یہوواہ کے گواہوں کی آن لائن لائبریری
یہوواہ کے گواہوں کی
آن لائن لائبریری
اُردو
  • بائبل
  • مطبوعات
  • اِجلاس
  • qbwji مضمون 47
  • کیا بُرے فرشتوں کا واقعی کوئی وجود ہے؟‏

اِس حصے میں کوئی ویڈیو دستیاب نہیں ہے۔

ہم معذرت خواہ ہیں کہ ویڈیو لوڈ نہیں ہو سکی۔

  • کیا بُرے فرشتوں کا واقعی کوئی وجود ہے؟‏
  • پاک کلام سے متعلق سوال و جواب
  • ذیلی عنوان
  • ملتا جلتا مواد
  • پاک کلام کا جواب
  • کیا فرشتے ہماری زندگی پر اثر ڈالتے ہیں؟‏
    پاک کلام کی تعلیم حاصل کریں
  • یسوع مسیح بُرے فرشتوں سے زیادہ طاقت‌ور ہیں
    عظیم اُستاد سے سیکھیں
  • کیا روحانی ہستیاں ہماری زندگی کو متاثر کرتی ہیں؟‏
    پاک صحائف کی تعلیم حاصل کریں
  • فرشتے اور بدروحیں ہم پر کیا اثر ڈالتے ہیں؟‏
    مینارِنگہبانی یہوواہ کی بادشاہت کا اعلان کر رہا ہے—2012ء
مزید
پاک کلام سے متعلق سوال و جواب
qbwji مضمون 47

کیا بُرے فرشتوں کا واقعی کوئی وجود ہے؟‏

پاک کلام کا جواب

جی ہاں۔ بُرے فرشتے وہ روحانی ہستیاں ہیں جنہوں نے خدا کے خلاف بغاوت کر کے گُناہ کِیا۔ (‏2-‏پطرس 2:‏4‏)‏ پہلا فرشتہ جس نے خدا کے خلاف بغاوت کی، وہ شیطان اِبلیس تھا اِس لیے بائبل میں اُسے ’‏بُرے فرشتوں کا حاکم‘‏ کہا گیا ہے۔—‏متی 12:‏24،‏ 26‏۔‏

نوح کے زمانے میں ہونے والی بغاوت

بائبل کے مطابق نوح کے زمانے میں آنے والے طوفان سے پہلے کچھ اَور فرشتوں نے بھی خدا کے خلاف بغاوت کی۔ بائبل میں لکھا ہے:‏”‏خدا کے بیٹوں نے آدمی کی بیٹیوں کو دیکھا کہ وہ خوب‌صورت ہیں اور جن کو اُنہوں نے چُنا اُن سے بیاہ کر لیا۔“‏ (‏پیدایش 6:‏2‏)‏ اِن باغی فرشتوں نے عورتوں کے ساتھ جنسی تعلقات قائم کرنے کے لیے ”‏اُس مقام کو ترک کر دیا“‏ جو اُنہیں آسمان میں دیا گیا تھا۔—‏یہوداہ 6‏۔‏

جب طوفان آیا تو باغی فرشتوں نے اپنے اِنسانی جسم چھوڑ دیے اور واپس آسمان پر چلے گئے۔ لیکن خدا نے اُنہیں اپنے خاندان میں سے نکال دیا اور اُن پر یہ پابندی لگا دی گئی کہ دوبارہ کبھی بھی اِنسانی جسم اِختیار نہیں کر سکتے۔—‏اِفسیوں 6:‏11، 12‏۔‏

    اُردو زبان میں مطبوعات (‏2026-‏2000)‏
    لاگ آؤٹ
    لاگ اِن
    • اُردو
    • شیئر کریں
    • ترجیحات
    • Copyright © 2026 Watch Tower Bible and Tract Society of Pennsylvania
    • اِستعمال کی شرائط
    • رازداری کی پالیسی
    • رازداری کی سیٹنگز
    • JW.ORG
    • لاگ اِن
    شیئر کریں