یہوواہ کے گواہوں کی آن لائن لائبریری
یہوواہ کے گواہوں کی
آن لائن لائبریری
اُردو
  • بائبل
  • مطبوعات
  • اِجلاس
  • م‌زخ22 مئی ص.‏ 11
  • اپنی خواہشوں پر قابو رکھیں

اِس حصے میں کوئی ویڈیو دستیاب نہیں ہے۔

ہم معذرت خواہ ہیں کہ ویڈیو لوڈ نہیں ہو سکی۔

  • اپنی خواہشوں پر قابو رکھیں
  • مسیحی زندگی اور خدمت—‏اِجلاس کا قاعدہ 2022ء
  • ملتا جلتا مواد
  • مجھے سگریٹ پینے اور ویپنگ کے بارے میں کیا پتہ ہونا چاہیے؟‏
    نوجوانوں کا سوال
مسیحی زندگی اور خدمت—‏اِجلاس کا قاعدہ 2022ء
م‌زخ22 مئی ص.‏ 11

مسیحیوں کے طور پر زندگی

اپنی خواہشوں پر قابو رکھیں

عیب‌دار ہونے کی وجہ سے ہمیں مسلسل اپنی خواہشوں کو قابو میں رکھنے کی کوشش کرنی پڑتی ہے۔ اگر ہم بس وہ کرتے ہیں جو ہمارا دل چاہتا ہے تو ہم یہوواہ سے دُور جا سکتے ہیں۔ مثال کے طور پر کچھ لوگ خدا سے زیادہ روٹی، کپڑے اور مکان کو اہمیت دیتے ہیں۔ کچھ لوگ اپنی جنسی خواہشیں پوری کرنے کے لیے خدا کے اصولوں کو توڑ دیتے ہیں۔ (‏روم 1:‏26، 27‏)‏ اور کچھ لوگ دوسروں کی باتوں میں آ کر غلط کام کر دیتے ہیں کیونکہ وہ چاہتے ہیں کہ یہ لوگ اُنہیں پسند کریں اور اُنہیں اہمیت دیں۔—‏خر 23:‏2۔‏

ہم اپنی خواہشوں کو قابو میں کیسے رکھ سکتے ہیں؟ ہمیں اپنا پورا دھیان اِس بات پر رکھنا چاہیے کہ ہم یہوواہ کو کیسے خوش کر سکتے ہیں۔ (‏متی 4:‏4‏)‏ اِس کے ساتھ ساتھ ہمیں یہوواہ سے اِلتجا کرنی چاہیے کہ وہ اپنی خواہشوں پر قابو رکھنے میں ہماری مدد کرے۔ یہوواہ جانتا ہے کہ ہمارے لیے کیا اچھا ہے اور اُسے پتہ ہے کہ وہ ہماری جائز خواہشیں کیسے پوری کرے گا۔—‏زبور 145:‏16‏۔‏

ویڈیو ‏”‏اپنی زندگی کو سگریٹ کے دُھوئیں میں نہ اُڑائیں‏“‏ کو دیکھیں اور پھر نیچے دیے گئے سوالوں کے جواب دیں:‏

  • ویڈیو ”‏اپنی زندگی کو سگریٹ کے دُھوئیں میں نہ اُڑائیں“‏ کا ایک سین۔ ایک مشین گڑیاؤں کے مُنہ میں سگریٹ ڈال کر اُنہیں آگے بھیج رہی ہے۔‏

    کچھ لوگ سگریٹ کیوں پیتے ہیں؟‏

  • ویڈیو ”‏اپنی زندگی کو سگریٹ کے دُھوئیں میں نہ اُڑائیں“‏ کا ایک سین۔ سگریٹ پینے والے ایک شخص کے پھیپھڑے بُرے طرح سے کھانس رہے ہیں۔‏

    سگریٹ پینے سے آپ کے ساتھ کیا ہو سکتا ہے؟‏

  • ویڈیو ”‏اپنی زندگی کو سگریٹ کے دُھوئیں میں نہ اُڑائیں“‏ کا ایک سین۔ ایک بزنس‌مین مچھلیاں پکڑنے والے کانٹے پر چارے کے طور پر الیکٹرانک سگریٹ لگا کر ایک لڑکی کی طرف کر رہا ہے۔‏

    سگریٹ اور شیشہ (‏یا حقہ)‏پینا غلط کیوں ہے؟—‏2-‏کُر 7:‏1‏۔‏

  • ویڈیو ”‏اپنی زندگی کو سگریٹ کے دُھوئیں میں نہ اُڑائیں“‏ کا ایک سین۔ ایک لڑکی صاف اور کُھلے آسمان کو دیکھ رہی ہے۔‏

    آپ سگریٹ پینے کی خواہش پر قابو پا سکتے ہیں!‏

    اگر کوئی آپ کو سگریٹ پینے کو کہے تو آپ اُسے منع کیسے کر سکتے ہیں، یہاں تک کہ آپ سگریٹ پینا کیسے چھوڑ سکتے ہیں؟‏

    اُردو زبان میں مطبوعات (‏2026-‏2000)‏
    لاگ آؤٹ
    لاگ اِن
    • اُردو
    • شیئر کریں
    • ترجیحات
    • Copyright © 2026 Watch Tower Bible and Tract Society of Pennsylvania
    • اِستعمال کی شرائط
    • رازداری کی پالیسی
    • رازداری کی سیٹنگز
    • JW.ORG
    • لاگ اِن
    شیئر کریں