یہوواہ کے گواہوں کی آن لائن لائبریری
یہوواہ کے گواہوں کی
آن لائن لائبریری
اُردو
  • بائبل
  • مطبوعات
  • اِجلاس
  • م‌زخ23 مئی ص.‏ 13
  • کیا آپ بائبل کی آڈیو ریکارڈنگ سے فائدہ حاصل کر رہے ہیں؟‏

اِس حصے میں کوئی ویڈیو دستیاب نہیں ہے۔

ہم معذرت خواہ ہیں کہ ویڈیو لوڈ نہیں ہو سکی۔

  • کیا آپ بائبل کی آڈیو ریکارڈنگ سے فائدہ حاصل کر رہے ہیں؟‏
  • مسیحی زندگی اور خدمت—‏اِجلاس کا قاعدہ 2023ء
  • ملتا جلتا مواد
  • ہم مطبوعات کی آڈیو ریکارڈنگ کو کیسے اِستعمال کر سکتے ہیں؟‏
    ہماری بادشاہتی خدمتگزاری 2015
  • ہر روز بائبل پڑھنے کے شیڈول پر قائم رہنے کے طریقے
    مینارِنگہبانی یہوواہ خدا کی بادشاہت کا اعلان کرتا ہے (‏مطالعے کا ایڈیشن)‏—‏2025ء
  • ہماری باضابطہ ویب‌سائٹ—‏کوئی دوسری زبان بولنے والے شخص کی مدد کرنے کے لئے
    ہماری بادشاہتی خدمتگزاری ۲۰۱۲
  • کیا آپ نے کبھی سوچا ہے؟‏
    جاگو!‏—‏2019ء
مزید
مسیحی زندگی اور خدمت—‏اِجلاس کا قاعدہ 2023ء
م‌زخ23 مئی ص.‏ 13
تصویروں کا مجموعہ:‏ 1.‏ ایک بھائی کہیں باہر بیٹھا ہے اور اپنے فون پر بائبل کی آڈیو ریکارڈنگ سُن رہا ہے۔ 2.‏ ایک ماں اپنی بیٹی کے ساتھ ایک ڈیوائس پر بائبل کی آڈیو ریکارڈنگ سُن رہی ہے اور وہ دونوں ساتھ ساتھ چھپی ہوئی بائبل کو دیکھ رہی ہیں۔ 3.‏ ایک بہن سفر کے دوران اپنے فون سے ہیڈفون کے ذریعے بائبل کی آڈیو ریکارڈنگ سُن رہی ہے۔‏

مسیحیوں کے طور پر زندگی

کیا آپ بائبل کی آڈیو ریکارڈنگ سے فائدہ حاصل کر رہے ہیں؟‏

بائبل کی آڈیو ریکارڈنگ:‏ ہماری ویب‌سائٹ اور ‏”‏جے‌ڈبلیو لائبریری“‏ ایپ پر فرق فرق زبانوں میں ‏”‏ترجمہ نئی دُنیا“‏ کی آڈیو ریکارڈنگ دستیاب ہیں۔ آہستہ آہستہ یہ ریکارڈنگ دوسری زبانوں میں بھی دستیاب ہو رہی ہے۔ اِس کی ایک دلچسپ بات یہ ہے کہ بائبل کے الگ الگ کرداروں کے لیے فرق فرق آوازیں اِستعمال کی گئی ہیں۔ بائبل کی آیتوں کو بڑے دلچسپ انداز اور صحیح اُتار چڑھاؤ کے ساتھ پڑھا گیا ہے تاکہ سننے والوں کو مزہ آئے اور وہ بائبل کے پیغام کو صحیح طرح سمجھ سکیں۔‏

بائبل کی آڈیو ریکارڈنگ سننے والوں کو کیا فائدہ ہو رہا ہے؟‏ جو لوگ باقاعدگی سے بائبل کی آڈیو ریکارڈنگ سنتے ہیں، اُنہیں ایسا لگتا ہے کہ جیسے بائبل میں لکھے واقعات میں جان سی آ گئی ہو۔ جب وہ کرداروں کے پیچھے الگ الگ آوازیں سنتے ہیں تو اُنہیں لگتا ہے کہ وہ اِن واقعات کو اپنی آنکھوں سے دیکھ رہے ہیں اور اِنہیں اَور اچھی طرح سمجھ پا رہے ہیں۔ (‏امثا 4:‏5‏)‏ بہت سے لوگوں نے یہ بھی دیکھا ہے کہ جب وہ پریشان ہوتے ہیں تو بائبل کی آڈیو ریکارڈنگ سننے سے اُنہیں بہت سکون ملتا ہے۔—‏زبور 94:‏19‏۔‏

جب ہم پاک کلام کو اُونچی آواز میں سنتے ہیں تو اِس کا ہماری زندگیوں پر بہت گہرا اثر ہوتا ہے۔ (‏2-‏توا 34:‏19-‏21‏)‏ اگر بائبل کے کچھ حصوں یا پوری بائبل کی آڈیو ریکارڈنگ کسی ایسی زبان میں دستیاب ہے جو آپ سمجھ سکتے ہیں تو کیوں نہ اِسے ہر روز سننے کی عادت بنائیں؟‏

ویڈیو ‏”‏بائبل کی آڈیو ریکارڈنگ کو کیسے تیار کِیا گیا؟—‏حصہ‏“‏ کو دیکھیں اور پھر نیچے دیے گئے سوال کا جواب دیں:‏

بائبل کی آڈیو ریکارڈنگ کی تیاری کے حوالے سے کس چیز نے آپ کے دل کو چُھو لیا؟‏

    اُردو زبان میں مطبوعات (‏2026-‏2000)‏
    لاگ آؤٹ
    لاگ اِن
    • اُردو
    • شیئر کریں
    • ترجیحات
    • Copyright © 2026 Watch Tower Bible and Tract Society of Pennsylvania
    • اِستعمال کی شرائط
    • رازداری کی پالیسی
    • رازداری کی سیٹنگز
    • JW.ORG
    • لاگ اِن
    شیئر کریں