یہوواہ کے گواہوں کی آن لائن لائبریری
یہوواہ کے گواہوں کی
آن لائن لائبریری
اُردو
  • بائبل
  • مطبوعات
  • اِجلاس
  • م‌زخ21 جولائی ص.‏ 3
  • ہمدردی ظاہر کریں

اِس حصے میں کوئی ویڈیو دستیاب نہیں ہے۔

ہم معذرت خواہ ہیں کہ ویڈیو لوڈ نہیں ہو سکی۔

  • ہمدردی ظاہر کریں
  • مسیحی زندگی اور خدمت—‏اِجلاس کا قاعدہ 2021ء
  • ملتا جلتا مواد
  • دردمندی—‏مہربانی اور رحمدلی کی کُنجی
    مینارِنگہبانی یہوواہ کی بادشاہت کا اعلان کر رہا ہے—‏2002ء
  • کیا خدا کو آپ سے ہمدردی ہے؟‏
    مینارِنگہبانی یہوواہ خدا کی بادشاہت کا اعلان کرتا ہے (‏عوامی ایڈیشن)‏—2018
  • سوال پوچھیں
    مسیحی زندگی اور خدمت—‏اِجلاس کا قاعدہ 2021ء
  • دوسروں کے دل تک پہنچیں
    مسیحی زندگی اور خدمت—‏اِجلاس کا قاعدہ 2021ء
مزید
مسیحی زندگی اور خدمت—‏اِجلاس کا قاعدہ 2021ء
م‌زخ21 جولائی ص.‏ 3

شاگرد بنانے کی تربیت | گواہی دینے کے کام میں اپنی خوشی کو بڑھائیں ہمدردی ظاہر کریں

ہمدردی ظاہر کریں

ہمدردی کا مطلب ہے:‏ دوسروں کی سوچ، احساسات اور ضرورتوں کو سمجھنا۔ دوسرے آسانی سے دیکھ سکتے ہیں کہ ہمیں اُن سے ہمدردی ہے یا نہیں۔ ہمارے اندر یہ خوبی تب پیدا ہوتی ہے جب ہمارے دل میں دوسروں کی مدد کرنے کی خواہش ہوتی ہے۔ جب ہم مُنادی کرتے وقت دوسروں کے لیے ہمدردی ظاہر کرتے ہیں تو ہم یہوواہ کی طرح اُن کے لیے محبت اور فکر ظاہر کر رہے ہوتے ہیں۔ اِس وجہ سے لوگ یہوواہ کی طرف کھنچے چلے آتے ہیں۔—‏فل 2:‏4‏۔‏

ہم دوسروں کو تعلیم دینے کے لیے صرف اُوپر اُوپر سے ہمدردی ظاہر نہیں کرنا چاہتے۔ دراصل اگر ہم دل سے دوسروں کے ہمدرد ہیں تو یہ بات ہمارے لہجے، رویے، اِشاروں، اُٹھنے بیٹھنے کے انداز، بات سننے کے طریقے اور چہرے کے تاثرات سے ظاہر ہو جائے گی۔ کسی شخص کے لیے فکر دِکھانے سے بھی ہم ظاہر کر سکتے ہیں کہ ہمارے دل میں اُس کے لیے ہمدردی ہے۔ ایسا کرنے کے لیے ہم اُس شخص کے شوق، عقیدوں اور حالات پر غور کر سکتے ہیں۔ پھر ہم اُسے فائدہ‌مند معلومات دے سکتے ہیں اور عملی طریقوں سے مدد کرنے کی پیشکش کر سکتے ہیں۔ لیکن ہمیں اُس پر کسی قسم کا دباؤ نہیں ڈالنا چاہیے۔ جب ہم اُس شخص کی مدد کریں گے تو ہمیں یقیناً خوشی ملے گی۔‏

ویڈیو ‏”‏شاگرد بنانے کے کام سے خوشی حاصل کریں—‏اپنی مہارتوں کو نکھاریں—‏ہمدردی ظاہر کریں‏“‏ کو دیکھیں اور پھر نیچے دیے گئے سوالوں کے جواب دیں:‏

  • ویڈیو ”‏شاگرد بنانے کے کام سے خوشی حاصل کریں—‏اپنی مہارتوں کو نکھاریں—‏ہمدردی ظاہر کریں“‏ کا ایک سین۔ جیزمین نیتا کو بتا رہی ہیں کہ وہ آج بائبل کورس کیوں نہیں کر سکتیں۔‏

    جب جیزمین کو آنے میں دیر ہو گئی تو نیتا نے اُن کے لیے ہمدردی کیسے ظاہر کی؟‏

  • ویڈیو ”‏شاگرد بنانے کے کام سے خوشی حاصل کریں—‏اپنی مہارتوں کو نکھاریں—‏ہمدردی ظاہر کریں“‏ کا ایک سین۔ نیتا بڑے دھیان سے جیزمین کی بات سُن رہی ہیں اور اُن کی مشکل کو سمجھ رہی ہیں۔‏

    جب جیزمین نے کہا کہ وہ تھکاوٹ کی وجہ سے بائبل کورس نہیں کر سکتیں تو نیتا نے اُن کے لیے ہمدردی کیسے ظاہر کی؟‏

  • ‏[‏صفحہ 3 پر تصویر]‏ ویڈیو ”‏شاگرد بنانے کے کام سے خوشی حاصل کریں—‏اپنی مہارتوں کو نکھاریں—‏ہمدردی ظاہر کریں“‏ کا ایک سین۔ نیتا جیزمین کے کمرے کی چیزوں کو ترتیب سے رکھنے میں اُن کی مدد کر رہی ہیں۔‏

    جب ہم لوگوں کے لیے ہمدردی ظاہر کرتے ہیں تو وہ یہوواہ کی طرف کھنچے چلے آتے ہیں۔‏

    جب جیزمین نے کہا کہ وہ کاموں کو ترتیب سے نہیں کر پاتیں تو نیتا نے اُن کے لیے ہمدردی کیسے ظاہر کی؟‏

    اُردو زبان میں مطبوعات (‏2026-‏2000)‏
    لاگ آؤٹ
    لاگ اِن
    • اُردو
    • شیئر کریں
    • ترجیحات
    • Copyright © 2026 Watch Tower Bible and Tract Society of Pennsylvania
    • اِستعمال کی شرائط
    • رازداری کی پالیسی
    • رازداری کی سیٹنگز
    • JW.ORG
    • لاگ اِن
    شیئر کریں