پاک کلام سے سنہری باتیں | پیدایش 44، 45
یوسف نے اپنے بھائیوں کو معاف کر دیا
دوسروں کو معاف کرنا مشکل ہو سکتا ہے، خاص طور پر تب جب کوئی شخص جان بُوجھ کر ہمارا دل دُکھائے یا ہمیں نقصان پہنچائے۔ یوسف کے بھائیوں نے اُن کے ساتھ بہت بُرا سلوک کِیا۔ لیکن کس چیز نے یوسف کی مدد کی کہ وہ اپنے بھائیوں کو معاف کر دیں؟
یوسف نے اُن سے بدلہ لینے کی کوشش نہیں کی۔ اِس کی بجائے اُنہوں نے یہ دیکھنے کی کوشش کی کہ آیا اُن کے بھائی بدل گئے ہیں یا نہیں تاکہ وہ اُنہیں معاف کر سکیں۔—زبور 86:5؛ لُو 17:3، 4۔
اُنہوں نے اپنے بھائیوں کے لیے اپنے دل میں رنجش نہیں پالی بلکہ یہوواہ کی مثال پر عمل کِیا جو ہر وقت معاف کرنے کو تیار ہے۔—میک 7:18، 19۔
مَیں دوسروں کو معاف کرنے کے سلسلے میں یہوواہ کی مثال پر کیسے عمل کر سکتا ہوں؟