یہوواہ کے گواہوں کی آن لائن لائبریری
یہوواہ کے گواہوں کی
آن لائن لائبریری
اُردو
  • بائبل
  • مطبوعات
  • اِجلاس
  • م25 نومبر ص.‏ 8-‏9
  • کیا اب مجھے گاڑی چلانا چھوڑ دینی چاہیے؟‏

اِس حصے میں کوئی ویڈیو دستیاب نہیں ہے۔

ہم معذرت خواہ ہیں کہ ویڈیو لوڈ نہیں ہو سکی۔

  • کیا اب مجھے گاڑی چلانا چھوڑ دینی چاہیے؟‏
  • مینارِنگہبانی یہوواہ خدا کی بادشاہت کا اعلان کرتا ہے (‏مطالعے کا ایڈیشن)‏—‏2025ء
  • ذیلی عنوان
  • ملتا جلتا مواد
  • گاڑی چلانے کے حوالے سے اِن باتوں پر سوچ بچار کریں
  • بائبل کے اصولوں کی مدد سے صحیح فیصلہ لیں
  • کیا آپ ایک محتاط ڈرائیور ہیں؟‏
    جاگو!‏—‏1996ء
  • ڈرائیونگ—‏حفاظت کے لئے چند اصول
    جاگو!‏—‏2009ء
مینارِنگہبانی یہوواہ خدا کی بادشاہت کا اعلان کرتا ہے (‏مطالعے کا ایڈیشن)‏—‏2025ء
م25 نومبر ص.‏ 8-‏9
ایک بوڑھا بھائی اپنے گھر کی کھڑکی سے باہر اپنی گاڑی کو دیکھ رہا ہے۔ وہ اپنے ہاتھ میں گاڑی کی چابیاں لیے ہوئے سوچ بچار کر رہا ہے۔‏

کیا اب مجھے گاڑی چلانا چھوڑ دینی چاہیے؟‏

آپ کئی سالوں سے گاڑی یا موٹر سائیکل چلا رہے ہیں۔ آپ کسی بھی وقت کہیں بھی خود گاڑی چلا کر جانے کے عادی ہیں۔ لیکن اب آپ کے گھر والے اور دوست آپ کے لیے تھوڑے فکرمند ہیں اور چاہتے ہیں کہ آپ ڈرائیونگ چھوڑ دیں۔ آپ کو لگ رہا ہے کہ وہ بِلاوجہ ہی آپ کے بارے میں فکرمند ہو رہے ہیں۔‏

اگر آپ کو بھی اِسی طرح کی صورتحال کا سامنا ہے تو آپ یہ اندازہ کیسے لگا سکتے ہیں کہ اب آپ کو ڈرائیونگ چھوڑ دینی چاہیے یا نہیں؟‏

کچھ ملکوں میں یہ قانون ہے کہ اگر ایک شخص ایک خاص عمر کو پہنچ کر نیا ڈرائیونگ لائسنس بنواتا ہے تو اُس کے پاس ڈاکٹر کی طرف سے یہ اِجازت‌نامہ ہونا چاہیے کہ وہ آئندہ بھی گاڑی چلا سکتا ہے یا نہیں۔ اِس طرح کے ملکوں میں رہنے والے مسیحی حکومت کے بنائے قانون کی پابندی کرتے ہیں۔ (‏روم 13:‏1‏)‏ لیکن اگر آپ کے ملک میں اِس طرح کے قوانین نہیں ہیں تو بھی آپ کو کچھ ایسی باتوں پر غور کرنا چاہیے جن سے آپ یہ اندازہ لگا سکیں کہ کیا اب آپ کے لیے احتیاط سے گاڑی چلانا مشکل تو نہیں ہے؟‏

گاڑی چلانے کے حوالے سے اِن باتوں پر سوچ بچار کریں

امریکہ میں بوڑھے لوگوں کے لیے ایک ویب‌سائٹ میں اُنہیں یہ مشورہ دیا گیا ہے کہ وہ گاڑی چلانے کے حوالے سے خود سے وہ سوال پوچھیں جو نیچے دیے گئے ہیں۔‏

  • کیا میرے لیے سڑک پر لگے ٹریفک کے اِشاروں کو پڑھنا یا رات کے وقت اِنہیں دیکھنا مشکل ہے؟‏

  • کیا مَیں آسانی سے اپنی گردن دائیں یا بائیں موڑ کر گاڑی پر لگے شیشوں کو یا اُن جگہوں کو دیکھ سکتا ہوں جہاں سے دوسری گاڑیوں کو آتے ہوئے دیکھنا مشکل ہے؟‏

  • کیا ضرورت پڑنے پر میرے لیے فوراً سے اپنا پاؤں ریس سے ہٹا کر بریک پر رکھنا مشکل ہے؟‏

  • کیا مَیں اِتنی آہستہ آہستہ گاڑی چلاتا ہوں کہ اِس وجہ سے دوسری گاڑیوں کی رفتار بھی آہستہ ہو جاتی ہے؟‏

  • کیا حال ہی میں ایسا ہوا کہ میری وجہ سے کچھ ایکسیڈنٹ ہوتے ہوتے بچے؟‏

  • کیا میری گاڑی میں اِس وجہ سے ڈینٹ پڑ گئے ہیں کیونکہ مَیں نے کئی بار اِسے اِدھر اُدھر ٹھوک دیا تھا؟‏

  • کیا کسی پولیس والے نے مجھے میری ڈرائیونگ کی وجہ سے روکا؟‏

  • کیا کبھی ایسا ہوا کہ مَیں گاڑی چلاتے چلاتے اُونگ گیا؟‏

  • کیا مَیں کوئی ایسی دوائی لے رہا ہوں جس کا اثر میری ڈرائیونگ پر پڑ سکتا ہے؟‏

  • کیا میرے کسی دوست یا رشتے‌دار نے مجھ سے یہ کہا ہے کہ وہ میرے گاڑی چلانے کی وجہ سے تھوڑا فکرمند ہے؟‏

اگر آپ نے اِن میں سے ایک یا دو سوالوں کے جواب ہاں میں دیے ہیں تو آپ کو کچھ تبدیلیاں کرنے کے بارے میں سوچنا چاہیے۔ مثال کے طور پر آپ یہ فیصلہ کر سکتے ہیں کہ آپ پہلے سے کم گاڑی چلائیں گے، خاص طور پر رات کے وقت۔ باقاعدگی سے یہ دیکھتے رہیں کہ آپ کتنے اچھے سے گاڑی چلا پا رہے ہیں۔ آپ اپنے کسی دوست یا رشتے‌دار سے پوچھ سکتے ہیں کہ وہ آپ کی ڈرائیونگ کے بارے میں کیا سوچتا ہے۔ آپ چاہیں تو اَور احتیاط سے گاڑی چلانے کے حوالے سے کچھ ٹریننگ بھی لے سکتے ہیں۔ لیکن اگر آپ نے اُوپر بتائے گئے زیادہ‌تر سوالوں کے جواب ہاں میں دیے ہیں تو یہ بہتر ہوگا کہ آپ گاڑی چلانا چھوڑ دیں۔‏

بائبل کے اصولوں کی مدد سے صحیح فیصلہ لیں

شاید آپ کو یہ تسلیم کرنا مشکل لگے کہ اب آپ پہلے کی طرح اچھے سے گاڑی نہیں چلا سکتے۔ اور شاید آپ کو اِس موضوع پر بات کرنا بھی مشکل لگے کہ آپ کو آئندہ گاڑی چلانی چاہیے یا نہیں۔ لیکن آئیے دیکھیں کہ بائبل کے کون سے اصول واضح طور پر سوچنے اور صحیح فیصلے لینے میں آپ کے کام آ سکتے ہیں۔ اِن دو اصولوں پر غور کریں:‏

خاکسار رہیں۔‏ (‏اَمثا 11:‏2‏)‏ جیسے جیسے ہماری عمر بڑھتی ہے، ہماری نظر، سننے کی صلاحیت اور پٹھے کمزور ہو جاتے ہیں۔ اِسی بات کو ذہن میں رکھتے ہوئے زیادہ‌تر لوگ اپنے بڑھاپے میں کچھ ایسے کھیل کھیلنا چھوڑ دیتے ہیں جن کے بارے میں اُنہیں لگتا ہے کہ اِنہیں کھیلنے سے اُنہیں چوٹ لگ سکتی ہے۔ ایسی ہی خاکساری ایک شخص گاڑی چلانے کے معاملے میں بھی دِکھا سکتا ہے۔ وہ یہ فیصلہ کر سکتا ہے کہ اب اُسے اپنی عمر کے اِس حصے میں ایسا کرنا چھوڑ دینا چاہیے کیونکہ اِس میں اُسی کی بہتری ہے۔ (‏اَمثا 22:‏3‏)‏ اور جب دوسرے اِس حوالے سے اُس کے لیے فکرمندی دِکھاتے ہیں تو اُسے خاکساری سے اُن کی بات سننی چاہیے۔—‏2-‏سموئیل 21:‏15-‏17 پر غور کریں۔‏

کسی کی موت کی وجہ نہ بنیں۔‏ (‏اِست 22:‏8)‏ اگر ایک شخص احتیاط سے گاڑی نہیں چلاتا تو وہ دوسروں کو زخمی کرنے یا اُن کی موت کی وجہ بن سکتا ہے۔ جو شخص یہ جانتا ہے کہ اب وہ پہلے کی طرح اچھے سے گاڑی نہیں چلا سکتا لیکن پھر بھی ایسا کرنا نہیں چھوڑتا، وہ اپنی اور دوسروں کی جان خطرے میں ڈالتا ہے۔ اور اگر اُس کی وجہ سے کوئی ایسا حادثہ ہوتا ہے جس میں ایک شخص کی جان چلی جاتی ہے تو اِس کا ذمے‌دار وہی ہوتا ہے۔‏

یہ نہ سوچیں کہ اگر آپ گاڑی چلانا چھوڑ دیں گے تو دوسروں کی نظر میں آپ کی عزت کم ہو جائے گی۔ یہوواہ آپ سے بہت محبت کرتا ہے اور اُسے یہ دیکھ کر بہت خوشی ہوتی ہے کہ آپ دوسروں کی بھلائی میں دلچسپی رکھتے ہیں اور خاکساری سے یہ تسلیم کرتے ہیں کہ اب آپ کے لیے کچھ کاموں کو کرنا مشکل ہو گیا ہے۔ اُس نے آپ سے یہ وعدہ کِیا ہے کہ وہ آپ کو سنبھالے رہے گا۔ (‏یسع 46:‏4‏)‏ وہ آپ کو کبھی نہیں چھوڑے گا۔ اِس لیے اُس سے مدد مانگیں تاکہ آپ اُس کے کلام میں لکھے اصولوں کو ذہن میں رکھ کر یہ فیصلہ لے سکیں کہ اب آپ کو گاڑی چلانا چھوڑ دینی چاہیے یا نہیں۔‏

دوسرے مدد کیسے کر سکتے ہیں؟‏

عام طور پر گھر کے افراد کے لیے اپنے بڑے بوڑھوں کے ساتھ گاڑی چلانے کے موضوع پر بات کرنا آسان ہوتا ہے اور وہ بڑے اچھے سے اِس حوالے سے بات کر سکتے ہیں۔ اور اگر آپ کسی ایسے بوڑھے شخص کے دوست ہیں جس کے بارے میں آپ نے لوگوں سے سنا ہے کہ وہ اُس کی ڈرائیونگ کو لے کر فکرمند ہیں تو لوگوں کی باتوں کو نظرانداز نہ کریں۔ آپ اپنے بوڑھے دوست کی مدد کرنے کے لیے اُس سے کہہ سکتے ہیں کہ جب وہ گاڑی چلاتا ہے تو آپ اُس کے ساتھ بیٹھنا چاہتے ہیں۔ اگر ضرورت ہو تو آپ اُس کی ڈرائیونگ کے حوالے سے بات کر سکتے ہیں۔ لیکن ایسا کرتے وقت خود کو اُس کی جگہ پر رکھ کر سوچیں۔ اُس کے ساتھ پیار اور نرمی سے مگر ایمان‌داری سے مسئلے پر بات کریں۔ اُس کی عمر کے بارے میں حد سے زیادہ نہ سوچیں۔ یاد رکھیں کہ آپ اُس سے اُس کی عمر پر نہیں بلکہ گاڑی چلانے کے حوالے سے بات کر رہے ہیں۔ اِس لیے یہ کہنے کی بجائے کہ ”‏اب آپ احتیاط سے گاڑی نہیں چلاتے،“‏ اُس سے یہ کہیں کہ ”‏مَیں اِس وجہ سے تھوڑا فکرمند ہوں کہ کہیں گاڑی چلاتے ہوئے آپ کو کوئی نقصان نہ پہنچے۔“‏ اُسے اِس مضمون میں بتائے گئے بائبل کے اصول یاد دِلائیں اور یہ بھی کہ وہ اِن اصولوں سے کتنی محبت کرتا ہے۔‏

ہم سبھی یہ سوچنے کی کوشش کر سکتے ہیں کہ ایک بوڑھے شخص کے لیے یہ کتنا مشکل ہوگا کہ اب وہ گاڑی نہیں چلا سکتا۔ شاید اُسے لگے کہ اب اُس کی آزادی چھن گئی ہے اور وہ دوسروں کا محتاج ہو گیا ہے۔ آپ اُس کی مدد کرنے کے لیے کیا کر سکتے ہیں؟ اُس کے ساتھ مہربانی سے پیش آئیں اور فرق فرق طریقوں سے اُس کی مدد کرنے کے لیے تیار رہیں۔ (‏اَمثا 17:‏17‏)‏ اِس بات کا اِنتظار نہ کریں کہ وہ خود آپ سے کہے کہ آپ اُسے فلاں فلاں جگہ لے جائیں۔ شاید وہ خود آپ سے یہ اِس لیے نہ کہے کیونکہ اُسے لگتا ہے کہ ایسا کرنے سے وہ آپ پر بوجھ بنے گا۔ اِس لیے آپ خود اُس سے کہہ سکتے ہیں کہ آپ اُسے عبادتوں، مُنادی، شاپنگ اور ڈاکٹر کے پاس لے جانے کے لیے تیار ہیں۔ اُسے یقین دِلائیں کہ آپ اُس کے لیے یہ کام کر کے بہت خوش ہیں اور اُس کے ساتھ وقت گزارنا چاہتے ہیں۔—‏روم 1:‏11، 12‏۔‏

    اُردو زبان میں مطبوعات (‏2026-‏2000)‏
    لاگ آؤٹ
    لاگ اِن
    • اُردو
    • شیئر کریں
    • ترجیحات
    • Copyright © 2026 Watch Tower Bible and Tract Society of Pennsylvania
    • اِستعمال کی شرائط
    • رازداری کی پالیسی
    • رازداری کی سیٹنگز
    • JW.ORG
    • لاگ اِن
    شیئر کریں