یہوواہ کے گواہوں کی آن لائن لائبریری
یہوواہ کے گواہوں کی
آن لائن لائبریری
اُردو
  • بائبل
  • مطبوعات
  • اِجلاس
  • م‌زخ21 جنوری ص.‏ 9
  • خدا اور مسیح کی بدولت ہمیں مستقبل میں آزادی ملے گی

اِس حصے میں کوئی ویڈیو دستیاب نہیں ہے۔

ہم معذرت خواہ ہیں کہ ویڈیو لوڈ نہیں ہو سکی۔

  • خدا اور مسیح کی بدولت ہمیں مستقبل میں آزادی ملے گی
  • مسیحی زندگی اور خدمت—‏اِجلاس کا قاعدہ 2021ء
  • ملتا جلتا مواد
  • یہوواہ مشکلوں سے نمٹنے میں ہماری مدد کرتا ہے
    مسیحی زندگی اور خدمت—‏اِجلاس کا قاعدہ 2023ء
  • ہمیں آزمائشوں کو کیسا خیال کرنا چاہئے؟‏
    مینارِنگہبانی یہوواہ کی بادشاہت کا اعلان کر رہا ہے—‏2002ء
  • مشکلوں میں بھی اپنی خوشی کیسے برقرار رکھیں؟‏
    مینارِنگہبانی یہوواہ خدا کی بادشاہت کا اعلان کرتا ہے (‏مطالعے کا ایڈیشن)‏—‏2021ء
  • یہوواہ خدا کا شکر ادا کریں اور برکتیں پائیں
    مینارِنگہبانی یہوواہ خدا کی بادشاہت کا اعلان کرتا ہے—2015ء
مزید
مسیحی زندگی اور خدمت—‏اِجلاس کا قاعدہ 2021ء
م‌زخ21 جنوری ص.‏ 9
یسوع مسیح آسمان پر اپنے تخت سے نیچے دیکھ رہے ہیں اور اُن کے پیچھے یہوواہ کے تخت کی روشنی چمک رہی ہے۔‏

مسیحیوں کے طور پر زندگی

خدا اور مسیح کی بدولت ہمیں مستقبل میں آزادی ملے گی

آپ کو ہر روز کن مشکلوں کا سامنا کرنا پڑتا ہے؟ کیا آپ گھر کے سربراہ ہیں جس کو ایک ہی وقت میں کئی ذمے‌داریوں کو پورا کرنا پڑتا ہے؟ کیا آپ کو اپنے جیون ساتھی کے بغیر اکیلے اپنے گھرانے کی ضرورتیں پوری کرنی پڑ رہی ہیں؟ کیا آپ ابھی چھوٹے ہیں اور آپ کے سکول کے بچے آپ کو تنگ کرتے ہیں؟ کیا آپ کو خراب صحت یا بڑھتی عمر کی مشکلات سے لڑنا پڑ رہا ہے؟ ہر کوئی کسی نہ کسی مشکل کا سامنا کر رہا ہے۔ بہت سے بہن بھائی تو ایک ہی وقت میں کئی مشکلوں کا سامنا کر رہے ہیں۔ لیکن ہم جانتے ہیں کہ بہت جلد یہوواہ ہمیں اِن مشکلوں سے آزادی دِلا دے گا۔—‏2-‏کُر 4:‏16-‏18‏۔‏

جب تک وہ وقت نہیں آ جاتا، ہمیں اِس بات سے بڑی تسلی ملتی ہے کہ یہوواہ ہماری مشکلوں سے واقف ہے، وہ ہماری وفاداری اور ثابت‌قدمی کی بڑی قدر کرتا ہے اور وہ ہمیں برکتوں سے مالامال کر دے گا۔ (‏یرم 29:‏11، 12‏)‏ یسوع مسیح بھی ہم میں سے ہر ایک میں دلچسپی رکھتے ہیں۔ یہوواہ کی خدمت کرتے وقت ہم یسوع مسیح کی اِس بات پر پورا یقین رکھ سکتے ہیں:‏ ”‏مَیں .‏ .‏ .‏ آپ کے ساتھ رہوں گا۔“‏ (‏متی 28:‏20‏)‏ جب ہم ذرا رُک کر اُس آزادی کے بارے میں سوچ بچار کرتے ہیں جو مستقبل میں خدا کی بادشاہت میں ملے گی تو ہمیں اُمید ملتی ہے اور ہمارا یہ عزم مضبوط ہوتا ہے کہ ہم ثابت‌قدمی سے اپنی مشکلات کا مقابلہ کریں گے۔—‏روم 8:‏19-‏21‏۔‏

ویڈیو ‏”‏بڑی مصیبت کے طوفان سے بچنے کے لیے پورا دھیان مسیح پر رکھیں—‏خدا کی بادشاہت کے ذریعے مستقبل میں برکات‏“‏ کو دیکھیں اور پھر نیچے دیے گئے سوالوں کے جواب دیں:‏

  • اِنسان خدا سے کیسے دُور ہو گئے اور اِس کا کیا نتیجہ نکلا؟‏

  • یہوواہ کے بندوں کو مستقبل میں کون کون سی برکتیں ملیں گی؟‏

  • ہم اِس شان‌دار مستقبل کی اُمید کیوں رکھ سکتے ہیں؟‏

  • آپ نئی دُنیا میں کون کون سی برکتیں حاصل کرنے کا اِنتظار کر رہے ہیں؟‏

تصویروں کا مجموعہ:‏ لوگ فردوس میں ملنے والی برکتوں سے خوش ہیں۔ 1.‏ ایک بہن اپنی ایک عزیز سے مل رہی ہے جسے یہوواہ نے زندہ کر دیا ہے۔ 2.‏ بہت زیادہ خوراک ہے، زمین صاف ہے اور ہر طرف امن ہے۔‏

تصور کریں کہ آپ نئی دُنیا میں ہیں۔‏

    اُردو زبان میں مطبوعات (‏2026-‏2000)‏
    لاگ آؤٹ
    لاگ اِن
    • اُردو
    • شیئر کریں
    • ترجیحات
    • Copyright © 2026 Watch Tower Bible and Tract Society of Pennsylvania
    • اِستعمال کی شرائط
    • رازداری کی پالیسی
    • رازداری کی سیٹنگز
    • JW.ORG
    • لاگ اِن
    شیئر کریں