یہوواہ کے گواہوں کی آن لائن لائبریری
یہوواہ کے گواہوں کی
آن لائن لائبریری
اُردو
  • بائبل
  • مطبوعات
  • اِجلاس
  • م‌زخ23 جولائی ص.‏ 11
  • اپنے گھرانے کی خوشی برقرار رکھنے کے لیے آپ کیا کر سکتے ہیں؟‏

اِس حصے میں کوئی ویڈیو دستیاب نہیں ہے۔

ہم معذرت خواہ ہیں کہ ویڈیو لوڈ نہیں ہو سکی۔

  • اپنے گھرانے کی خوشی برقرار رکھنے کے لیے آپ کیا کر سکتے ہیں؟‏
  • مسیحی زندگی اور خدمت—‏اِجلاس کا قاعدہ 2023ء
  • ملتا جلتا مواد
  • ایک ماں کی دانشمندانہ مشورت
    مینارِنگہبانی یہوواہ کی بادشاہت کا اعلان کر رہا ہے—‏2000ء
  • آپ کا گھرانہ خوش رہ سکتا ہے
    پاک کلام کی تعلیم حاصل کریں
  • اِصلاح—‏یہوواہ کی محبت کا ایک ثبوت
    مسیحی زندگی اور خدمت—‏اِجلاس کا قاعدہ 2021ء
  • ‏”‏اپنے ماں باپ کی عزت کرو“‏
    مسیحی زندگی اور خدمت—‏اِجلاس کا قاعدہ (‏2018ء)‏
مزید
مسیحی زندگی اور خدمت—‏اِجلاس کا قاعدہ 2023ء
م‌زخ23 جولائی ص.‏ 11
تصویروں کا مجموعہ:‏ ویڈیو ”‏اپنے گھرانے میں خوشی کو فروغ دیں“‏ سے تصویریں۔ 1.‏ دونوں بیٹیاں اپنے ماں باپ کو دیکھ رہی ہیں جو کیک کھا رہے ہیں۔ 2.‏ دونوں بیٹیاں خاندانی عبادت کے دوران ہنس رہی ہیں۔ 3.‏ دونوں میں سے ایک بیٹی اپنی بیمار ماں کا حال پوچھ رہی ہے جو صوفے پر لیٹی ہوئی ہے۔‏

مسیحیوں کے طور پر زندگی

اپنے گھرانے کی خوشی برقرار رکھنے کے لیے آپ کیا کر سکتے ہیں؟‏

یہوواہ چاہتا ہے کہ ہر گھرانہ خوش رہے۔ (‏زبور 127:‏3-‏5؛‏ واعظ 9:‏9؛‏ 11:‏9‏)‏ لیکن اِس دُنیا کی پریشانیوں اور گھر والوں کی غلطیوں کی وجہ سے یہ خوشی کم ہو سکتی ہے۔ اِس خوشی کو برقرار رکھنے میں گھر کے ہر فرد کا کیا کردار ہے؟‏

ایک شوہر اپنی بیوی کی عزت کرتا ہے۔ (‏1-‏پطر 3:‏7‏)‏ وہ اُس کے ساتھ وقت گزارتا ہے۔ وہ اپنی بیوی سے حد سے زیادہ توقعات نہیں رکھتا بلکہ یہ یاد رکھتا ہے کہ وہ کیا کر سکتی ہے اور کیا نہیں۔ وہ اُن کاموں کے لیے اُس کا شکریہ ادا کرتا ہے جو وہ اُس کے لیے اور اپنے گھرانے کے لیے کرتی ہے۔ (‏کُل 3:‏15‏)‏ وہ اُس کے لیے محبت ظاہر کرتا ہے اور اُس کی تعریف کرتا ہے۔—‏امثا 31:‏28،‏ 31‏۔‏

ایک بیوی ہر موقعے پر اپنے شوہر کا ساتھ دینے کی کوشش کرتی ہے۔ (‏امثا 31:‏12‏)‏ وہ اُس کی تابع‌دار ہوتی ہے اور اُس سے تعاون کرتی ہے۔ (‏کُل 3:‏18‏)‏ وہ اُس سے نرمی اور احترام سے بات کرتی ہے اور دوسروں کے سامنے اُس کی تعریف کرتی ہے۔—‏امثا 31:‏26‏۔‏

والدین اپنے بچوں کو وقت دیتے ہیں۔ (‏اِست 6:‏6، 7)‏ وہ اپنے بچوں کو بتاتے ہیں کہ وہ اُن سے پیار کرتے ہیں۔ (‏متی 3:‏17‏)‏ اُن کی اِصلاح کرتے وقت وہ محبت اور سمجھ‌داری سے کام لیتے ہیں۔—‏اِفس 6:‏4‏۔‏

بچے اپنے ماں باپ کی عزت کرتے ہیں اور اُن کی بات مانتے ہیں۔ (‏امثا 23:‏22‏)‏ وہ اپنے والدین کو اپنی سوچ اور احساسات کے بارے میں بتاتے ہیں۔ جب اُن کے ماں باپ اُن کی درستی کرتے ہیں تو وہ اِسے قبول کرتے ہیں اور اُن کے لیے احترام ظاہر کرتے ہیں۔—‏امثا 19:‏20‏۔‏

ویڈیو ‏”‏اپنے گھرانے میں خوشی کو فروغ دیں‏“‏ کو دیکھیں اور پھر اِس سوال کا جواب دیں:‏

‏• گھرانے میں خوشی کو فروغ دینے کے لیے خاندان کے ہر فرد نے کیا کِیا؟‏

    اُردو زبان میں مطبوعات (‏2026-‏2000)‏
    لاگ آؤٹ
    لاگ اِن
    • اُردو
    • شیئر کریں
    • ترجیحات
    • Copyright © 2026 Watch Tower Bible and Tract Society of Pennsylvania
    • اِستعمال کی شرائط
    • رازداری کی پالیسی
    • رازداری کی سیٹنگز
    • JW.ORG
    • لاگ اِن
    شیئر کریں