23 فروری–1 مارچ
یسعیاہ 38-40
گیت نمبر 4 اور دُعا | اِبتدائی کلمات (1 منٹ)
پُرانے زمانے کے ملک اِسرائیل میں ایک چرواہے نے ایک بھیڑ کو اپنی بانہوں میں اُٹھایا ہوا ہے۔
1. ”وہ ایک چرواہے کی طرح اپنے گلّے کی دیکھبھال کرے گا“
(10 منٹ)
یہوواہ نے ہمیں بائبل دی ہے اور اِسے محفوظ رکھا ہے تاکہ ہم اِس کی مدد سے اُس کے قریب جا سکیں۔ (یسع 40:8؛ م23.02 ص. 2 پ. 3-4)
وہ بڑے پیار سے ہمارا خیال رکھتا ہے۔ (یسع 40:11؛ سیایل ص. 70 پ. 7)
وہ ہم میں سے ہر ایک کو جانتا ہے اور مشکلوں سے نمٹنے میں ہماری مدد کرتا ہے۔ (یسع 40:26-29؛ م18.01 ص. 4-5 پ. 4-6)
سوچبچار کے لیے: یسعیاہ 40:11 میں ایک چرواہے کے بارے میں جو کچھ بتایا گیا ہے اُس سے آپ یہوواہ کے بارے میں کیسا محسوس کرتے ہیں؟
2. سنہری باتوں کی تلاش
(10 منٹ)
یسع 40:3—یہ الفاظ 29ء میں کیسے پورے ہوئے؟ (آئیپی-1 ص. 400 پ. 7)
آپ یسعیاہ 38-40 ابواب سے کون سی سنہری باتیں بتانا چاہیں گے؟
3. تلاوت
(4 منٹ) یسع 40:21-31 (تعلیم اور تلاوت، نکتہ نمبر 11)
4. باتچیت شروع کرنا
(2 منٹ) موقع ملتے ہی گواہی۔ ایک شخص سے باتچیت کے دوران اُس کو کوئی ایسی بات بتانے کا موقع ڈھونڈیں جو آپ نے حال ہی میں عبادت کے دوران سیکھی ہے۔ (محبت دِکھائیں، سبق نمبر 4 نکتہ نمبر 3)
5. باتچیت شروع کرنا
(2 منٹ) موقع ملتے ہی گواہی۔ ایک شخص سے باتچیت کرتے وقت یہ بتانے کا موقع ڈھونڈیں کہ آپ دوسروں کو بائبل سے تعلیم دیتے ہیں۔ (محبت دِکھائیں، سبق نمبر 4 نکتہ نمبر 4)
6. باتچیت جاری رکھنا
(2 منٹ) گھر گھر جا کر مُنادی۔ (محبت دِکھائیں، سبق نمبر 7 نکتہ نمبر 5)
7. شاگرد بنانا
(5 منٹ) کتاب ”خوشیوں بھری زندگی!“ سبق نمبر 18 خلاصہ، دُہرائی اور اب یہ کرنا ہے۔ حصہ ”مزید جانیں“ میں سے کسی مضمون کے ذریعے اپنے طالبِعلم کی مدد کریں تاکہ وہ یہوواہ کے گواہوں کے درمیان پائی جانے والی محبت کے بارے میں اَور زیادہ جان سکے۔ (محبت دِکھائیں، سبق نمبر 11 نکتہ نمبر 3)
گیت نمبر 160
8. یہوواہ کے گواہوں کی سالانہ رپورٹ:
(15 منٹ) باتچیت۔
سالانہ رپورٹ کے بارے میں برانچ کی طرف سے ملنے والا اِعلان پڑھنے کے بعد سامعین سے کہیں کہ وہ ”یہوواہ کے گواہوں کے خدمتی سال 2025ء کی عالمی رپورٹ“ سے کچھ اچھی باتیں بتائیں۔ پہلے سے چُنے گئے کچھ ایسے مبشروں کا اِنٹرویو لیں جنہیں پچھلے سال مُنادی میں اچھے تجربے ہوئے۔
صفحہ 15: Based on NASA/Visible Earth imagery
2025ء میں بھی یہوواہ کے بندوں نے بائبل کورس کرانے اور گھر گھر جا کر مُنادی کرنے کے کام میں بڑھ چڑھ کر حصہ لیا۔
آپ کو ”خدمتی سال 2025ء کی رپورٹ“ میں سے کون سی باتیں اچھی لگی ہیں؟
9. کلیسیا کے طور پر بائبل کا مطالعہ
(30 منٹ) پاک کلام سے خاص سبق، سبق نمبر 64-65