یہوواہ کے گواہوں کی آن لائن لائبریری
یہوواہ کے گواہوں کی
آن لائن لائبریری
اُردو
  • بائبل
  • مطبوعات
  • اِجلاس
  • qbwji مضمون 136
  • کیا مریم خدا کی ماں ہیں؟‏

اِس حصے میں کوئی ویڈیو دستیاب نہیں ہے۔

ہم معذرت خواہ ہیں کہ ویڈیو لوڈ نہیں ہو سکی۔

  • کیا مریم خدا کی ماں ہیں؟‏
  • پاک کلام سے متعلق سوال و جواب
  • ذیلی عنوان
  • ملتا جلتا مواد
  • پاک کلام کا جواب
  • ہم مریم کی مثال سے کیا سیکھ سکتے ہیں؟‏
    مینارِنگہبانی یہوواہ کی بادشاہت کا اعلان کر رہا ہے—‏2009ء
  • ‏”‏دیکھیں!‏ مَیں یہوواہ کی بندی ہوں“‏
    اِن جیسا ایمان ظاہر کریں
  • پانچواں عقیدہ:‏ مریم خدا کی ماں ہے
    مینارِنگہبانی یہوواہ کی بادشاہت کا اعلان کر رہا ہے—‏2009ء
  • کیا مریم ”‏خدا کی ماں“‏ ہے؟‏
    جاگو!‏—‏1996ء
مزید
پاک کلام سے متعلق سوال و جواب
qbwji مضمون 136
مریم ننھے یسوع کے ساتھ

کیا مریم خدا کی ماں ہیں؟‏

پاک کلام کا جواب

جی نہیں۔ بائبل میں کہیں یہ تعلیم نہیں دی گئی کہ مریم خدا کی ماں ہیں اور نہ ہی مسیحیوں سے یہ کہا گیا ہے کہ اُنہیں مریم کی عبادت یا تعظیم کرنی چاہیے۔‏a غور کریں:‏

  • مریم نے کبھی یہ دعویٰ نہیں کِیا تھا کہ وہ خدا کی ماں ہیں۔ بائبل میں بتایا گیا ہے کہ مریم نے ”‏خدا کے بیٹے“‏ کو جنم دیا نہ کہ خدا کو۔—‏مرقس 1:‏1؛‏ لُوقا 1:‏32‏۔‏

  • یسوع مسیح نے کبھی یہ نہیں کہا کہ مریم خدا کی ماں ہیں یا اُنہیں حد سے زیادہ تعظیم دی جانی چاہیے۔ ایک موقعے پر یسوع نے ایک عورت کی اِصلاح کی جس نے مریم کو یسوع کی ماں ہونے کے ناتے خاص تعظیم دی۔ اُنہوں نے کہا:‏ ”‏نہیں، بلکہ وہ شخص برکت والا ہے جو خدا کے کلام کو سنتا ہے اور اُس پر عمل کرتا ہے۔“‏—‏لُوقا 11:‏27، 28‏۔‏

  • اِصطلا‌ح ”‏خدا کی ماں“‏ اور ”‏تھیوتوکوس“‏ (‏یعنی خدا کو جنم دینے والی)‏ بائبل میں کہیں نہیں پائی جاتی۔‏

  • بائبل میں اِصطلا‌ح ”‏آسمان کی ملکہ“‏ مریم کے لیے نہیں بلکہ اُس دیوی کے لیے اِستعمال ہوئی ہے جسے خدا سے برگشتہ اِسرائیلی پوجتے تھے۔ (‏یرمیاہ 44:‏15-‏19‏)‏ ”‏آسمان کی ملکہ“‏ شاید بابلیوں کی دیوی عشتار (‏عستارات)‏ تھی۔‏

  • اِبتدائی مسیحی، مریم کی عبادت نہیں کرتے تھے اور نہ ہی اُنہیں کوئی خاص قسم کی تعظیم دیتے تھے۔ ایک تاریخ دان نے کہا کہ اِبتدائی مسیحیوں نے ”‏فرقوں کو رد کر دیا ہوگا اور غالباً اُنہیں خدشہ ہوگا کہ اگر مریم کو غیرضروری تعظیم دی جائے تو شاید اُنہیں ایک دیوی کے طور پر پوجا جانے لگے۔“‏—‏کتاب ‏”‏اِن کوئسٹ آف دی جیوش میری۔“‏

  • بائبل میں بتایا گیا ہے کہ خدا ہمیشہ سے موجود ہے۔ (‏زبور 90:‏1، 2؛‏ یسعیاہ 40:‏28‏)‏ چونکہ خدا کی کوئی اِبتدا نہیں ہوئی اِس لیے اُس کی کوئی ماں نہیں ہو سکتی۔ بائبل میں یہ بھی بتایا گیا ہے کہ خدا تو آسمانوں میں بھی نہیں سما سکتا تو پھر وہ مریم کے رحم میں کیسے سما سکتا تھا۔—‏1-‏سلاطین 8:‏27‏۔‏

مریم خدا کی نہیں بلکہ یسوع کی ماں تھیں

مریم یہودی تھیں اور بادشاہ داؤد کی نسل سے تھیں۔ (‏لُوقا 3:‏23-‏31‏)‏ وہ خدا پر ایمان رکھتی تھیں اور اُس کی بندگی کرتی تھیں اِس لیے خدا نے اُنہیں برکت دی۔ (‏لُوقا 1:‏28‏)‏ خدا نے اُنہیں یسوع کی ماں بننے کے لیے چُنا۔ (‏لُوقا 1:‏31،‏ 35‏)‏ مریم اور اُن کے شوہر یوسف کے اَور بھی بچے ہوئے۔—‏مرقس 6:‏3‏۔‏

اگرچہ بائبل سے ظاہر ہوتا ہے کہ مریم یسوع کی پیروکار بن گئیں لیکن اُن کے بارے میں بہت زیادہ معلومات نہیں دی گئیں۔—‏اعمال 1:‏14‏۔‏

کچھ لوگ مریم کو خدا کی ماں کیوں سمجھتے ہیں؟‏

مریم کو حد سے زیادہ تعظیم دینے کا سب سے پہلا ثبوت چوتھی صدی عیسوی کے آخر سے ملتا ہے۔ اُس وقت کیتھولک مذہب رومی سلطنت کا ریاستی مذہب بن گیا جس کے نتیجے میں بہت سے بُت پرست لوگ مسیحی بن گئے۔ چرچ نے تثلیث کے عقیدے کو بھی اپنا لیا جو پاک کلام کی تعلیمات کے مطابق نہیں تھا۔‏

تثلیث کے عقیدے کی وجہ سے چرچ کے بہت سے لوگوں نے یہ نتیجہ نکالا کہ اگر یسوع خدا ہیں تو مریم ضرور خدا کی ماں ہوں گی۔ 431 عیسوی میں اِفسس میں منعقد ہونے والی چرچ کی ایک کونسل نے سرکاری طور پر یہ اِعلان کِیا کہ مریم ”‏خدا کی ماں“‏ ہیں۔ اِس کونسل کے بعد سے مریم کی عبادت کو فروغ ملا۔ اور جیسے جیسے بُت پرست لوگ چرچ کا حصہ بنتے گئے، کنواری مریم کے مجسّموں اور تصویروں نے اُن کی باروری کی دیوئیوں جیسے کہ ارتمس (‏رومیوں کی دیوی ڈیانا)‏ اور آئسس کی جگہ لے لی۔‏

سن 432 عیسوی میں پوپ سکسٹس سوم نے ”‏خدا کی ماں“‏ کے اعزاز میں روم میں ایک چرچ تعمیر کرنے کا حکم دیا۔ یہ چرچ اُس جگہ کے قریب بنایا گیا جہاں پہلے لوسینا کا مندر تھا جسے رومی لوگ بچے کی پیدائش کی دیوی سمجھتے تھے۔ ایک مصنفہ نے کہا کہ یہ چرچ ”‏اِس بات کی علامت ہے کہ رومی لوگوں کے مسیحی مذہب اپنانے کے بعد چرچ نے بُت پرست فرقوں کی عظیم ماں کو مریم سے بدل دیا۔“‏—‏کتاب ‏”‏میری—‏دی کمپلیٹ ریسورس۔“‏

a بہت سے مذہبی فرقے یہ تعلیم دیتے ہیں کہ مریم خدا کی ماں ہیں۔ شاید وہ مریم کو ”‏آسمان کی ملکہ“‏ یا ”‏تھیوتوکوس“‏ کہیں جو کہ یونانی زبان کا لفظ ہے اور اِس کا مطلب ”‏خدا کو جنم دینے والی“‏ ہے۔‏

    اُردو زبان میں مطبوعات (‏2026-‏2000)‏
    لاگ آؤٹ
    لاگ اِن
    • اُردو
    • شیئر کریں
    • ترجیحات
    • Copyright © 2026 Watch Tower Bible and Tract Society of Pennsylvania
    • اِستعمال کی شرائط
    • رازداری کی پالیسی
    • رازداری کی سیٹنگز
    • JW.ORG
    • لاگ اِن
    شیئر کریں