پطرس اور یوحنا اُوپر والے کمرے میں 33ء کی عیدِفسح کے لیے تیاری کر رہے ہیں۔
مسیحیوں کے طور پر زندگی
کیا آپ یادگاری تقریب کے لیے تیاری کر رہے ہیں؟
یسوع مسیح کی آخری عیدِفسح بہت خاص تھی۔ چونکہ اُن کی موت کا وقت قریب تھا اِس لیے اُنہوں نے اِرادہ کِیا کہ وہ اپنی آخری عیدِفسح اپنے رسولوں کے ساتھ منائیں گے اور ایک نئی تقریب یعنی مالک کی یادگاری تقریب کا آغاز کریں گے۔ لہٰذا اُنہوں نے پطرس اور یوحنا کو بھیجا تاکہ وہ عیدِفسح منانے کے لیے کمرہ تیار کریں۔ (لُو 22:7-13؛ سرِورق کی تصویر کو دیکھیں۔) یہ بات ہمیں یاد دِلاتی ہے کہ ہمیں بھی یادگاری تقریب کے لیے تیار ہونے کی ضرورت ہے جو کہ اِس سال 27 مارچ کو ہوگی۔ یقیناً کلیسیاؤں نے اِس حوالے سے تیاریاں شروع کر دی ہیں جیسے کہ روٹی اور مے کا بندوبست کرنا اور یہ فیصلہ کرنا کہ یادگاری تقریب کی تقریر کون کرے گا وغیرہ۔ لیکن ہم اِس تقریب کے لیے ذاتی طور پر کیسے تیاری کر سکتے ہیں؟
اپنے دل کو تیار کریں۔ اُن آیتوں کو پڑھیں اور اُن پر سوچ بچار کریں جو یادگاری تقریب کے حوالے سے دی گئی ہیں۔ اِن آیتوں کا شیڈول کتاب ”روزبروز کتابِمُقدس سے تحقیق کریں“ میں ہے۔ اِس حوالے سے ایک تفصیلی شیڈول ”کتابِمُقدس کی تحقیق کے لیے گائیڈ“ کے حصہ 16 میں بھی موجود ہے۔ (اپریل 2020ء کے ”مسیحی زندگی اور خدمت—اِجلاس کا قاعدہ“ کو بھی دیکھیں۔) اِس کے علاوہ ہم ”یہوواہ کے گواہوں کے لئے مطالعے کے حوالے“ میں سے ایسی معلومات ڈھونڈ سکتے ہیں جس میں فدیے کی اہمیت پر بات کی گئی ہے اور پھر خاندانی عبادت میں اُس پر بات کر سکتے ہیں۔
دوسروں کو یادگاری تقریب کی دعوت دیں۔ یادگاری تقریب کے دعوتنامے تقسیم کرنے کی مہم میں بھرپور حصہ لیں۔ سوچیں کہ آپ کن کن لوگوں کو یادگاری تقریب کی دعوت دے سکتے ہیں جیسے کہ وہ لوگ جن سے آپ واپسی ملاقات کرتے ہیں، جو پہلے بائبل کورس کرتے تھے، جان پہچان کے لوگ اور رشتےدار۔ بزرگوں کو چاہیے کہ وہ اُن بہن بھائیوں کو یادگاری تقریب کی دعوت ضرور دیں جنہوں نے مُنادی کرنی چھوڑ دی ہے۔ آپ جس شخص کو دعوت دینا چاہتے ہیں، اگر وہ آپ کے علاقے میں نہیں رہتا تو آپ jw.org پر حصہ ”ہمارے بارے میں“ پر کلک کر سکتے ہیں اور اِس کے تحت حصہ ”یادگاری تقریب“ میں جا کر اُس شخص کے علاقے میں یادگاری تقریب کے وقت اور جگہ کا پتہ لگا سکتے ہیں۔
ہم یادگاری تقریب کی تیاری کرنے کے لیے اَور کیا کر سکتے ہیں؟