یہوواہ کے گواہوں کی آن لائن لائبریری
یہوواہ کے گواہوں کی
آن لائن لائبریری
اُردو
  • بائبل
  • مطبوعات
  • اِجلاس
  • ب‌پ سبق 8 ص.‏ 18-‏19
  • یوسیاہ اور اُن کے اچھے دوست

اِس حصے میں کوئی ویڈیو دستیاب نہیں ہے۔

ہم معذرت خواہ ہیں کہ ویڈیو لوڈ نہیں ہو سکی۔

  • یوسیاہ اور اُن کے اچھے دوست
  • بچوں کو پاک کلام سے سکھائیں
  • ملتا جلتا مواد
  • اُنہوں نے پھر سے یہوواہ کی عبادت کرنے میں لوگوں کی مدد کی
    دلیری سے خدا کے ساتھ ساتھ چلیں
  • یوسیاہ کو خدا کی شریعت سے محبت تھی
    پاک کلام سے آپ کے لیے خاص سبق
  • فروتن یوسیاہ یہوواہ کا منظورِنظر تھا
    مینارِنگہبانی یہوواہ کی بادشاہت کا اعلان کر رہا ہے—‏2000ء
  • ایک نوجوان بادشاہ
    پاک کلام کی سچی کہانیاں
مزید
بچوں کو پاک کلام سے سکھائیں
ب‌پ سبق 8 ص.‏ 18-‏19

سبق 8

یوسیاہ اور اُن کے اچھے دوست

کیا یہوواہ خدا کا کہنا ماننا ہمیشہ آسان ہوتا ہے؟—‏ بہت سے لوگوں کو لگتا ہے کہ ایسا کرنا آسان نہیں ہے۔ بائبل میں ایک لڑکے کے بارے میں بتایا گیا ہے جس کا نام یوسیاہ تھا۔ یوسیاہ کے لیے خدا کا کہنا ماننا بہت مشکل تھا۔ لیکن اُن کے دوست اچھے تھے۔ اِن دوستوں نے یوسیاہ کی مدد کی تاکہ وہ یہوواہ خدا کا کہنا مان سکیں۔ آئیں، یوسیاہ اور اُن کے دوستوں کے بارے میں پڑھتے ہیں۔‏

یوسیاہ کے ابو کا نام امون تھا۔ وہ ملک یہوداہ کے بادشاہ  تھے۔  امون بہت بُرے تھے اور وہ بُتوں کی پوجا کرتے تھے۔ جب امون فوت گئے تو اُن کے بیٹے یوسیاہ، بادشاہ بن گئے۔ اُس وقت یوسیاہ صرف آٹھ سال کے  تھے۔ کیا یوسیاہ بھی اپنے ابو کی طرح بُرے تھے؟—‏ نہیں، وہ بہت اچھے تھے۔‏

صفنیاہ نے لوگوں سے کہا کہ ”‏بُتوں کی پوجا نہ کرو ورنہ یہوواہ سزا دے گا۔“‏

یوسیاہ بچپن سے ہی یہوواہ خدا کا کہنا ماننا چاہتے تھے۔ اِس لیے اُنہوں نے صرف اُن لوگوں سے دوستی کی جو یہوواہ خدا سے پیار کرتے تھے۔ یوسیاہ کے دوستوں نے اُن کی مدد کی تاکہ یوسیاہ یہوواہ خدا کا کہنا مانیں۔ یوسیاہ کے کچھ دوست کون تھے؟‏

یوسیاہ کے ایک دوست کا نام صفنیاہ تھا۔ صفنیاہ ایک نبی تھے۔ اُنہوں نے ملک یہوداہ کے لوگوں سے کہا کہ ”‏بُتوں کی پوجا نہ کرو ورنہ یہوواہ سزا دے گا۔“‏ یوسیاہ نے صفنیاہ کی بات مانی اور بُتوں کی پوجا نہیں کی۔ اُنہوں نے یہوواہ خدا کی عبادت کی۔‏

یوسیاہ کے ایک اَور دوست کا نام یرمیاہ تھا۔ یرمیاہ اور یوسیاہ ایک ہی عمر کے تھے۔ اِن دونوں کا بچپن ایک ہی علاقے میں گزرا تھا۔ وہ دونوں اِتنے پکے دوست تھے کہ جب یوسیاہ فوت ہو گئے تو یرمیاہ نے اُن کے لیے ایک خاص گانا لکھا۔ اِس گانے میں اُنہوں نے لکھا کہ اُنہیں یوسیاہ کی بہت یاد آتی ہے۔ یرمیاہ اور یوسیاہ ایک دوسرے کی مدد کرتے تھے تاکہ وہ اچھے کام کر سکیں اور یہوواہ خدا کا کہنا مان سکیں۔‏

یرمیاہ اور یوسیاہ ایک دوسرے کی مدد کرتے تھے تاکہ وہ خدا کا کہنا مان سکیں۔‏

آپ نے یوسیاہ کی کہانی سے کیا سیکھا؟—‏ یوسیاہ بچپن سے ہی خدا کا کہنا ماننا چاہتے تھے۔ اِس لیے اُنہوں نے ایسے لوگوں سے دوستی کی جو یہوواہ خدا سے پیار کرتے تھے۔ آپ کو بھی ایسے دوست بنانے چاہئیں جو یہوواہ خدا سے پیار کرتے ہیں اور جو آپ کی مدد کر سکتے ہیں تاکہ آپ یہوواہ خدا کا کہنا مان سکیں۔‏

اپنی بائبل میں اِن آیتوں کو پڑھیں:‏

  • 2-‏تواریخ 33:‏21-‏25؛‏ 34:‏1، 2؛‏ 35:‏25

سوال:‏

  • یوسیاہ کے ابو کا کیا نام تھا؟ کیا اُنہوں نے خدا کا کہنا مانا؟‏

  • یوسیاہ بچپن سے ہی کیا کرنا چاہتے تھے؟‏

  • یوسیاہ کے دو دوستوں کے نام بتائیں۔‏

  • آپ نے یوسیاہ کی کہانی سے کیا سیکھا ہے؟‏

    اُردو زبان میں مطبوعات (‏2026-‏2000)‏
    لاگ آؤٹ
    لاگ اِن
    • اُردو
    • شیئر کریں
    • ترجیحات
    • Copyright © 2026 Watch Tower Bible and Tract Society of Pennsylvania
    • اِستعمال کی شرائط
    • رازداری کی پالیسی
    • رازداری کی سیٹنگز
    • JW.ORG
    • لاگ اِن
    شیئر کریں