یہوواہ کے گواہوں کی آن لائن لائبریری
یہوواہ کے گواہوں کی
آن لائن لائبریری
اُردو
  • بائبل
  • مطبوعات
  • اِجلاس
  • م‌زخ20 اپریل ص.‏ 7
  • ‏’‏بیگانہ دیوتاؤں کو دُور کر دیں‘‏

اِس حصے میں کوئی ویڈیو دستیاب نہیں ہے۔

ہم معذرت خواہ ہیں کہ ویڈیو لوڈ نہیں ہو سکی۔

  • ‏’‏بیگانہ دیوتاؤں کو دُور کر دیں‘‏
  • مسیحی زندگی اور خدمت—‏اِجلاس کا قاعدہ 2020ء
  • ملتا جلتا مواد
  • مجھے ایسی تفریح سے کیوں دُور رہنا چاہیے جس کا تعلق جادوٹونے، مُردوں سے رابطہ کرنے یا مستقبل کا حال جاننے سے ہے؟‏
    نوجوانوں کا سوال
  • یہوواہ کی مدد سے بُرے فرشتوں کا مقابلہ کریں
    مینارِنگہبانی یہوواہ خدا کی بادشاہت کا اعلان کرتا ہے (‏مطالعے کا ایڈیشن)‏—2019ء
  • صرف اور صرف یہوواہ کی بندگی کریں
    مینارِنگہبانی یہوواہ خدا کی بادشاہت کا اعلان کرتا ہے (‏مطالعے کا ایڈیشن)‏—2019ء
  • حقیقی تحفظ ممکن ہے؟‏
    مینارِنگہبانی یہوواہ کی بادشاہت کا اعلان کر رہا ہے—1993ء
مزید
مسیحی زندگی اور خدمت—‏اِجلاس کا قاعدہ 2020ء
م‌زخ20 اپریل ص.‏ 7
ایک آدمی گلے کا ہار پھینک رہا ہے جس کا تعلق جادوٹونے سے ہے۔‏

مسیحیوں کے طور پر زندگی

‏’‏بیگانہ دیوتاؤں کو دُور کر دیں‘‏

یعقوب جانتے تھے کہ صرف اور صرف یہوواہ کی بندگی کی جانی چاہیے حالانکہ اُن کے زمانے میں یہوواہ نے بُت‌پرستی کے حوالے سے کوئی حکم نہیں دیا تھا۔ (‏خر 20:‏3-‏5)‏ لہٰذا جب یہوواہ کے کہنے پر یعقوب بیت‌ایل لوٹے تو اُنہوں نے اپنے ساتھ موجود سب لوگوں سے کہا کہ وہ بُتوں کو اپنے پاس سے پھینک دیں۔ پھر یعقوب نے بُتوں کو ضائع کر دیا جن میں ایسی بالیاں بھی شامل تھیں جنہیں غالباً تعویذ کے طور پر پہنا جاتا تھا۔ (‏پید 35:‏1-‏4‏)‏ بِلاشُبہ یہوواہ، یعقوب کے اِس قدم سے بہت خوش ہوا۔‏

آج ہم صرف اور صرف یہوواہ کی بندگی کیسے کر سکتے ہیں؟ سب سے اہم کام جو ہم کر سکتے ہیں، وہ یہ ہے کہ ہم ہر ایسی چیز سے دُور رہیں جس کا تعلق بُت‌پرستی یا جادوٹونے سے ہے۔ اِس میں یہ بھی شامل ہے کہ ہم بُرے فرشتوں سے تعلق رکھنے والی ہر چیز کو پھینک دیں اور اِس بات کا جائزہ لیں کہ ہم کیسی تفریح کرتے ہیں۔ خود سے پوچھیں:‏ ”‏کیا مَیں ایسی کتابیں اور رسالے تو نہیں پڑھتا یا ایسی فلمیں تو نہیں دیکھتا جن میں ویمپائر (‏مُردے جو اِنسانوں کا خون پیتے ہیں)‏، زومبی (‏جادو سے زندہ کی گئی لاشیں)‏ یا ایسے کردار ہوتے ہیں جن کے پاس پُراسرار طاقتیں ہوتی ہیں؟ مَیں جو گانے سنتا ہوں، جو فلمیں یا پروگرام دیکھتا ہوں یا جو ویڈیو گیمز کھیلتا ہوں، کیا اِن میں یہ تاثر دیا جاتا ہے کہ جادومنتر کرنے سے کوئی نقصان نہیں ہوتا بلکہ یہ محض تفریح ہے؟“‏ ہمیں ہر ایسی چیز سے دُور رہنا چاہیے جس سے یہوواہ خدا سخت نفرت کرتا ہے۔—‏زبور 97:‏10‏۔‏

ویڈیو ‏”‏اِبلیس کا مقابلہ کریں‏“‏ دیکھیں اور پھر اِن سوالوں کے جواب دیں:‏

  • ایک بچی بستر پر لیٹی ہوئی ہے اور اُس کی کلائی پر دھاگہ بندھا ہوا ہے جو اُسے بُرے فرشتوں سے محفوظ رکھنے کے لیے ہے۔ پیچھے اُس کی ماں ایک میاں بیوی سے بات کر رہی ہے جن سے وہ بائبل کورس کرتی ہے۔‏

    بائبل کورس کرنے والی عورت جس کا نام پالیسا تھا، کس مسئلے کا سامنا کر رہی تھی؟‏

  • ایک میاں بیوی اور اُن کے ساتھ بائبل کورس کرنے والی عورت دو بزرگوں سے بات کر رہے ہیں۔‏

    اگر آپ کو، آپ کے کسی عزیز کو یا آپ کے ساتھ بائبل کورس کرنے والے کسی شخص کو بُرے فرشتوں سے متعلق کسی مسئلے کا سامنا ہے تو بزرگوں سے مدد لینا سمجھ‌داری کی با ت کیوں ہے؟‏

  • بائبل کورس کرنے والی عورت نے اپنی بچی کی کلائی پر بندھا دھاگہ اُتار کر آگ میں پھینک دیا ہے۔‏

    اِبلیس کا مقابلہ کریں اور خدا کے قریب جائیں۔—‏یعقو 4:‏7، 8‏۔‏

    اگر ہم چاہتے ہیں کہ یہوواہ ہماری حفاظت کرے تو ہمیں کن چیزوں سے مکمل طور پر چھٹکارا پانا چاہیے؟‏

  • پالیسا نے کون سا قدم اُٹھایا؟‏

  • آپ کے علاقے میں بُرے فرشتوں کے اثر سے محفوظ رہنے کے کون سے طریقے اپنائے جا سکتے ہیں؟‏

    اُردو زبان میں مطبوعات (‏2026-‏2000)‏
    لاگ آؤٹ
    لاگ اِن
    • اُردو
    • شیئر کریں
    • ترجیحات
    • Copyright © 2026 Watch Tower Bible and Tract Society of Pennsylvania
    • اِستعمال کی شرائط
    • رازداری کی پالیسی
    • رازداری کی سیٹنگز
    • JW.ORG
    • لاگ اِن
    شیئر کریں