پاک کلام سے سنہری باتیں | خروج 17، 18
خاکسار بھائی دوسروں کی تربیت کرتے اور اُنہیں ذمےداریاں دیتے ہیں
18:17، 18، 21، 22، 24، 25
جب تجربہکار بھائی نوجوان بھائیوں کو تربیت دیتے اور اُنہیں ذمےداریاں سونپتے ہیں تو وہ ظاہر کرتے ہیں کہ وہ خاکسار ہیں، دوسروں سے محبت کرتے ہیں اور دُور کی سوچتے ہیں۔ وہ ایسا کیسے کر سکتے ہیں؟
ایسے بھائیوں کو چُنیں جو یہوواہ کی خدمت کے حوالے سے اَور زیادہ ذمےداریاں اُٹھا سکتے ہیں۔
اُنہیں صاف صاف بتائیں کہ وہ اُس کام کو کیسے پورا کر سکتے ہیں جو اُنہیں دیا گیا ہے۔
اُس کام کو پورا کرنے کے لیے اُنہیں ضرورت کے مطابق پیسے اور چیزیں دیں اور ہر طرح سے اُن کی مدد کریں۔
دیکھیں کہ جس بھائی کو آپ تربیت دے رہے ہیں، وہ کیسا کام کر رہا ہے اور اُسے بتائیں کہ آپ کو پورا بھروسا ہے کہ وہ یہ کام کر لے گا۔
خود سے پوچھیں: ”وہ کون کون سی ذمےداریاں ہیں جو مَیں دوسروں کو دے سکتا ہوں؟“