اِسرائیلی غلام یُوبلی (جُوبلی) کے سال میں آزاد ہو کر اپنے گھر والوں کے پاس اپنے وطن واپس آ گئے ہیں۔
پاک کلام سے سنہری باتیں
یُوبلی کا سال اور مستقبل میں آزادی
یُوبلی کے بندوبست کی وجہ سے بنیاِسرائیل میں کوئی بھی شخص ہمیشہ تک غربت اور قرضے کے بوجھ تلے دبا نہیں رہتا تھا۔ (احبا 25:10؛ آئیٹی-1 ص. 871؛ سرِورق کی تصویر کو دیکھیں۔)
جب کوئی شخص اپنی زمین کو بیچتا تھا تو وہ اِسے صرف ایک خاص مُدت کے لیے بیچ سکتا تھا اور اُسے اِس کی قیمت فصل کی پیداوار کے مطابق لگانی ہوتی تھی۔ (احبا 25:15؛ آئیٹی-1 ص. 1200 پ. 2)
جب بنیاِسرائیل نے یُوبلی کے حوالے سے یہوواہ کے حکموں پر عمل کِیا تو اُس نے اُنہیں برکت دی۔ (احبا 25:18-22؛ آئیٹی-2 ص. 122-123)
مستقبل میں جب علامتی یُوبلی ختم ہو جائے گی تو یہوواہ کے وفادار بندے گُناہ اور موت سے مکمل طور پر آزاد ہو جائیں گے۔ یوں وہ علامتی یُوبلی کے بندوبست سے پورا فائدہ حاصل کریں گے۔—روم 8:21۔
ہمیں اُس آزادی کو حاصل کرنے کے لیے کیا کرنا چاہیے جسے دینے کا یہوواہ نے ہم سے وعدہ کِیا ہے؟