یہوواہ کے گواہوں کی آن لائن لائبریری
یہوواہ کے گواہوں کی
آن لائن لائبریری
اُردو
  • بائبل
  • مطبوعات
  • اِجلاس
  • م‌زخ26 جنوری ص.‏ 12-‏13
  • 16-‏22 فروری

اِس حصے میں کوئی ویڈیو دستیاب نہیں ہے۔

ہم معذرت خواہ ہیں کہ ویڈیو لوڈ نہیں ہو سکی۔

  • 16-‏22 فروری
  • مسیحی زندگی اور خدمت—‏اِجلاس کا قاعدہ 2026ء
مسیحی زندگی اور خدمت—‏اِجلاس کا قاعدہ 2026ء
م‌زخ26 جنوری ص.‏ 12-‏13

16-‏22 فروری

یسعیاہ 36-‏37

گیت نمبر 150 اور دُعا | اِبتدائی کلمات ‏(‏1 منٹ)‏

پاک کلام سے سنہری باتیں

1.‏ ”‏اُن باتوں کی وجہ سے خوف‌زدہ نہ ہو جو تُم نے سنی ہیں“‏

‏(‏10 منٹ)‏

ربشاقی، یہوواہ کے بندوں کو ڈرانے دھمکانے کے لیے یروشلم گیا۔ (‏یسع 36:‏1، 2‏؛ آئی‌ٹی ”‏حِزقیاہ“‏ نمبر 1 پ.‏ 14‏)‏

اُس نے پوری کوشش کی کہ خدا کے بندے نااُمید ہو جائیں اور خود کو کمزور محسوس کرنے لگیں۔ (‏یسع 36:‏8‏؛ آئی‌پی-‏1 ص.‏ 387 پ.‏ 10‏)‏

ربشاقی نے اُن کا مذاق اُڑایا کیونکہ اُن کا بھروسا یہوواہ اور اپنے بادشاہ پر تھا۔ (‏یسع 36:‏7،‏ 18-‏20‏؛ آئی‌پی-‏1 ص.‏ 388 پ.‏ 13-‏14‏)‏

ربشاقی یروشلم کی دیوار کے سامنے اپنے رتھ پر کھڑا ہے اور اُونچی آواز میں للکار رہا ہے۔ دیوار پر کھڑے فوجی اُس کی باتیں سُن رہے ہیں۔‏

یہوواہ کے بندوں کو اُن لوگوں سے کی ضرورت نہیں جو اُنہیں ڈراتے دھمکاتے ہیں۔—‏یسع 37:‏6، 7‏۔‏

خاندانی عبادت کے لیے مشورہ‏:‏ ویڈیو ‏”‏اَے یہوواہ مَیں تیرے اُتے بھروسہ رکھیا اے“‏ کو دیکھیں اور پھر اِس بارے میں بات کریں کہ آپ نے اِس سے کیا سیکھا ہے۔ (‏یہ ویڈیو پنجابی شاہ‌مُکھی میں دستیاب ہے۔)‏

2.‏ سنہری باتوں کی تلاش

‏(‏10 منٹ)‏

  • یسع 37:‏29‏—‏یہوواہ نے کس لحاظ سے بادشاہ سِنّحیرِب کے مُنہ میں لگام ڈالی؟ (‏آئی‌ٹی ”‏لگام“‏ پ.‏ 4‏)‏

  • آپ یسعیاہ 36-‏37 ابواب سے کون سی سنہری باتیں بتانا چاہیں گے؟‏

3.‏ تلاوت

‏(‏4 منٹ)‏ یسع 37:‏14-‏23 (‏تعلیم اور تلاوت،‏ نکتہ نمبر 2‏)‏

شاگرد بنانے کی تربیت

4.‏ بات‌چیت شروع کرنا

‏(‏3 منٹ)‏ گھر گھر جا کر مُنادی۔‏ کتاب ‏”‏محبت دِکھائیں“‏ اِضافی معلومات—‏حصہ 1 میں سے کسی سچائی کے بارے میں بات کریں۔ (‏محبت دِکھائیں،‏ سبق نمبر 1 نکتہ نمبر 4‏)‏

5.‏ بات‌چیت شروع کرنا

‏(‏4 منٹ)‏ موقع ملتے ہی گواہی۔‏ (‏محبت دِکھائیں،‏ سبق نمبر 3 نکتہ نمبر 5‏)‏

6.‏ اپنے عقیدوں کی وضاحت کرنا

‏(‏5 منٹ)‏ منظر۔ ‏”‏پاک کلام سے متعلق سوال و جواب“‏ نمبر 110 پ.‏ 1-‏4‏—‏موضوع:‏ بپتسمہ کیا ہے؟ (‏تعلیم اور تلاوت،‏ نکتہ نمبر 17‏)‏

مسیحیوں کے طور پر زندگی

گیت نمبر 118

7.‏ ”‏تُم کس کے بھروسے بیٹھے ہو؟“‏

‏(‏15 منٹ)‏ بات‌چیت۔‏

کیا کبھی کسی نے اِس وجہ سے آپ کا مذاق اُڑایا ہے کہ آپ خدا اور بائبل پر ایمان رکھتے ہیں یا کہ آپ ایک یہوواہ کے گواہ ہیں؟ اگر ہاں تو ہو سکتا ہے کہ آپ گھبرا جائیں یا آپ کو یہ سمجھ نہ آئے کہ آپ کیا کہیں گے، یہاں تک کہ شاید آپ اپنے عقیدوں پر شک کرنے لگیں۔ آپ ایسی صورتحال سے نمٹنے کے لیے خود کو کیسے تیار کر سکتے ہیں؟‏

یسعیاہ 36:‏4 کو پڑھیں‏۔‏ پھر سامعین سے یہ سوال پوچھیں:‏

  • یہ کیوں اہم ہے کہ ہم اِس بات پر اپنے یقین کو اَور مضبوط کریں کہ جن باتوں پر ہم‌ایمان رکھتے ہیں، وہ واقعی سچی ہیں؟‏

یہ ویڈیو چلائیں‏:‏ ‏”‏نوجوانی میں میری زندگی—‏کیا ہمیں خدا پر ایمان رکھنا چاہیے؟“‏ پھر سامعین سے یہ سوال پوچھیں:‏

  • ایلی‌بالڈو اور کرِسٹل نے خدا کے وجود پر اپنے ایمان کو اَور مضبوط کیسے کِیا؟‏

  • آپ کو خدا کے وجود پر یقین کیوں ہے؟‏

  • بائبل کی کن آیتوں سے اِس بات پر آپ کا یقین مضبوط ہوا ہے کہ .‏ .‏ .‏

    یہوواہ آپ سے محبت کرتا ہے؟‏

    یہوواہ ہمیشہ آپ کی مدد کرے گا؟‏

    آپ کو وہ لوگ مل گئے ہیں جو خدا کی پاک عبادت کرتے ہیں؟‏

ایک نوجوان بھائی کلاس میں بیٹھا سوچ رہا ہے۔ اُس کا ٹیچر کلاس کو ایک کھوپڑی دِکھا رہا ہے اور کلاس کے زیادہ‌تر بچوں نے ہاتھ کھڑا کِیا ہوا ہے۔‏

مَیں اِن باتوں پر اپنا یقین اَور مضبوط کرنا چاہوں گا .‏ .‏ .‏

آپ اپنے ایمان کو مضبوط کرنے کے لیے کیا کریں گے؟‏

8.‏ کلیسیا کے طور پر بائبل کا مطالعہ

‏(‏30 منٹ)‏ پاک کلام سے خاص سبق،‏ سبق نمبر 62-‏63

اِختتامی کلمات ‏(‏3 منٹ)‏ | گیت نمبر 9 اور دُعا

    اُردو زبان میں مطبوعات (‏2026-‏2000)‏
    لاگ آؤٹ
    لاگ اِن
    • اُردو
    • شیئر کریں
    • ترجیحات
    • Copyright © 2026 Watch Tower Bible and Tract Society of Pennsylvania
    • اِستعمال کی شرائط
    • رازداری کی پالیسی
    • رازداری کی سیٹنگز
    • JW.ORG
    • لاگ اِن
    شیئر کریں