پاک کلام سے سنہری باتیں | خروج 12
مسیحیوں کے لیے عیدِفسح کی اہمیت
12:5-7، 12، 13، 24-27
دسویں آفت سے بچنے کے لیے یہ بہت ضروری تھا کہ بنیاِسرائیل یہوواہ کی طرف سے ملنے والی ہدایات کو مانیں۔ (خر 12:28) اِسرائیلی خاندانوں کو ہدایت دی گئی تھی کہ وہ 14 نیسان کی رات اپنے اپنے گھروں میں جمع ہوں۔ اُنہیں ایک سال کے صحتمند نر برّے (میمنے) یا بکرے کو ذبح کرنا تھا اور اُس کا خون اپنے دروازے کے دونوں بازوؤں اور اُوپر کی چوکھٹ پر لگانا تھا۔ پھر اُنہیں پورے جانور کو آگ پر بھون کر جلدی جلدی کھانا تھا۔ کسی کو بھی صبح تک اپنے گھر سے باہر نکلنے کی اِجازت نہیں تھی۔—خر 12:9-11، 22۔
کچھ طریقے کون سے ہیں جن سے ظاہر ہوتا ہے کہ فرمانبرداری کرنے سے ہمیں بھی فائدہ ہوتا ہے؟