25-31 مئی
یسعیاہ 65-66
گیت نمبر 24 اور دُعا | اِبتدائی کلمات (1 منٹ)
1. ہم روحانی فردوس میں خوش رہتے ہیں
(10 منٹ)
خدا اپنے بندوں کو روحانی فردوس میں ڈھیر سارا روحانی کھانا دیتا ہے۔ (یسع 65:13؛ م24.04 ص. 21 پ. 5)
روحانی فردوس میں رہنے سے ہمیں اپنی تکلیفوں اور مشکلوں کا مقابلہ کرنے کی ہمت ملتی ہے۔ (یسع 65:14-17؛ م24.04 ص. 22 پ. 9-10)
دُنیا کی کوئی بھی چیز اُس تحفظ اور امن کا مقابلہ نہیں کر سکتی جو روحانی فردوس میں رہنے سے ملتا ہے۔ (یسع 65:25؛ م24.04 ص. 23 پ. 13)
اِصطلاح کی وضاحت: اِصطلاح ”روحانی فردوس“ ایک ایسا ماحول ہے جو بہت محفوظ ہے اور جہاں ہم یہوواہ کی عبادت کرتے ہیں۔ اِس فردوس میں رہتے ہوئے ہماری یہوواہ کے ساتھ قریبی دوستی ہے اور ہم اپنے بہن بھائیوں کے ساتھ امن اور صلح سے رہ رہے ہیں۔
2. سنہری باتوں کی تلاش
(10 منٹ)
یسع 66:24—یہ آیت اُس بات کو سمجھنے میں ہماری مدد کیسے کرتی ہے جو یسوع نے مرقس 9:47، 48 میں ہنوم کی وادی کے بارے میں کہی تھی؟ (م08 15/6 ص. 27 پ. 4-5)
آپ یسعیاہ 65-66 ابواب سے کون سی سنہری باتیں بتانا چاہیں گے؟
3. تلاوت
(4 منٹ) یسع 65:17-25 (تعلیم اور تلاوت، نکتہ نمبر 10)
4. باتچیت شروع کرنا
(3 منٹ) موقع ملتے ہی گواہی۔ اِس طرح سے باتچیت کریں کہ اُس شخص کو پتہ چل جائے کہ آپ یہوواہ کے گواہ ہیں۔ (محبت دِکھائیں، سبق نمبر 5 نکتہ نمبر 3)
5. باتچیت شروع کرنا
(2 منٹ) عوامی جگہوں پر گواہی۔ وہ شخص آپ سے بحث کرنا چاہتا ہے۔ (محبت دِکھائیں، سبق نمبر 4 نکتہ نمبر 5)
6. باتچیت شروع کرنا
(3 منٹ) گھر گھر جا کر مُنادی۔ ہمارے ایک پرچے کے ذریعے باتچیت شروع کریں۔ (محبت دِکھائیں، سبق نمبر 1 نکتہ نمبر 4)
7. اپنے عقیدوں کی وضاحت کرنا
(3 منٹ) منظر۔ ”پاک کلام سے متعلق سوال و جواب“ نمبر 87—موضوع: مسیح کا مخالف کون ہے؟ (تعلیم اور تلاوت، نکتہ نمبر 17)
گیت نمبر 80
8. کیا آپ کُلوقتی خدمت کرنے سے گھبرا رہے ہیں؟
(15 منٹ) باتچیت۔
کیا آپ کُلوقتی خدمت کرنے کے بارے میں سوچ رہے ہیں؟ کیا آپ یہ سوچ کر پریشان ہو جاتے ہیں کہ آپ کو کُلوقتی خدمت کرنے کی وجہ سے کچھ چیزیں چھوڑنی پڑیں گی؟ یا شاید آپ سوچیں کہ ”اگر یہوواہ کے سب بندوں کو ہمیشہ کی زندگی ملنی ہے تو پھر مجھے اُس کی خدمت کرنے کے لیے اِتنی قربانیاں دینے کی کیا ضرورت ہے؟“ اگر ایسا ہے تو یاد رکھیں کہ یہوواہ ”اُن لوگوں کو کسی بھی اچھی چیز سے محروم نہیں رکھے گا“ جو اُس پر بھروسا رکھتے ہیں۔ (زبور 84:11، 12) اصل میں ہم اُس وقت اچھی چیزوں سے محروم رہ جاتے ہیں جب ہم یہوواہ کی اُتنی خدمت نہیں کرتے جتنی ہم کر سکتے ہیں۔
یہوواہ نہ صرف مستقبل میں اپنے بندوں کو برکتیں دے گا بلکہ وہ آج بھی ایسا کرتا ہے۔ یہ ویڈیو چلائیں: ”آپ ”خوشخبری سنانے کی خاطر“ کیا کچھ کرنے کو تیار ہیں؟“ پھر سامعین سے یہ سوال پوچھیں:
جب اِن نوجوانوں نے یہوواہ کی اَور زیادہ خدمت کرنے کا فیصلہ کِیا تو اُنہیں کون سی برکتیں ملیں؟
اگر آپ کے حالات آپ کو کُلوقتی طور پر یہوواہ کی خدمت کرنے کی اِجازت نہیں دیتے تو آپ کیا کر سکتے ہیں؟ یہوواہ اُن لوگوں کو برکت دیتا ہے جو پورے دلوجان سے اُس کی خدمت کرتے ہیں۔ اِس لیے یہوواہ کی خدمت کرنے کے لیے وہ سب کرتے رہیں جو آپ کر سکتے ہیں۔ پھر وہ آپ پر اِتنی برکتیں برسائے گا کہ آپ کے پاس اُن کے لیے جگہ بھی نہیں رہے گی۔—ملا 3:10۔
9. کلیسیا کے طور پر بائبل کا مطالعہ
(30 منٹ) پاک کلام سے خاص سبق، سبق نمبر 88-89