یہوواہ کے گواہوں کی آن لائن لائبریری
یہوواہ کے گواہوں کی
آن لائن لائبریری
اُردو
  • بائبل
  • مطبوعات
  • اِجلاس
  • م‌زخ26 مئی ص.‏ 5-‏16
  • 18-‏24 مئی

اِس حصے میں کوئی ویڈیو دستیاب نہیں ہے۔

ہم معذرت خواہ ہیں کہ ویڈیو لوڈ نہیں ہو سکی۔

  • 18-‏24 مئی
  • مسیحی زندگی اور خدمت—‏اِجلاس کا قاعدہ 2026ء
مسیحی زندگی اور خدمت—‏اِجلاس کا قاعدہ 2026ء
م‌زخ26 مئی ص.‏ 5-‏16

18-‏24 مئی

یسعیاہ 62-‏64

گیت نمبر 44 اور دُعا | اِبتدائی کلمات ‏(‏1 منٹ)‏

پاک کلام سے سنہری باتیں

ایک کُمہار اپنے ہاتھوں سے مٹی کا ایک برتن بنا رہا ہے۔‏

1.‏ ایک ہمدرد اور پیار کرنے والا کُمہار

‏(‏10 منٹ)‏

یہوواہ اُس وقت بھی ہمارے ساتھ ہمدردی سے پیش آتا ہے جب ہم اپنی غلطیوں کے بُرے نتیجے بھگت رہے ہوتے ہیں۔ (‏یسع 63:‏9‏؛ م24.‏01 ص.‏ 4 پ.‏ 9‏)‏

یہوواہ ہمیں ہمارے بُرے فیصلوں کے نتیجوں سے نہیں بچاتا لیکن وہ ہماری مدد ضرور کرتا ہے کہ ہم اُس کے وفادار رہ سکیں۔ (‏م23.‏08 ص.‏ 28-‏29 پ.‏ 8-‏9‏)‏

اگر ہم یہوواہ کے ہاتھوں ڈھلنے کے لیے تیار رہتے ہیں تو وہ ایک ایسا شخص بننے میں ہماری مدد کرتا رہتا ہے جو اُس کی نظر میں بہت قیمتی ہوتا ہے۔ (‏یسع 64:‏8‏؛ م13 15/‏9 ص.‏ 20 پ.‏ 15-‏17‏)‏

2.‏ سنہری باتوں کی تلاش

‏(‏10 منٹ)‏

  • یسع 63:‏10‏—‏اِس آیت سے ہم یہوواہ کے صبر کے بارے میں کیا سیکھتے ہیں؟ (‏آئی‌ٹی،‏ ”‏رحم“‏ پ.‏ 11‏)‏

  • آپ یسعیاہ 62-‏64 ابواب سے کون سی سنہری باتیں بتانا چاہیں گے؟‏

3.‏ تلاوت

‏(‏4 منٹ)‏ یسع 64:‏4-‏12 (‏تعلیم اور تلاوت،‏ نکتہ نمبر 12‏)‏

شاگرد بنانے کی تربیت

4.‏ بات‌چیت شروع کرنا

‏(‏3 منٹ)‏ عوامی جگہوں پر گواہی۔‏ دیکھیں کہ اُس شخص کو کس موضوع میں دلچسپی ہے اور اُس سے دوبارہ رابطہ کرنے کا بندوبست کریں۔ (‏محبت دِکھائیں،‏ سبق نمبر 1 نکتہ نمبر 5‏)‏

5.‏ بات‌چیت جاری رکھنا

‏(‏4 منٹ)‏ گھر گھر جا کر مُنادی۔‏ ہمارے تعلیم دینے کے اوزاروں میں سے کوئی ویڈیو دِکھائیں اور اِس پر بات‌چیت کریں۔ (‏محبت دِکھائیں،‏ سبق نمبر 9 نکتہ نمبر 4‏)‏

6.‏ شاگرد بنانا

‏(‏5 منٹ)‏ کتاب ‏”‏خوشیوں بھری زندگی!‏“‏ ص.‏ 254 پر بکس ”‏کیا مَیں کلیسیا کے ساتھ مُنادی کرنے کے لیے تیار ہوں؟‏‏“‏ جس شخص کو آپ بائبل کورس کرا رہے ہیں، اُس سے بات کریں کہ وہ غیر بپتسمہ‌یافتہ مبشر بننے کا منصوبہ بنائے۔ (‏محبت دِکھائیں،‏ سبق نمبر 12 نکتہ نمبر 3‏)‏

مسیحیوں کے طور پر زندگی

گیت نمبر 115

7.‏ آفتوں یا کسی بھی طرح کی ہنگامی صورتحال کے لیے تیار رہیں

‏(‏15 منٹ)‏ بات‌چیت۔ ایک بزرگ اِس حصے میں پیشوائی کرے۔ اگر برانچ کمیٹی یا بزرگوں کی جماعت کی طرف سے کوئی ہدایتیں ہیں تو سامعین کو بتائیں۔‏

تصویروں کا مجموعہ:‏ مختلف احتیاطی نشان جو خاص قدرتی آفتوں کو ظاہر کر رہے ہیں:‏ 1.‏ ایک سونامی 2.‏ ایک زلزلہ 3.‏ ایک طوفانی آندھی 4.‏ ایک پھٹنے والا آتش‌فشاں 5.‏ ایک جنگل میں آگ

کوئی بھی آفت اچانک آ سکتی ہے جس میں پُر تشدد حملے بھی شامل ہیں۔ (‏واعظ 9:‏11‏)‏ یہاں تک کہ اگر ہم ایک ایسے علاقے میں رہتے ہیں جہاں عام طور پر قدرتی آفتیں نہیں آتیں تب بھی ہمیں ایسے حالات کے لیے تیار رہنا چاہیے۔ (‏اَمثا 22:‏3‏)‏ آپ ایسی صورتحال کے لیے خود کو کیسے تیار کر سکتے ہیں؟‏

  • جب آپ کہیں باہر جاتے ہیں تو دھیان رکھیں کہ آپ کے اِردگِرد کیا ہو رہا ہے۔ خاص طور پر جب آپ ایسی جگہ پر جائیں جہاں بہت زیادہ بِھیڑ ہو تو دیکھیں کہ ایمرجنسی میں باہر نکلنے کے لیے کون سے راستے بنائے گئے ہیں۔‏

  • قدرتی آفتوں کے لیے پہلے سے ایمرجنسی بیگ تیار رکھیں اور اُس میں رکھی چیزوں کو باقاعدگی سے چیک کرتے رہیں۔‏aگھر پر کھانے پینے اور ضرورت کی چیزیں بھی محفوظ رکھیں۔ پہلے سے یہ طے کریں کہ اگر ہنگامی صورتحال میں اچانک آپ کو اپنے گھر سے بھاگنا پڑتا ہے تو آپ کیا کریں گے اور کہاں جائیں گے۔ اپنے گھر والوں اور دوستوں کے فون نمبر بھی اپنے پاس رکھیں۔‏‏—‏‏”‏اِجلاس کا قاعدہ“‏ کے حوالے، مئی 2021ء ص.‏ 8-‏9‏۔‏

یہ ویڈیو چلائیں‏:‏ ‏”‏آفتوں یا کسی بھی طرح کی ہنگامی صورتحال کے لیے تیار رہیں۔“‏ پھر سامعین سے یہ سوال پوچھیں:‏

  • آفتوں کا سامنا کرنے کے لیے پہلے سے تیار رہنے کے حوالے سے بہن بھائیوں نے شروع شروع میں کیا سوچا؟‏

  • اُنہوں نے پہلے سے تیار رہنے کے حوالے سے کیا کچھ کِیا؟‏

  • بہن بھائیوں نے آفتوں کے لیے پہلے سے تیار رہنے کے حوالے سے جو کچھ کِیا، یہوواہ نے اُس پر برکت کیسے ڈالی؟‏

  • اُن کے ساتھ جو کچھ ہوا، اُس سے اُنہوں کیا سیکھا؟‏

خود سے پوچھیں‏:‏ ”‏آفتوں اور ہنگامی صورتحال کے لیے پہلے سے تیار رہنے سے مَیں کیسے ثابت کرتا ہوں کہ مَیں یہوواہ کا احترام کرتا ہوں؟“‏

منصوبہ‏:‏ اِس ہفتے جب آپ عوامی جگہوں پر جائیں تو خود سے پوچھیں:‏ ”‏یہاں پر کون سا راستہ سب سے قریب ہے جسے ایمرجنسی میں باہر نکلنے کے لیے بنایا گیا ہے؟“‏

8.‏ کلیسیا کے طور پر بائبل کا مطالعہ

‏(‏30 منٹ)‏ پاک کلام سے خاص سبق،‏ سبق نمبر 86‏، حصہ 13 کا تعارف اور سبق نمبر 87

اِختتامی کلمات ‏(‏3 منٹ)‏ | گیت نمبر 151 اور دُعا

a ‏”‏اِجلاس کا قاعدہ“‏ کے حوالے، مئی 2021ء صفحہ نمبر 9 پر جی17.‏5 ص.‏ 4، 6 ”‏ایمرجنسی بیگ میں کیا رکھیں؟‏‏“‏ کو دیکھیں۔‏

    اُردو زبان میں مطبوعات (‏2026-‏2000)‏
    لاگ آؤٹ
    لاگ اِن
    • اُردو
    • شیئر کریں
    • ترجیحات
    • Copyright © 2026 Watch Tower Bible and Tract Society of Pennsylvania
    • اِستعمال کی شرائط
    • رازداری کی پالیسی
    • رازداری کی سیٹنگز
    • JW.ORG
    • لاگ اِن
    شیئر کریں