یوسیاہ یہوواہ کی شریعت کی کتاب کو سُن کر اپنے کپڑے پھاڑ رہے ہیں۔
پاک کلام سے سنہری باتیں
کیا آپ پاک کلام سے پوری طرح فائدہ حاصل کر رہے ہیں؟
یوسیاہ نے بہت دھیان سے خدا کے کلام کو سنا۔ (2-توا 34:18، 19؛ سرِورق کی تصویر کو دیکھیں۔)
یوسیاہ نے خدا کے کلام سے جو کچھ سنا، اُسے سمجھنے کی پوری کوشش کی۔ (2-توا 34:21؛ آئیٹی-1 ص. 1157 پ. 4)
یوسیاہ نے جو باتیں سیکھیں، اُن پر عمل کِیا۔ (2-توا 34:33؛ م09 1/6 ص. 14 پ. 20)
خود سے پوچھیں: ”کیا مَیں اُن باتوں پر فوراً عمل کرنے کی کوشش کرتا ہوں جو مَیں پاک کلام سے یہوواہ کے بارے میں سیکھتا ہوں؟“