19-25 جنوری
یسعیاہ 24-27
گیت نمبر 159 اور دُعا | اِبتدائی کلمات (1 منٹ)
1. ”یہ ہمارا خدا ہے!“
(10 منٹ)
ہمارے پاس ہمارے خدا یہوواہ پر فخر کرنے کی بہت سی وجوہات ہیں۔ (یسع 25:9؛ سیایل ص. 15 پ. 21)
اُس نے ہم سے وعدہ کِیا ہے کہ وہ ہمیں نئی دُنیا میں کثرت سے اچھی چیزیں دے گا جن میں مزےدار کھانے پینے کی چیزیں بھی ہوں گی۔ (یسع 25:6؛ م24.12 ص. 6 پ. 14)
وہ ہمیں ہمیشہ کی زندگی دے گا۔ (یسع 25:7، 8؛ م25.01 ص. 28-29 پ. 11-12)
خود سے پوچھیں: ”مَیں اِس ہفتے کے دوران کس کو یہوواہ کے وعدوں کے بارے میں بتا سکتا ہوں؟“
2. سنہری باتوں کی تلاش
(10 منٹ)
یسع 24:2—اِس آیت سے ”ترجمہ نئی دُنیا“ کے نظرثانیشُدہ ایڈیشن کی کون سی خاص بات نمایاں ہوتی ہے؟ (م15 12/15 ص. 17 پ. 1-3)
آپ یسعیاہ 24-27 ابواب سے کون سی سنہری باتیں بتانا چاہیں گے؟
3. تلاوت
(4 منٹ) یسع 25:1-9 (تعلیم اور تلاوت، نکتہ نمبر 10)
4. باتچیت شروع کرنا
(3 منٹ) عوامی جگہوں پر گواہی۔ دیکھیں کہ اُس شخص کو کس موضوع میں دلچسپی ہے۔ اُسے دِکھائیں کہ وہ کیسے ہماری ویبسائٹ jw.org پر معلومات ڈھونڈ سکتا ہے۔ (محبت دِکھائیں، سبق نمبر 1 نکتہ نمبر 3)
5. باتچیت جاری رکھنا
(4 منٹ) گھر گھر جا کر مُنادی۔ کتاب ”محبت دِکھائیں“ اِضافی معلومات—حصہ 1 میں سے کسی سچائی کے بارے میں بات کریں۔ (محبت دِکھائیں، سبق نمبر 9 نکتہ نمبر 4)
6. اپنے عقیدوں کی وضاحت کرنا
(5 منٹ) منظر۔ ”پاک کلام سے متعلق سوال و جواب“ نمبر 160—موضوع: یسوع مسیح کو خدا کا بیٹا کیوں کہا گیا ہے؟ (تعلیم اور تلاوت، نکتہ نمبر 3)
گیت نمبر 144
7. اُس وقت بھی یہوواہ پر مکمل اِعتماد رکھیں جب آپ کسی ایسی صورتحال کے لیے تیاری کرتے ہیں جس میں آپ کو آپریشن کرانا یا ہسپتال داخل ہونا پڑے
باتچیت۔ (15 منٹ)
یہوواہ اُن کی حفاظت کرتا ہے ”جن کا مکمل اِعتماد [اُس] پر ہے۔“ (یسعیاہ 26:3 کو پڑھیں۔) جب ہم کسی ایسی صورتحال کے لیے تیاری کرتے ہیں جس میں ہمیں آپریشن کرانا یا ہسپتال داخل ہونا پڑے تو ہم یہوواہ کی تنظیم کی طرف سے ملنے والی سہولتوں کا اِستعمال کرنے سے ظاہر کرتے ہیں کہ ہم یہوواہ پر مکمل اِعتماد رکھتے ہیں۔
یہ ویڈیو چلائیں: ”کیا آپ ایسی صورتحال کے لیے تیار ہیں جس میں آپ کو آپریشن کرانا یا ہسپتال داخل ہونا پڑے؟“ پھر سامعین سے یہ سوال پوچھیں:
کون سی تین سہولتیں ہماری مدد کر سکتی ہیں تاکہ ہم خود کو ایسی صورتحال کے لیے تیار کر سکیں جس میں ہمیں آپریشن کرانا یا ہسپتال داخل ہونا پڑے؟
علاج کے حوالے سے فرق فرق دستاویزa ہماری مدد کیسے کر سکتی ہیں؟
ہمیں ہسپتال رابطہ کمیٹی سے کب رابطہ کرنا چاہیے؟
آپ اُن سہولتوں کے بارے میں کیسا محسوس کرتے ہیں جو یہوواہ نے ہمیں بڑے پیار سے دی ہیں؟
یہوواہ نے یسعیاہ 26:3 میں وعدہ کِیا ہے کہ وہ ہمیں ”ہمیشہ سکون“ دے گا لیکن اِس بات کا یہ مطلب نہیں ہے کہ یہوواہ ہمیں صحت کے مسئلوں سے بچا لے گا۔ اِس کی بجائے اُس نے ہمیں اپنی تنظیم کے ذریعے ایسی سہولتیں دی ہیں جن کی مدد سے ہم اُس وقت پُرسکون اور محفوظ محسوس کرتے ہیں جب ہمیں صحت کے مسئلوں کا سامنا کرنا پڑتا ہے۔
8. کلیسیا کے طور پر بائبل کا مطالعہ
(30 منٹ) پاک کلام سے خاص سبق، سبق نمبر 54-55
اِختتامی کلمات (3 منٹ) | اور دُعا
a آپ ضرورت پڑنے پر اپنی کلیسیا کے بزرگوں سے دستاویز ”حاملہ ماؤں کے لیے معلومات“ (ایس-401) ”آپریشن یا کیموتھراپی کرانے والے مریضوں کے لیے معلومات“ (ایس-407) اور ”اُن والدین کے لیے معلومات جن کے بچے کو علاج کی ضرورت ہے“ (ایس-55) لے سکتے ہیں۔