کے فرمانبردار ... ہوں۔“‏ (‏طِطُس 3:‏1‏)‏ بہت سے ملکوں میں بعض منشیات کے اِستعمال پر سخت پابندی ہے۔ اگر ہم خدا کو خوش کرنا چاہتے ہیں تو ہمیں اِختیار والوں کی فرمانبرداری کرنی چاہیے۔—‏رومیوں 13:‏1‏۔‏

تمباکو کے صحت پر اثرات

عالمی اِدارۂ صحت کے اندازے کے مطابق ہر سال تقریباً 60 لاکھ لوگ تمباکونوشی سے لگنے والی بیماروں کی وجہ سے مرتے ہیں۔ اِن میں 6 لاکھ سے زیادہ لوگ ایسے ہیں جو خود تو سگریٹ نہیں پیتے لیکن اِس کے دھوئیں سے متاثر ہوتے ہیں۔ آئیں، دیکھیں کہ تمباکو کے اُن لوگوں کی صحت پر کیا اثرات ہوتے ہیں جو اِسے اِستعمال کرتے ہیں یا جو اِنہیں اِستعمال کرنے والوں کے آس‌پاس رہتے ہیں۔‏

کینسر۔‏ تمباکو میں کینسر کا باعث بننے والے 50 سے زیادہ کیمیائی مادے ہوتے ہیں۔ ‏”‏اِنسائیکلوپیڈیا بریٹانیکا“‏ میں بتایا گیا ہے کہ ”‏پھیپھڑوں کے کینسر میں مبتلا اشخاص میں سے 90 فیصد“‏ تمباکو کے دھوئیں کی وجہ سے اِس بیماری کا شکار ہوئے ہیں۔ تمباکو جسم کے دوسرے اعضا میں بھی کینسر کا باعث بن سکتا ہے جیسے کہ مُنہ، سانس کی نالی، کھانے کی نالی، گلے، نرخرے، جگر، لبلبے اور مثانے کا کینسر۔‏

سانس کی بیماریاں۔‏ تمباکو کے دھوئیں کی وجہ سے سانس کی بیماریاں جیسے کہ نمونیا اور فلو ہونے کا اِمکان بڑھ جاتا ہے۔ جو بچے ایسے ماحول میں سانس لیتے ہیں جہاں تمباکو کا دھواں موجود رہتا ہے، اُن میں دمے کی بیماری اور دائمی کھانسی لگنے کا اِمکان زیادہ ہوتا ہے۔ اِس کے علاوہ اُن کے پھیپھڑوں کی نشوونما اور کارکردگی بھی متاثر ہونے کے خطرے میں ہوتی ہے۔‏

دل کی بیماریاں۔‏ سگریٹ پینے والوں کو فالج ہونے اور دل کی بیماریاں لگنے کا خطرہ زیادہ ہوتا ہے۔ تمباکو کے دھوئیں میں کاربن مونوآکسائیڈ ہوتی ہے جو بڑی آسانی سے پھیپھڑوں کے ذریعے خون میں داخل ہو جاتی ہے۔ یہ خون میں موجود آکسیجن کی جگہ لے لیتی ہے۔ یوں خون میں آکسیجن کی کمی ہو جاتی ہے جس کی وجہ سے دل کو جسم میں آکسیجن پہنچانے کے لیے اَور زیادہ کام کرنا پڑتا ہے۔‏

حمل پر اثرات۔‏ جو حاملہ عورتیں سگریٹ پیتی ہیں، اُن کے بچوں کو اِن خطروں کا زیادہ سامنا ہوتا ہے:‏ وقت سے پہلے پیدائش ہوجانا، پیدائشی طور پر کم وزن ہونا یا کوئی اَور پیدائشی نقص جیسے کہ کٹے ہوئے ہونٹ۔ ایسے بچوں کو سانس کے مسئلے بھی ہو سکتے ہیں یا پھر وہ ایک ایسی بیماری کا شکار ہو سکتے ہیں جس میں ننھا بچہ اچانک فوت ہو جاتا ہے۔‏

a اِس مضمون میں اِصطلا‌ح تمباکونوشی سگریٹ، سگار یا حقے کے ذریعے تمباکو پینے کی طرف اِشارہ کرتی ہے۔ لیکن پاک کلام کے جن اصولوں کا ذکر کِیا گیا ہے، وہ اِن کاموں پر بھی لاگو ہوتے ہیں:‏ تمباکو چبانا، ناک کے ذریعے اِسے اپنے اندر لینا (‏سنفنگ)‏، الیکٹرانک سگریٹ پینا جن میں نکوٹین ہوتی ہے اور اِس جیسی دیگر اشیا۔‏

    اُردو زبان میں مطبوعات (‏2026-‏2000)‏
    لاگ آؤٹ
    لاگ اِن
    • اُردو
    • شیئر کریں
    • ترجیحات
    • Copyright © 2026 Watch Tower Bible and Tract Society of Pennsylvania
    • اِستعمال کی شرائط
    • رازداری کی پالیسی
    • رازداری کی سیٹنگز
    • JW.ORG
    • لاگ اِن
    شیئر کریں