پاک کلام سے سنہری باتیں | خروج 37-38
خیمۂاِجتماع کی قربانگاہیں اور یہوواہ کی عبادت میں اُن کا کردار
37:25، 29؛ 38:1
اِجتماع کی قربانگاہیں یہوواہ کی ہدایتوں کے مطابق بنائی گئی تھیں اور اُن کی بہت اہمیت تھی۔
جس طرح یہوواہ اُس بخور کی خوشبو سے بہت خوش ہوتا تھا جسے بڑی مہارت سے تیار کِیا جاتا تھا، اُسی طرح وہ اپنے بندوں کی اُن دُعاؤں سے بہت خوش ہوتا ہے جو اُس کی مرضی کے مطابق ہوتی ہیں۔
یہوواہ نے اُن قربانیوں کو قبول کِیا جنہیں سوختنی قربانی (آتشی قربانی) کے مذبحوں پر چڑھایا جاتا تھا۔ یہ مذبح مقدِس کے بالکل سامنے ہوتا تھا جس سے ہمیں پتہ چلتا ہے کہ اگر ہم یہوواہ کو خوش کرنا چاہتے ہیں تو ہمیں یسوع کی قربانی پر ایمان رکھنا ہوگا۔—یوح 3:16-18؛ عبر 10:5-10۔
ہم دُعا کرنے سے پہلے تیاری کیسے کر سکتے ہیں تاکہ ہماری دُعائیں بخور کی طرح ہوں؟—زبور 141:2۔