یہوواہ کے گواہوں کی آن لائن لائبریری
یہوواہ کے گواہوں کی
آن لائن لائبریری
اُردو
  • بائبل
  • مطبوعات
  • اِجلاس
  • م‌زخ26 مارچ ص.‏ 4-‏5
  • 16-‏22 مارچ

اِس حصے میں کوئی ویڈیو دستیاب نہیں ہے۔

ہم معذرت خواہ ہیں کہ ویڈیو لوڈ نہیں ہو سکی۔

  • 16-‏22 مارچ
  • مسیحی زندگی اور خدمت—‏اِجلاس کا قاعدہ 2026ء
مسیحی زندگی اور خدمت—‏اِجلاس کا قاعدہ 2026ء
م‌زخ26 مارچ ص.‏ 4-‏5

16-‏22 مارچ

یسعیاہ 45-‏47

گیت نمبر 2 اور دُعا | اِبتدائی کلمات ‏(‏1 منٹ)‏

پاک کلام سے سنہری باتیں

1.‏ ”‏مَیں خدا ہوں اور میرے جیسا کوئی نہیں ہے“‏

‏(‏10 منٹ)‏

بابل میں قید بنی‌اِسرائیل کا ایک گروہ وہاں سے نکل رہا ہے۔‏

یہوواہ جیسا کوئی نہیں ہے۔ (‏یسع 46:‏9‏؛ م20.‏06 ص.‏ 5 پ.‏ 14‏)‏

کوئی بھی چیز یہوواہ کو اپنا اِرادہ پورا کرنے سے نہیں روک سکتی۔ (‏یسع 46:‏10، 11‏؛ سی‌ایل،‏ ص.‏ 42 پ.‏ 14‏؛ آئی‌ٹی،‏ ”‏بابل سے لوٹنے والے لوگ“‏ پ.‏ 1‏)‏

جھوٹے خداؤں پر بھروسا کرنے والے لوگ ہمیشہ مایوس ہوتے ہیں۔ (‏یسع 46:‏6، 7‏؛ م99 15/‏5 ص.‏ 14 پ.‏ 18-‏19‏)‏

2.‏ سنہری باتوں کی تلاش

‏(‏10 منٹ)‏

  • یسع 46:‏10‏—‏کیا یہوواہ ”‏شروع سے ہی“‏ جانتا تھا کہ آدم اور حوّا گُناہ کریں گے؟ (‏ڈبلیو11 1/‏1 ص.‏ 14 پ.‏ 2-‏3‏)‏

  • آپ یسعیاہ 45-‏47 ابواب سے کون سی سنہری باتیں بتانا چاہیں گے؟‏

3.‏ تلاوت

‏(‏4 منٹ)‏ یسع 45:‏1-‏11 (‏تعلیم اور تلاوت،‏ نکتہ نمبر 5‏)‏

شاگرد بنانے کی تربیت

4.‏ بات‌چیت شروع کرنا

‏(‏3 منٹ)‏ عوامی جگہوں پر گواہی۔‏ ایک ایسے شخص کو یادگاری تقریب کے بارے میں بتائیں جس کا تعلق مسیحی مذہب سے نہیں ہے۔ (‏محبت دِکھائیں،‏ سبق نمبر 5 نکتہ نمبر 3‏)‏

5.‏ بات‌چیت جاری رکھنا

‏(‏4 منٹ)‏ گھر گھر جا کر مُنادی۔‏ ایک ایسے شخص کو بائبل کورس کرنے کی دعوت دیں جس نے پچھلی ملاقات پر یادگاری تقریب کا دعوت‌نامہ لیا تھا۔ (‏محبت دِکھائیں،‏ سبق نمبر 9 نکتہ نمبر 5‏)‏

6.‏ شاگرد بنانا

‏(‏5 منٹ)‏ کتاب ‏”‏خوشیوں بھری زندگی!‏“‏ سبق نمبر 19 تعارف اور نکتہ نمبر 1-‏3 (‏محبت دِکھائیں،‏ سبق نمبر 11 نکتہ نمبر 3‏)‏

مسیحیوں کے طور پر زندگی

گیت نمبر 38

7.‏ ایک ایسی ہستی جو ہمیشہ ہماری مدد کرتی ہے

‏(‏7 منٹ)‏ بات‌چیت۔‏

جب ہمیں مشکلوں کا سامنا ہوتا ہے تو ہم پورا بھروسا رکھ سکتے ہیں کہ ہمارا خدا یہوواہ ہی ہماری مدد کر سکتا ہے۔—‏عبر 13:‏5، 6‏۔‏

زبور 55:‏22 کو پڑھیں۔‏ پھر سامعین سے نیچے دی گئی صورتحال پر بات‌چیت کریں۔‏

تصویروں کا مجموعہ:‏ ہمارے بہن بھائی فرق فرق مشکلوں کا سامنا کر رہے ہیں۔ 1.‏ ایک بھائی کی نوکری چلی گئی ہے اور وہ بڑی مایوسی سے باہر سیڑھیوں پر بیٹھا ہوا ہے۔ 2.‏ ہمارا ایک بھائی قید میں ہے اور ایک پولیس والا اُس سے پوچھ‌گچھ کر رہا ہے۔ 3.‏ ایک بہن ہسپتال میں اپنے بیمار شوہر کے بستر کے پاس بیٹھی ہوئی ہے اور دل میں دُعا کر رہی ہے۔ 4.‏ ایک میاں بیوی قدرتی آفت کی وجہ سے بہت پریشان ہیں۔‏

ہر صورتحال کے سامنے لکھیں کہ ہم یہوواہ پر بھروسا کیسے ظاہر کر سکتے ہیں اور وہ ہمیں کیسے سنبھالتا ہے۔‏

  • جب ہماری نوکری چلی جائے یا ہمیں اپنے گھر والوں کی مالی ضرورتیں پوری کرنا مشکل لگے۔‏

  • جب حکومت ہمارے کام پر پابندی لگا دے۔‏

  • جب ہمیں صحت کا کوئی بڑا مسئلہ ہو جائے۔‏

  • جب ہم پر کوئی مصیبت ٹوٹ پڑے جیسے کہ کوئی قدرتی آفت یا کسی عزیز کی موت۔‏

8.‏ 2026ء میں ڈیزائن اور تعمیر کے مقامی شعبے پر اپ‌ڈیٹ

‏(‏8 منٹ)‏ تقریر۔‏

ویڈیو چلائیں۔‏

9.‏ کلیسیا کے طور پر بائبل کا مطالعہ

‏(‏30 منٹ)‏ پاک کلام سے خاص سبق،‏ سبق نمبر 70-‏71

اِختتامی کلمات ‏(‏3 منٹ)‏ | گیت نمبر 148 اور دُعا

    اُردو زبان میں مطبوعات (‏2026-‏2000)‏
    لاگ آؤٹ
    لاگ اِن
    • اُردو
    • شیئر کریں
    • ترجیحات
    • Copyright © 2026 Watch Tower Bible and Tract Society of Pennsylvania
    • اِستعمال کی شرائط
    • رازداری کی پالیسی
    • رازداری کی سیٹنگز
    • JW.ORG
    • لاگ اِن
    شیئر کریں