پاک کلام سے سنہری باتیں | پیدایش 40، 41
یہوواہ نے یوسف کو رِہائی دِلائی
41:9-13، 16، 29-32، 38-40
تقریباً 13 سال تک یوسف نے ایک غلام اور قیدی کے طور پر زندگی گزاری اور پھر یہوواہ نے اُنہیں رِہائی دِلائی۔ یوسف نے اپنی صورتحال کی وجہ سے اپنے دل میں تلخی پیدا نہیں ہونے دی بلکہ اپنی مشکلات سے بہت کچھ سیکھا۔ (زبور 105:17-19) وہ جانتے تھے کہ یہوواہ اُن کا ساتھ نہیں چھوڑے گا۔ اُنہوں نے کٹھن حالات میں بھی ہاتھ پر ہاتھ دھر کر بیٹھنے کی بجائے وہ کام کیسے کیے جو اُن کے بس میں تھے؟
اُنہوں نے ثابت کِیا کہ وہ محنتی اور قابلِبھروسا ہیں۔ اِس لیے یہوواہ نے اُن کو برکتیں دیں۔—پید 39:21، 22۔
اُنہوں نے اُن لوگوں سے بدلہ لینے کا نہیں سوچا جنہوں نے اُن کے ساتھ بُرا سلوک کِیا تھا بلکہ وہ سب کے ساتھ مہربانی سے پیش آئے۔—پید 40:5-7۔
مَیں اپنی مشکلات کو برداشت کرنے کے حوالے سے یوسف کی مثال سے کیا سیکھ سکتا ہوں؟
جب تک یہوواہ ہرمجِدّون پر میری مشکلات ختم نہیں کر دیتا تب تک مَیں وہ کام کیسے کر سکتا ہوں جو میرے بس میں ہیں؟