یہوواہ کے گواہوں کی آن لائن لائبریری
یہوواہ کے گواہوں کی
آن لائن لائبریری
اُردو
  • بائبل
  • مطبوعات
  • اِجلاس
  • م‌زخ21 مئی ص.‏ 7
  • اِصلاح—‏یہوواہ کی محبت کا ایک ثبوت

اِس حصے میں کوئی ویڈیو دستیاب نہیں ہے۔

ہم معذرت خواہ ہیں کہ ویڈیو لوڈ نہیں ہو سکی۔

  • اِصلاح—‏یہوواہ کی محبت کا ایک ثبوت
  • مسیحی زندگی اور خدمت—‏اِجلاس کا قاعدہ 2021ء
  • ملتا جلتا مواد
  • اصلاح کا مقصد سمجھنا
    مینارِنگہبانی یہوواہ کی بادشاہت کا اعلان کر رہا ہے—‏2003ء
  • اِصلاح—‏خدا کی محبت کا ثبوت!‏
    مینارِنگہبانی یہوواہ خدا کی بادشاہت کا اعلان کرتا ہے (‏مطالعے کا ایڈیشن)‏—2018ء
  • والدین کو بچوں کی تربیت کیسے کرنی چاہیے؟‏
    مینارِنگہبانی یہوواہ خدا کی بادشاہت کا اعلان کرتا ہے—2014ء
  • ‏’‏تربیت کی بات سنیں اور دانا بنیں‘‏
    مینارِنگہبانی یہوواہ خدا کی بادشاہت کا اعلان کرتا ہے (‏مطالعے کا ایڈیشن)‏—2018ء
مزید
مسیحی زندگی اور خدمت—‏اِجلاس کا قاعدہ 2021ء
م‌زخ21 مئی ص.‏ 7
ماں باپ دروازے پر کھڑے ہیں اور اپنے جوان بیٹے کو دیکھ کر رو رہے ہیں جس نے سنگین گُناہ کیا ہے اور اب گھر چھوڑ کر جا رہا ہے۔‏

مسیحیوں کے طور پر زندگی

اِصلاح—‏یہوواہ کی محبت کا ایک ثبوت

اِصلاح کا تعلق عام طور پر تعلیم اور تربیت سے ہوتا ہے لیکن اِس میں درستی اور سزا بھی شامل ہوتی ہے۔ یہوواہ ہماری اِصلاح کرتا ہے تاکہ ہم اُس کی مرضی کے مطابق اُس کی عبادت کر سکیں۔ (‏روم 12:‏1؛‏ عبر 12:‏10، 11‏)‏ کبھی کبھار اِصلاح کو قبول کرنا مشکل لگ سکتا ہے لیکن جو شخص اِسے قبول کرتا ہے، وہ نیک بن جاتا ہے اور اُسے برکتیں ملتی ہیں۔ (‏امثا 10:‏7‏)‏ اُن لوگوں کو کون سی باتیں یاد رکھنی چاہئیں جو اِصلاح کرتے ہیں یا جن کی اِصلاح کی جاتی ہے۔‏

جو اِصلاح کرتے ہیں۔‏ بزرگوں، والدین اور دوسرے بہن بھائیوں کو کوشش کرنی چاہیے کہ وہ یہوواہ کی طرح محبت اور نرمی سے اِصلاح کریں۔ (‏یرم 46:‏28‏)‏ اگر سختی سے اِصلاح کرنے کی ضرورت ہو تو بھی یہ اِصلاح ضرورت کے مطابق اور محبت کی بِنا پر کی جانی چاہیے۔—‏طط 1:‏13‏۔‏

جن کی اِصلاح کی جاتی ہے۔‏ چاہے ہماری اِصلاح کسی بھی طرح کی جائے، ہمیں اُسے رد نہیں کرنا چاہیے بلکہ اُس کے مطابق فوراً عمل کرنے کی کوشش کرنی چاہیے‏۔‏ (‏امثا 3:‏11، 12‏)‏ عیب‌دار ہونے کی وجہ سے ہم سب کو اِصلاح کی ضرورت پڑتی ہے اور ہماری اِصلاح فرق فرق طریقوں سے ہوتی ہے۔ ہو سکتا ہے کہ بائبل یا اِجلاسوں کے ذریعے سے ہماری اِصلاح ہو۔ کبھی کبھار کچھ بہن بھائیوں کی اِصلاح عدالتی کمیٹی کرتی ہے۔ جب ہم اِصلاح کو قبول کریں گے تو ہمیں فائدہ ہوگا اور ہم ہمیشہ کی زندگی حاصل کر پائیں گے۔—‏امثا 10:‏17‏۔‏

ویڈیو ‏”‏یہوواہ اُن کی اِصلاح کرتا ہے جن سے وہ محبت کرتا ہے‏“‏ کو دیکھیں اور پھر نیچے دیے گئے سوالوں کے جواب دیں:‏

  • ویڈیو ”‏یہوواہ اُن کی اِصلاح کرتا ہے جن سے وہ محبت کرتا ہے“‏ کا ایک سین۔ بچپن میں کینن اپنے والدین کے ساتھ مل کر مُنادی کر رہے ہیں۔‏

    بھائی کینن کی زندگی پہلے کیسی تھی اور بعد میں کیسی ہو گئی؟‏

  • ویڈیو ”‏یہوواہ اُن کی اِصلاح کرتا ہے جن سے وہ محبت کرتا ہے“‏ کا ایک سین۔ اب کینن جوان ہیں اور بزرگوں سے بات کر رہے ہیں۔‏

    یہوواہ نے اُن کی اِصلاح کیسے کی؟‏

  • ویڈیو ”‏یہوواہ اُن کی اِصلاح کرتا ہے جن سے وہ محبت کرتا ہے“‏ کا ایک سین۔ کئی سال گزر چُکے ہیں اور کینن اِجلاس پر بچوں کے ساتھ باتیں کر رہے ہیں۔‏

    یہوواہ کی طرف سے ہونے والی اِصلاح کو خوشی سے قبول کرنا سیکھیں۔‏

    اُن کے تجربے سے ہم کیا سیکھ سکتے ہیں؟‏

    اُردو زبان میں مطبوعات (‏2026-‏2000)‏
    لاگ آؤٹ
    لاگ اِن
    • اُردو
    • شیئر کریں
    • ترجیحات
    • Copyright © 2026 Watch Tower Bible and Tract Society of Pennsylvania
    • اِستعمال کی شرائط
    • رازداری کی پالیسی
    • رازداری کی سیٹنگز
    • JW.ORG
    • لاگ اِن
    شیئر کریں