یہوواہ کے گواہوں کی آن لائن لائبریری
یہوواہ کے گواہوں کی
آن لائن لائبریری
اُردو
  • بائبل
  • مطبوعات
  • اِجلاس
  • م‌زخ20 اکتوبر ص.‏ 8
  • نومبر میں دوسروں کو خدا کی بادشاہت کے بارے میں بتانے کی خاص مہم

اِس حصے میں کوئی ویڈیو دستیاب نہیں ہے۔

ہم معذرت خواہ ہیں کہ ویڈیو لوڈ نہیں ہو سکی۔

  • نومبر میں دوسروں کو خدا کی بادشاہت کے بارے میں بتانے کی خاص مہم
  • مسیحی زندگی اور خدمت—‏اِجلاس کا قاعدہ 2020ء
  • ملتا جلتا مواد
  • ستمبر میں خدا کی بادشاہت کے بارے میں بتانے کی ایک خاص مہم
    مسیحی زندگی اور خدمت—‏اِجلاس کا قاعدہ 2023ء
  • دوسروں کو خوش‌خبری سنائیں کہ نئی دُنیا بس آنے والی ہے!‏
    مسیحی زندگی اور خدمت—‏اِجلاس کا قاعدہ 2021ء
  • بات‌چیت کے لیے تجاویز
    مسیحی زندگی اور خدمت—‏اِجلاس کا قاعدہ 2020ء
  • بادشاہتی خبر نمبر ۳۵ کو وسیع پیمانے پر تقسیم کریں
    ہماری بادشاہتی خدمتگزاری ۱۹۹۷
مزید
مسیحی زندگی اور خدمت—‏اِجلاس کا قاعدہ 2020ء
م‌زخ20 اکتوبر ص.‏ 8
ایک بھائی اور ایک بہن ٹرالی لگا کر لوگوں کو گواہی دے رہے ہیں۔ ایک ٹرالی پر ”‏مینارِنگہبانی“‏ نمبر 2، 2020ء دِکھایا جا رہا ہے۔‏

مسیحیوں کے طور پر زندگی

نومبر میں دوسروں کو خدا کی بادشاہت کے بارے میں بتانے کی خاص مہم

‏”‏مینارِنگہبانی“‏ نمبر 2، 2020ء جس کا عنوان ہے:‏ ”‏خدا کی بادشاہت کیا ہے؟“‏

یسوع نے دوسروں کو ”‏خدا کی بادشاہت کی خوش‌خبری“‏ سنائی۔ (‏لُو 4:‏43‏)‏ اُنہوں نے لوگوں کو سکھایا کہ وہ دُعا کریں کہ یہ بادشاہت آئے۔ (‏متی 6:‏9، 10‏)‏ نومبر میں ہم ایک خاص مہم کے ذریعے دوسروں کو خدا کی بادشاہت کے بارے میں بتائیں گے۔ (‏متی 24:‏14‏)‏ اپنا شیڈول اِس طرح بنائیں کہ آپ اِس مہم میں بڑھ چڑھ کر حصہ لے سکیں۔ جو بہن بھائی نومبر میں مددگار پہل‌کار کے طور پر خدمت کریں گے، وہ 30 یا 50 گھنٹے مُنادی کر سکتے ہیں۔‏

اپنے علاقے میں آپ جتنے زیادہ لوگوں کو خدا کی بادشاہت کے بارے میں کوئی آیت دِکھا سکتے ہیں، دِکھائیں۔ آیت چُنتے وقت ہر شخص کے مذہبی پس‌منظر کو ذہن میں رکھیں۔ اگر کوئی شخص پہلی ملاقات پر ہمارے پیغام میں دلچسپی لیتا ہے تو اُسے ‏”‏مینارِنگہبانی“‏ نمبر 2، 2020ء کا عوامی شمارہ دیں۔ پھر جتنی جلدی ہو سکے، اُس شخص سے دوبارہ ملیں اور اُسے ہمارے تعلیم دینے کے اوزاروں میں سے کسی کتاب سے بائبل کورس کرانے کی کوشش کریں۔ اب بہت جلد خدا کی بادشاہت اُن حکومتوں کو ختم کرنے والی ہے جو اُس کی مخالفت کر رہی ہیں۔ (‏دان 2:‏44؛‏ 1-‏کُر 15:‏24، 25‏)‏ دُعا ہے کہ ہم سب اِس خاص موقعے سے بھرپور فائدہ اُٹھا کر یہ ثابت کریں کہ ہم خدا اور اُس کی بادشاہت کی طرف ہیں۔‏

یسوع مسیح آسمان پر تخت پر بیٹھے ہیں اور زمین پر حکمرانی کر رہے ہیں جو کہ فردوس بن چُکی ہے۔‏

خدا کی بادشاہت زمین کو فردوس بنا دے گی۔‏

    اُردو زبان میں مطبوعات (‏2026-‏2000)‏
    لاگ آؤٹ
    لاگ اِن
    • اُردو
    • شیئر کریں
    • ترجیحات
    • Copyright © 2026 Watch Tower Bible and Tract Society of Pennsylvania
    • اِستعمال کی شرائط
    • رازداری کی پالیسی
    • رازداری کی سیٹنگز
    • JW.ORG
    • لاگ اِن
    شیئر کریں