23-29 مارچ
یسعیاہ 48-49
گیت نمبر 89 اور دُعا | اِبتدائی کلمات (1 منٹ)
1. یہوواہ کی تعلیم پر دھیان دینے کا فائدہ
(10 منٹ)
یہوواہ اپنے بندوں کو تعلیم دیتا ہے۔ (یسع 48:17؛ آئیٹی، ”اُستاد، تعلیم“ پ. 2)
ہمیں یہوواہ کی تعلیم پر دھیان دینے کا فیصلہ کرنا چاہیے۔ (یسع 48:18؛ پاک کلام سے متعلق سوال و جواب، نمبر 44 پ. 2-3)
پھر ہمارا سکون ”دریا کی طرح“ اور ہماری نیکی ”سمندر کی لہروں کی طرح“ ہوگی۔ (یسع 48:18؛ خدا کی محبت، ص. 199 پ. 8)
اِصطلاح کی وضاحت: جس عبرانی لفظ کا ترجمہ ”سکون“ کِیا گیا ہے، اُس میں تندرستی، تحفظ، سلامتی، بھلائی، دوستی اور کامل ہونے کا خیال پایا جاتا ہے۔
2. سنہری باتوں کی تلاش
(10 منٹ)
یسع 49:8—یہ پیشگوئی کن تین موقعوں پر پوری ہوئی؟ (آئیٹی، ”خوشنودی کا زمانہ“ پ. 1-3)
آپ یسعیاہ 48-49 ابواب سے کون سی سنہری باتیں بتانا چاہیں گے؟
3. تلاوت
(4 منٹ) یسع 48:9-20 (تعلیم اور تلاوت، نکتہ نمبر 11)
4. باتچیت شروع کرنا
(3 منٹ) موقع ملتے ہی گواہی۔ ایک ایسے رشتےدار کو خاص تقریر اور یادگاری تقریب پر آنے کی دعوت دیں جس نے مُنادی کرنا اور عبادتوں میں آنا چھوڑ دیا ہے۔ (محبت دِکھائیں، سبق نمبر 5 نکتہ نمبر 3)
5. باتچیت جاری رکھنا
(4 منٹ) موقع ملتے ہی گواہی۔ ایک ایسے شخص کو یادگاری تقریب منانے کے طریقے کے بارے میں بتائیں جو یادگاری تقریب پر آنے کے بارے میں سوچ رہا ہے۔ (محبت دِکھائیں، سبق نمبر 9 نکتہ نمبر 3)
6. باتچیت جاری رکھنا
(5 منٹ) موقع ملتے ہی گواہی۔ یادگاری تقریب ختم ہونے کے بعد ایک ایسے شخص کے سوالوں کے جواب دیں جو اِس تقریب پر آیا ہے۔ (محبت دِکھائیں، سبق نمبر 8 نکتہ نمبر 3)
گیت نمبر 107
7. سال کے سب سے خاص دن سے بھرپور فائدہ اُٹھائیں
(15 منٹ) باتچیت۔
ہر سال جب ہم یادگاری تقریب پر جاتے ہیں تو ہم یسوع کے حکم پر عمل کر رہے ہوتے ہیں اور فدیے کی نعمت کے لیے قدر ظاہر کر رہے ہوتے ہیں جو یہوواہ نے ہمیں دی ہے۔ (لُو 22:19) بےشک اِس موقعے پر ہمیں یہ بھی یاد دِلایا جاتا ہے کہ یہوواہ اور اُس کا بیٹا ہم سے کتنا پیار کرتے ہیں۔ (گل 2:20؛ 1-یوح 4:9، 10) ہم اپنے دلوں کو یادگاری تقریب کے لیے تیار کرنے اور فدیے کے لیے یہوواہ کا شکریہ ادا کرنے کے لیے کیا کر سکتے ہیں؟ ہم ایسا کرنے میں اُن لوگوں کی مدد کیسے کر سکتے ہیں جو ہمارے پیغام میں دلچسپی لیتے ہیں؟ آئیے دیکھیں۔
ہر روز اُن آیتوں کو پڑھیں اور اُن پر سوچ بچار کریں جو یادگاری تقریب کے حوالے سے دی گئی ہیں۔
فدیے کے بندوبست پر سوچ بچار کریں اور اِس بات پر بھی کہ آپ اِس نعمت کے لیے قدر کیسے دِکھا سکتے ہیں۔
خاص تقریر اور یادگاری تقریب کی مہم میں زیادہ سے زیادہ حصہ لیں اور اپنے رشتےداروں، جان پہچان والوں اور مُنادی میں ملنے والے لوگوں کو اِن موقعوں پر آنے کی دعوت دیں۔
یادگاری تقریب پر آنے والوں کو خوشی سے اور مسکرا کر ملیں۔ آپ اُن لوگوں پر تو خاص توجہ دیں گے ہی جنہیں آپ نے بُلایا تھا لیکن اُن لوگوں پر بھی دھیان دیں جو مہم کے دوران دعوتنامہ ملنے کی وجہ سے آئے ہیں اور اُنہیں اپنے ساتھ بٹھائیں۔
یادگاری تقریب پر آنے والے لوگوں کے سوالوں کے جواب دینے کے لیے وقت نکالیں۔
اِس بات کا خیال رکھیں کہ آپ اُن بہن بھائیوں سے ضرور ملیں جنہوں نے عبادتوں میں آنا اور مُنادی کرنا چھوڑ دیا ہے۔ بزرگ خاص طور پر اُن لوگوں سے ملیں گے جو پہلے یہوواہ کے گواہ ہوا کرتے تھے۔
ویڈیو چلائیں: ”یسوع مسیح ”کھوئے ہوؤں کو ڈھونڈنے اور نجات دینے“ آئے تھے۔“ پھر سامعین سے یہ سوال پوچھیں:
آپ نے یادگاری تقریب پر آنے والے اُن بہن بھائیوں کے ساتھ خوشی سے ملنے کے حوالے سے کیا سیکھا ہے جنہوں نے عبادتوں میں آنا اور مُنادی کرنا چھوڑ دیا ہے؟
8. کلیسیا کے طور پر بائبل کا مطالعہ
(30 منٹ) پاک کلام سے خاص سبق، سبق نمبر 72-73