panitan/stock.adobe.com
یسوع مسیح غربت ختم کر دیں گے
جب یسوع مسیح زمین پر تھے تو اُنہوں نے اِنسانوں کے لیے بہت زیادہ محبت دِکھائی، خاص طور پر اُن کے لیے جو غریب اور بہت زیادہ دُکھی تھے۔ (متی 20:28؛ یوحنا 15:13) بہت جلد وہ خدا کی بادشاہت کے بادشاہ کے طور پر اپنے اِختیار کو اِستعمال کر کے ”پوری زمین سے جنگیں ختم“ کر دیں گے اور اِس طرح وہ اِنسانوں کے لیے پھر سے اپنی محبت دِکھائیں گے۔—زبور 46:9۔
غور کریں کہ خدا کے کلام میں بڑے خوبصورت انداز میں اِس بارے میں کیا بتایا گیا ہے کہ یسوع کیا کریں گے:
”وہ لوگوں کے سامنے ادنیٰ شخص کا دِفاع کرے؛ وہ غریبوں کے بچوں کو بچائے اور دھوکےباز کو کچل دے۔“—زبور 72:4۔
یسوع مسیح نے ہمارے لیے جو کچھ کِیا ہے اور جو کچھ وہ آگے چل کر کریں گے، ہم اُس کے لیے قدر کیسے دِکھا سکتے ہیں؟ ایسا کرنے کا ایک طریقہ یہ ہے کہ ہم اُس پیغام کے بارے میں اَور جانیں جو یسوع نے دیا تھا اور یہ پیغام ”خدا کی بادشاہت کی خوشخبری“ کے بارے میں تھا۔ (لُوقا 4:43) اِس مضمون کو پڑھیں: ”خدا کی بادشاہت کیا ہے؟“