مسیحیوں کے طور پر زندگی
تمام پہلوؤں پر غور کریں
جب آپ بائبل میں درج واقعات پڑھتے ہیں تو صرف ایک پہلو کی بجائے پوری صورتحال پر غور کریں۔ کسی واقعے کو پڑھتے وقت اُس کے سیاقوسباق اور اُس میں شامل لوگوں پر غور کریں۔ یہ بھی دیکھیں کہ اُن لوگوں نے جو کچھ کِیا، اُس کے پیچھے کیا وجوہات تھیں۔ اپنی تصور کرنے کی صلاحیت کو اِستعمال کرتے ہوئے منظروں کو دیکھیں، آوازوں کو سنیں، خوشبوؤں کو سُونگھیں اور کرداروں کے احساسات کو محسوس کریں۔
ویڈیو ”بائبل پڑھ دے ویلے سوچ وچار کیویں کرئیے؟—حصہ“ کو پنجابی (شاہ مکھی) میں دیکھیں اور پھر اِن سوالوں کے جواب دیں:
ایسی کون سی باتیں ہو سکتی تھیں جن کی بِنا پر یوسف کے بھائیوں کی اُن سے نہیں بنتی تھی؟
شاید کن وجوہات کی بِنا پر یوسف کے بھائی کچھ موقعوں پر شدید غصے میں آ گئے اور بِلا سوچے سمجھے قدم اُٹھائے؟
ہم بائبل سے یوسف کے باپ یعقوب کے بارے میں کیا سیکھتے ہیں؟
یعقوب نے اپنے بیٹوں کو اِختلافات کو سلجھانا کیسے سکھایا؟
اِس ویڈیو کو دیکھنے سے آپ کو کیا فائدہ ہوا ہے؟