یہوواہ کے گواہوں کی آن لائن لائبریری
یہوواہ کے گواہوں کی
آن لائن لائبریری
اُردو
  • بائبل
  • مطبوعات
  • اِجلاس
  • م25 اپریل ص.‏ 32
  • آپ تصویروں کے ذریعے اچھی طرح سے کیسے سیکھ سکتے ہیں؟‏

اِس حصے میں کوئی ویڈیو دستیاب نہیں ہے۔

ہم معذرت خواہ ہیں کہ ویڈیو لوڈ نہیں ہو سکی۔

  • آپ تصویروں کے ذریعے اچھی طرح سے کیسے سیکھ سکتے ہیں؟‏
  • مینارِنگہبانی یہوواہ خدا کی بادشاہت کا اعلان کرتا ہے (‏مطالعے کا ایڈیشن)‏—‏2025ء
  • ملتا جلتا مواد
  • ‏”‏واہ!‏ یہ تصویریں کتنی زبردست ہیں“‏
    مینارِنگہبانی یہوواہ خدا کی بادشاہت کا اعلان کرتا ہے—2013ء
  • گورننگ باڈی کی طرف سے خط
    پاک کلام سے آپ کے لیے خاص سبق
  • تصویریں اور ویڈیوز اِستعمال کریں
    تعلیم دینے اور تلاوت کرنے میں لگے رہیں
  • اِبلیس کہاں رہتا ہے؟‏
    پاک کلام سے متعلق سوال و جواب
مزید
مینارِنگہبانی یہوواہ خدا کی بادشاہت کا اعلان کرتا ہے (‏مطالعے کا ایڈیشن)‏—‏2025ء
م25 اپریل ص.‏ 32

مطالعہ کرنے کے لیے مشورہ

آپ تصویروں کے ذریعے اچھی طرح سے کیسے سیکھ سکتے ہیں؟‏

ہماری تنظیم کی کتابیں ایسی تصویروں سے بھری ہوتی ہیں جن سے ہم بہت سے اہم سبق سیکھ سکتے ہیں۔ آپ کیا کر سکتے ہیں تاکہ آپ اِن تصویروں سے پورا فائدہ حاصل کر سکیں؟‏

  • کسی بھی مضمون کو پڑھنے سے پہلے اِس میں دی گئی تصویروں کو دیکھیں۔ جس طرح ایک مزےدار کھانے کو دیکھنے سے ہم میں اِسے کھانے کی خواہش پیدا ہوتی ہے اُسی طرح تصویروں کو دیکھنے سے ہمارے دل میں ایک مضمون کو پڑھنے کی خواہش اور تجسّس پیدا ہو سکتا ہے۔ تو کوئی بھی مضمون پڑھنے سے پہلے خود سے پوچھیں:‏ ”‏اِس میں کون سی تصویریں دی گئی ہیں جنہیں مَیں دیکھ سکتا ہوں؟“‏—‏عامو 7:‏7، 8۔‏

  • پھر مضمون کو پڑھتے وقت اِس بارے میں سوچیں کہ اِس میں جو تصویریں دی گئی ہیں، وہ کیوں دی گئی ہیں۔ اگر اِن تصویروں کے ساتھ کوئی عبارت یا اِن کی وضاحت لکھی ہے تو اُسے بھی پڑھیں۔ اِس بات پر غور کریں کہ اِن تصویروں کا مضمون کے موضوع سے کیا تعلق ہے اور آپ اِن تصویروں میں دیے گئے سبق پر کیسے عمل کر سکتے ہیں۔‏

  • مضمون کو پڑھنے کے بعد پھر سے تصویروں کو دیکھیں اور اِن کے ذریعے اہم نکتوں کو یاد رکھنے کی کوشش کریں۔ اِس کے بعد اپنی آنکھیں بند کر کے اِن تصویروں کو اور اِن سے سیکھے ہوئے سبق کو اپنے ذہن میں بٹھانے کی کوشش کریں۔‏

  • کیوں نہ اِس رسالے میں دی گئی تصویروں کو پھر سے دیکھیں اور اُن اہم باتوں کو یاد کرنے کی کوشش کریں جو آپ نے اِن سے سیکھی ہیں؟‏

    اُردو زبان میں مطبوعات (‏2026-‏2000)‏
    لاگ آؤٹ
    لاگ اِن
    • اُردو
    • شیئر کریں
    • ترجیحات
    • Copyright © 2026 Watch Tower Bible and Tract Society of Pennsylvania
    • اِستعمال کی شرائط
    • رازداری کی پالیسی
    • رازداری کی سیٹنگز
    • JW.ORG
    • لاگ اِن
    شیئر کریں