یہوواہ کے گواہوں کی آن لائن لائبریری
یہوواہ کے گواہوں کی
آن لائن لائبریری
اُردو
  • بائبل
  • مطبوعات
  • اِجلاس
  • qbwji مضمون 102
  • کیا جُوا کھیلنا گُناہ ہے؟‏

اِس حصے میں کوئی ویڈیو دستیاب نہیں ہے۔

ہم معذرت خواہ ہیں کہ ویڈیو لوڈ نہیں ہو سکی۔

  • کیا جُوا کھیلنا گُناہ ہے؟‏
  • پاک کلام سے متعلق سوال و جواب
  • ذیلی عنوان
  • ملتا جلتا مواد
  • پاک کلام کا جواب
  • کیا جو ئے‌بازی مسیحیوں کیلئے ہے؟‏
    جاگو!‏—‏1994ء
  • جُوئے‌بازی
    جاگو!‏—‏2015ء
پاک کلام سے متعلق سوال و جواب
qbwji مضمون 102
ٹی‌وی پر لاٹری کے نتائج بتائے جا رہے ہیں اور ایک جُواری اپنی لاٹری کی ٹکٹ کا نمبر دیکھ رہا ہے۔‏

کیا جُوا کھیلنا گُناہ ہے؟‏

پاک کلام کا جواب

اگرچہ پاک کلام میں جُوا کھیلنے کے حوالے سے تفصیل سے نہیں بتایا گیا لیکن اِس میں درج اصولوں پر غور کرنے سے ہمیں پتہ چلتا ہے کہ خدا کی نظر میں جُوا کھیلنا گُناہ ہے۔—‏اِفسیوں 5:‏17‏۔‏a

  • لوگ لالچ کی بِنا پر جُوا کھیلتے ہیں اور خدا کو لالچ سے نفرت ہے۔ (‏1-‏کُرنتھیوں 6:‏9، 10؛‏ اِفسیوں 5:‏3،‏ 5‏)‏ جُوا کھیلنے والا شخص چاہتا ہے کہ جُوئے میں دوسروں کو نقصان ہو تاکہ اُسے پیسے ملیں۔ لیکن پاک کلام میں دوسروں کی چیزوں کا لالچ کرنے سے سختی سے منع کِیا گیا ہے۔—‏خروج 20:‏17؛‏ رومیوں 7:‏7؛‏ 13:‏9، 10‏۔‏

  • جُوا چاہے کم پیسوں کے لیے ہی کیوں نہ کھیلا جائے، اِس سے کھیلنے والے کے دل میں پیسے سے پیار پیدا ہو سکتا ہے جو کہ اِنسان کو تباہ کر دیتا ہے۔—‏1-‏تیمُتھیُس 6:‏9، 10‏۔‏

  • جُوا کھیلنے والے لوگ اکثر توہم‌پرستی اور قسمت پر بھروسا کرتے ہیں۔ لیکن خدا اِن عقیدوں کو بُت‌پرستی کا حصہ خیال کرتا ہے جس کا اُس کی عبادت سے کوئی تعلق نہیں ہے۔—‏یسعیاہ 65:‏11‏۔‏

  • پاک کلام میں اِس سوچ کو فروغ نہیں دیا گیا کہ اِنسان بغیر کچھ کیے ہی کچھ حاصل کر لے۔ اِس کی بجائے اِس میں محنت کرنے کی حوصلہ‌افزائی کی گئی ہے۔ (‏واعظ 2:‏24؛‏ اِفسیوں 4:‏28‏)‏ جو لوگ پاک کلام کی اِس ہدایت پر عمل کرتے ہیں، وہ ’‏اپنی کمائی سے روٹی کھاتے ہیں۔‘‏—‏2-‏تھسلُنیکیوں 3:‏10،‏ 12‏۔‏

  • جُوا کھیلنے سے مقابلہ‌بازی پیدا ہوتی ہے جس سے پاک کلام میں منع کِیا گیا ہے۔—‏گلتیوں 5:‏26‏۔‏

a پاک کلام میں جُوئے کا ذکر خاص طور پر صرف اُس وقت ہوا ہے جب رومی سپاہیوں نے یسوع مسیح کے کپڑوں کو حاصل کرنے کے لیے قُرعہ ڈالا یا ”‏جُوا کھیلا۔“‏—‏متی 27:‏35؛‏ یوحنا 19:‏23، 24‏، کونٹیمپرری اِنگلش ورشن؛‏ گڈ نیوز ٹرانسلیشن۔‏

    اُردو زبان میں مطبوعات (‏2026-‏2000)‏
    لاگ آؤٹ
    لاگ اِن
    • اُردو
    • شیئر کریں
    • ترجیحات
    • Copyright © 2026 Watch Tower Bible and Tract Society of Pennsylvania
    • اِستعمال کی شرائط
    • رازداری کی پالیسی
    • رازداری کی سیٹنگز
    • JW.ORG
    • لاگ اِن
    شیئر کریں