مضامین کی فہرست
25-31 دسمبر 2017ء کا ہفتہ
گیت گانا شروع سے ہی یہوواہ کے بندوں کے لیے عبادت کا ایک اہم حصہ رہا ہے۔ لیکن شاید بعض لوگوں کو دوسروں کے سامنے گانے میں شرم محسوس ہو۔ ہم پورے جوش و جذبے سے یہوواہ کے حضور گیت گانے کے قابل کیسے ہو سکتے ہیں؟ اِس مضمون میں بتایا گیا ہے کہ ہمیں خوشی سے یہوواہ کی حمد کیوں کرنی چاہیے۔ اِس کے علاوہ اِس میں کچھ مشورے بھی دیے گئے ہیں جن پر عمل کر کے ہم اپنی گانے کی صلاحیت میں بہتری لا سکتے ہیں۔
1-7 جنوری 2018ء کا ہفتہ
8-14 جنوری 2018ء کا ہفتہ
15 یہوواہ کی طرح اِنصافپسند اور رحمدل بنیں
ہم قدیم اِسرائیل میں کیے گئے پناہ کے شہروں کے بندوبست سے بہت سے اہم سبق سیکھ سکتے ہیں۔ پہلے مضمون میں بتایا جائے گا کہ آجکل وہ اشخاص یہوواہ میں پناہ کیسے لے سکتے ہیں جن سے کوئی سنگین گُناہ ہو جاتا ہے۔ دوسرے مضمون میں بتایا جائے گا کہ یہوواہ خدا کی مثال سے ہم دوسروں کو معاف کرنے، زندگی کی قدر کرنے اور اِنصاف سے کام لینے کے بارے میں کیا سیکھتے ہیں۔
15-21 جنوری 2018ء کا ہفتہ
21 دُنیاوی سوچ کا شکار ہونے سے بچیں
22-28 جنوری 2018ء کا ہفتہ
27 کسی بھی وجہ سے اِنعام سے محروم نہ رہ جائیں
اِن دو مضامین میں اُن مشوروں پر بات کی گئی ہے جو پولُس نے کُلسّے کے مسیحیوں کو دیے تھے۔ پہلے مضمون میں بتایا گیا ہے کہ جب ہم دُنیا کے ایسے نظریات کے بارے میں سنتے ہیں جو لوگوں کو صحیح لگتے ہیں تو ہمیں کیا کرنا چاہیے۔ دوسرے مضمون میں بتایا گیا ہے کہ ہم ایسے کاموں سے کیسے دُور رہ سکتے ہیں جو ہمیں اُن برکات سے محروم کر سکتے ہیں جن کا وعدہ یہوواہ نے ہم سے کِیا ہے۔