یہوواہ کے گواہوں کی آن لائن لائبریری
یہوواہ کے گواہوں کی
آن لائن لائبریری
اُردو
  • بائبل
  • مطبوعات
  • اِجلاس
  • qbwji مضمون 25
  • زمین پر امن اور سلامتی کیسے قائم ہوگی؟‏

اِس حصے میں کوئی ویڈیو دستیاب نہیں ہے۔

ہم معذرت خواہ ہیں کہ ویڈیو لوڈ نہیں ہو سکی۔

  • زمین پر امن اور سلامتی کیسے قائم ہوگی؟‏
  • پاک کلام سے متعلق سوال و جواب
  • ذیلی عنوان
  • ملتا جلتا مواد
  • پاک کلام کا جواب
  • حقیقی اَمن—‏کس ماخذ سے؟‏
    مینارِنگہبانی یہوواہ کی بادشاہت کا اعلان کر رہا ہے—‏1997ء
  • حقیقی اَمن کے طالب ہو اور اُسکی کوشش میں رہو!‏
    مینارِنگہبانی یہوواہ کی بادشاہت کا اعلان کر رہا ہے—‏1997ء
  • پوری دُنیا میں امن قائم ہو جائے گا
    مزید موضوعات
پاک کلام سے متعلق سوال و جواب
qbwji مضمون 25
مختلف نسلوں سے تعلق رکھنے والے لوگ

زمین پر امن اور سلامتی کیسے قائم ہوگی؟‏

پاک کلام کا جواب

زمین پر امن اور سلامتی اِنسانوں کی کوششوں سے نہیں بلکہ خدا کی بادشاہت کے ذریعے قائم ہوگی جو کہ ایک آسمانی حکومت ہے جس کا بادشاہ یسوع مسیح ہے۔ غور کریں کہ پاک کلام میں اِس شان‌دار اُمید کے بارے میں کیا بتایا گیا ہے۔‏

  1. خدا ”‏زمین کی اِنتہا تک جنگ موقوف“‏ یعنی ختم کر دے گا۔ (‏زبور 46:‏9‏)‏ اِس طرح وہ اپنے وعدے کے مطابق ”‏زمین پر اُن آدمیوں کو جن سے وہ خوش ہے صلح اور سلامتی“‏ عطا کرے گا۔—‏لُوقا 2:‏14‏، نیو اُردو بائبل ورشن۔‏

  2. خدا کی بادشاہت آسمان سے پوری زمین پر حکمرانی کرے گی۔ (‏دانی‌ایل 7:‏14‏)‏ چونکہ یہ پوری دُنیا پر حکمرانی کرے گی اِس لیے یہ قوم‌پرستی کو ختم کر دے گی جو کہ بہت سے لڑائی جھگڑوں کی جڑ ہے۔‏

  3. یسوع مسیح کو جو خدا کی بادشاہت کے بادشاہ ہیں، ”‏سلامتی کا شاہزادہ“‏ کہا گیا ہے اور اُن کی بادشاہت میں ”‏سلامتی کی ‏.‏.‏.‏ اِنتہا نہ ہوگی۔“‏—‏یسعیاہ 9:‏6، 7‏۔‏

  4. جو لوگ لڑائی جھگڑوں سے باز نہیں آتے، وہ خدا کی بادشاہت میں نہیں رہ سکیں گے کیونکہ ”‏ظلم دوست سے [‏خدا]‏ کی روح کو نفرت ہے۔“‏‏—‏زبور 11:‏5؛‏ امثال 2:‏22‏۔‏

  5. خدا اپنے بندوں کو سکھاتا ہے کہ وہ امن سے کیسے رہ سکتے ہیں۔ پاک کلام میں بتایا گیا ہے کہ اِس کے نتیجے میں ”‏وہ اپنی تلواروں کو توڑ کر پھالیں اور اپنے بھالوں کو ہنسوے بنا ڈالیں گے اور قوم قوم پر تلوار نہ چلائے گی اور وہ پھر کبھی جنگ کرنا نہ سیکھیں گے۔“‏—‏یسعیاہ 2:‏3، 4‏۔‏

پوری دُنیا میں لاکھوں یہوواہ کے گواہ پہلے سے ہی یہوواہ خدا سے سیکھ رہے ہیں کہ وہ امن اور صلح سے کیسے رہ سکتے ہیں۔ (‏متی 5:‏9‏)‏ یہ سچ ہے کہ ہمارا تعلق فرق فرق نسلوں سے ہے اور ہم 230 سے زیادہ ملکوں میں رہتے ہیں لیکن ہم دوسروں کے خلاف ہتھیار نہیں اُٹھاتے۔‏

پوری دُنیا میں یہوواہ کے گواہ یہ سیکھ رہے ہیں کہ وہ امن سے کیسے رہ سکتے ہیں۔‏

    اُردو زبان میں مطبوعات (‏2026-‏2000)‏
    لاگ آؤٹ
    لاگ اِن
    • اُردو
    • شیئر کریں
    • ترجیحات
    • Copyright © 2026 Watch Tower Bible and Tract Society of Pennsylvania
    • اِستعمال کی شرائط
    • رازداری کی پالیسی
    • رازداری کی سیٹنگز
    • JW.ORG
    • لاگ اِن
    شیئر کریں