مسیحیوں کے طور پر زندگی
کیا آپ بادشاہت کے مُنادوں کے لیے سکول سے تربیت حاصل کرنا چاہیں گے؟
کیا آپ کی عمر 23سے 65 سال کے درمیان ہے اور آپ کُلوقتی طور پر یہوواہ کی خدمت کر رہے ہیں؟ کیا آپ کی صحت اچھی ہے اور آپ کسی ایسی جگہ جا کر خدمت کر سکتے ہیں جہاں زیادہ مبشروں کی ضرورت ہے؟ اگر آپ نے اِن سوالوں کے جواب ہاں میں دیے ہیں تو کیا آپ نے بادشاہت کے مُنادوں کے لیے سکول سے تربیت حاصل کرنے کے بارے میں سوچا ہے؟ جب سے یہ سکول شروع ہوا ہے،اُس وقت سے ہزاروں شادیشُدہ جوڑوں اور غیرشادیشُدہ بھائیوں اور بہنوں نے اِس سکول سے تربیت حاصل کرنے کے لیے درخواست دی ہے۔ لیکن ابھی بھی اَور غیرشادیشُدہ بھائیوں کی ضرورت ہے جو اِس سکول سے تربیت حاصل کر سکیں۔ یہوواہ سے دُعا کریں کہ وہ آپ کے اندر اُسے خوش کرنے اور اُس کے بیٹے کی مثال پر عمل کرنے کی خواہش کو بڑھائے۔ (زبور 40:8؛ متی 20:28؛ عبر 10:7) پھر ایسے طریقوں کے بارے میں سوچیں جن سے آپ کو اپنی ملازمت پر کم وقت دینا پڑے یا آپ کی گھریلو ذمےداریاں کم ہو سکیں تاکہ آپ اِس سکول سے تربیت حاصل کر سکیں۔
اِس سکول سے تربیت پانے کے بعد بہن بھائیوں نے کن کن طریقوں اور کن کن جگہوں پر یہوواہ خدا کی خدمت کی ہے؟ کچھ کو ایسے علاقوں میں بھیجا گیا ہے جہاں فرق زبانیں بولی جاتی ہیں۔ یا پھر اُنہیں بڑے شہروں میں عوامی جگہوں پر گواہی دینے کے لیے بھیجا گیا ہے۔ اور کچھ کو حلقے کے متبادل نگہبان، حلقے کے نگہبان یا مشنری کے طور پر خدمت کرنے کے لیے بھیجا گیا ہے۔ دُعا ہے کہ جب آپ اِن طریقوں سے یہوواہ کی خدمت کرنے کے بارے میں سوچیں تو آپ بھی یسعیاہ نبی کی طرح کہہ سکیں: ”مَیں حاضر ہوں مجھے بھیج۔“—یسع 6:8۔
ویڈیو ”مشنری—فصل کی کٹائی میں مصروف مزدور“ کو دیکھیں اور پھر نیچے دیے گئے سوالوں کے جواب دیں:
مشنریوں کا اِنتخاب کس طرح کِیا جاتا ہے؟
مشنری لگن سے کون سا کام کر رہے ہیں؟
مشنریوں کو کون کون سی برکتیں ملتی ہیں؟