یہوواہ کے گواہوں کی آن لائن لائبریری
یہوواہ کے گواہوں کی
آن لائن لائبریری
اُردو
  • بائبل
  • مطبوعات
  • اِجلاس
  • qbwji مضمون 49
  • اِبلیس کہاں رہتا ہے؟‏

اِس حصے میں کوئی ویڈیو دستیاب نہیں ہے۔

ہم معذرت خواہ ہیں کہ ویڈیو لوڈ نہیں ہو سکی۔

  • اِبلیس کہاں رہتا ہے؟‏
  • پاک کلام سے متعلق سوال و جواب
  • ذیلی عنوان
  • ملتا جلتا مواد
  • پاک کلام کا جواب
  • یسوع مسیح کی طرح ’‏ابلیس کا مقابلہ کریں‘‏
    مینارِنگہبانی یہوواہ کی بادشاہت کا اعلان کر رہا ہے—‏2008ء
  • روحانی قلمرو میں حکمران
    مینارِنگہبانی یہوواہ کی بادشاہت کا اعلان کر رہا ہے—‏1995ء
  • ابلیس کا مقابلہ کریں تو وہ بھاگ جائے گا
    مینارِنگہبانی یہوواہ کی بادشاہت کا اعلان کر رہا ہے—‏2006ء
  • ابلیس محض خیالی ہستی نہیں ہے
    مینارِنگہبانی یہوواہ کی بادشاہت کا اعلان کر رہا ہے—‏2001ء
مزید
پاک کلام سے متعلق سوال و جواب
qbwji مضمون 49

اِبلیس کہاں رہتا ہے؟‏

پاک کلام کا جواب

اِبلیس ایک روحانی مخلوق ہے اور وہ ایسے عالم میں رہتا ہے جسے اِنسان نہیں دیکھ سکتے۔ لیکن یہ کوئی ایسی جگہ نہیں ہے جہاں بُرے لوگوں کو آگ میں تڑپایا جاتا ہے جیسا کہ اِس مضمون کی تصویر میں دِکھایا گیا ہے۔‏

‏”‏آسمان پر جنگ“‏

کچھ عرصے کے لیے شیطان اِبلیس کو آسمان پر آنے جانے کی آزادی تھی، یہاں تک کہ وہ خدا کے وفادار فرشتوں کے ساتھ خدا کے حضور بھی جا سکتا تھا۔ (‏ایوب 1:‏6‏)‏ لیکن بائبل میں بتایا گیا تھا کہ ”‏آسمان پر جنگ“‏ ہونی تھی جس میں شیطان کو آسمان سے نکال کر ”‏نیچے زمین پر پھینک دیا“‏ جانا تھا۔ (‏مکاشفہ 12:‏7-‏9‏)‏ بائبل میں درج پیش‌گوئیوں اور دُنیا میں ہونے والے واقعات سے یہ ثابت ہوتا ہے کہ آسمان پر یہ جنگ ہو چُکی ہے۔ اب اِبلیس کو زمین تک محدود کر دیا گیا ہے۔‏

کیا اِس کا مطلب یہ ہے کہ اِبلیس ہماری زمین پر کسی مخصوص جگہ پر رہتا ہے؟ سچ ہے کہ قدیم شہر پرگمن کے بارے میں کہا جاتا تھا کہ وہاں ”‏شیطان کا تخت ہے“‏ اور وہاں ”‏شیطان رہتا ہے۔“‏ (‏مکاشفہ 2:‏13‏)‏ لیکن اِن اِصطلا‌حوں سے غالباً یہ ظاہر ہوتا ہے کہ اُس شہر میں شیطان کی پرستش بہت عام تھی۔ بائبل میں لکھا ہے کہ اِبلیس کے پاس ’‏دُنیا کی تمام بادشاہتوں‘‏ کا اِختیار ہے۔ لہٰذا وہ زمین پر کسی مخصوص جگہ پر نہیں رہتا۔—‏لُوقا 4:‏5، 6‏۔‏

    اُردو زبان میں مطبوعات (‏2026-‏2000)‏
    لاگ آؤٹ
    لاگ اِن
    • اُردو
    • شیئر کریں
    • ترجیحات
    • Copyright © 2026 Watch Tower Bible and Tract Society of Pennsylvania
    • اِستعمال کی شرائط
    • رازداری کی پالیسی
    • رازداری کی سیٹنگز
    • JW.ORG
    • لاگ اِن
    شیئر کریں