یہوواہ کے گواہوں کی آن لائن لائبریری
یہوواہ کے گواہوں کی
آن لائن لائبریری
اُردو
  • بائبل
  • مطبوعات
  • اِجلاس
  • م‌زخ21 ستمبر ص.‏ 15
  • دوسروں کو خوش‌خبری سنائیں کہ نئی دُنیا بس آنے والی ہے!‏

اِس حصے میں کوئی ویڈیو دستیاب نہیں ہے۔

ہم معذرت خواہ ہیں کہ ویڈیو لوڈ نہیں ہو سکی۔

  • دوسروں کو خوش‌خبری سنائیں کہ نئی دُنیا بس آنے والی ہے!‏
  • مسیحی زندگی اور خدمت—‏اِجلاس کا قاعدہ 2021ء
  • ملتا جلتا مواد
  • نومبر میں دوسروں کو خدا کی بادشاہت کے بارے میں بتانے کی خاص مہم
    مسیحی زندگی اور خدمت—‏اِجلاس کا قاعدہ 2020ء
  • ستمبر میں خدا کی بادشاہت کے بارے میں بتانے کی ایک خاص مہم
    مسیحی زندگی اور خدمت—‏اِجلاس کا قاعدہ 2023ء
  • جیہوواز وٹنسز—‏آرگنائزڈ ٹو شیئر دی گُڈ نیوز
    ہماری بادشاہتی خدمتگزاری ۲۰۱۱
  • بادشاہتی خبر نمبر ۳۵ کو وسیع پیمانے پر تقسیم کریں
    ہماری بادشاہتی خدمتگزاری ۱۹۹۷
مزید
مسیحی زندگی اور خدمت—‏اِجلاس کا قاعدہ 2021ء
م‌زخ21 ستمبر ص.‏ 15
فردوس میں ایک میاں بیوی اپنے دوستوں کی طرف ہاتھ ہلا رہے ہیں۔‏

مسیحیوں کے طور پر زندگی

دوسروں کو خوش‌خبری سنائیں کہ نئی دُنیا بس آنے والی ہے!‏

نومبر کے مہینے میں ہم ایک خاص مہم میں حصہ لیں گے جس میں ہم لوگوں کو یہ خوش‌خبری سنائیں گے کہ نئی دُنیا بس آنے والی ہے۔ (‏زبور 37:‏10، 11؛‏ مکا 21:‏3-‏5‏)‏ اِس مہم میں بھرپور حصہ لینے کے لیے اپنے معمول میں ردوبدل کریں۔ اگر آپ اِس مہینے میں مدد گار پہل‌کار کے طور پر خدمت کرتے ہیں تو آپ 30 یا 50 گھنٹے مُنادی کر سکتے ہیں۔‏

اِس مہم میں زیادہ سے زیادہ لوگوں کو نئی دُنیا کے بارے میں خوش‌خبری سنائیں اور اُنہیں اِس حوالے سے کم از کم ایک آیت ضرور دِکھائیں۔ تیاری کرتے وقت سوچیں کہ کون سی آیتیں آپ کے علاقے کے لوگوں کا دل چُھو سکتی ہیں اور پھر اِن آیتوں کو اِستعمال کریں۔ اگر کوئی شخص پہلی ملاقات پر دلچسپی ظاہر کرتا ہے تو اُسے ‏”‏مینارِنگہبانی“‏ نمبر 2، 2021ء دیں۔ پھر اُس شخص سے جلد سے جلد ملنے کی کوشش کریں اور اُسے قاعدہ ‏”‏اب اور ہمیشہ تک خوشیوں بھری زندگی!‏“‏ سے بائبل کورس شروع کرائیں۔”‏سلامتی کی مُنادی“‏ میں مصروف رہنا ہمارے لیے کتنی خوشی کی بات ہے!‏—‏یسع 52:‏7‏۔‏

نئی دُنیا کے بارے میں خوش‌خبری سنانے کی ایک تجویز کو ویڈیو ‏”‏پہلی ملاقات:‏ خوش‌خبری—‏زبور 37:‏10،‏ 11‏“‏ میں دیکھیں۔‏

گانا The New World to Come کی ویڈیو کو ہندی میں دیکھیں اور پھر نیچے دیے گئے سوالوں کے جواب دیں:‏

  • چھوٹی بچی مستقبل میں ملنے والی کس برکت کے بارے میں سوچ رہی تھی؟‏

  • آپ نئی دُنیا میں کن باتوں کے پورا ہونے کا اِنتظار کر رہے ہیں؟‏

  • نئی دُنیا کے بارے میں سوچ بچار کرنے سے آپ کو یہ مدد کیسے ملے گی کہ آپ نومبر میں ہونے والی مہم میں بھر پور حصہ لیں؟—‏لُو 6:‏45‏۔‏

    اُردو زبان میں مطبوعات (‏2026-‏2000)‏
    لاگ آؤٹ
    لاگ اِن
    • اُردو
    • شیئر کریں
    • ترجیحات
    • Copyright © 2026 Watch Tower Bible and Tract Society of Pennsylvania
    • اِستعمال کی شرائط
    • رازداری کی پالیسی
    • رازداری کی سیٹنگز
    • JW.ORG
    • لاگ اِن
    شیئر کریں