یہوواہ کے گواہوں کی آن لائن لائبریری
یہوواہ کے گواہوں کی
آن لائن لائبریری
اُردو
  • بائبل
  • مطبوعات
  • اِجلاس
  • م‌زخ20 مارچ ص.‏ 8
  • مَیں کس کس کو دعوت دوں گا؟‏

اِس حصے میں کوئی ویڈیو دستیاب نہیں ہے۔

ہم معذرت خواہ ہیں کہ ویڈیو لوڈ نہیں ہو سکی۔

  • مَیں کس کس کو دعوت دوں گا؟‏
  • مسیحی زندگی اور خدمت—‏اِجلاس کا قاعدہ 2020ء
  • ملتا جلتا مواد
  • کیا آپ یادگاری تقریب کے لیے تیاری کر رہے ہیں؟‏
    مسیحی زندگی اور خدمت—‏اِجلاس کا قاعدہ 2021ء
  • یادگاری تقریب کے دعوت‌نامے تقسیم کرنے کی مہم ۱۷ مارچ کو شروع ہوگی
    ہماری بادشاہتی خدمتگزاری ۲۰۱۲
  • دُنیابھر میں یسوع کی موت کی یادگاری کے دعوت‌ناموں کی تقسیم
    ہماری بادشاہتی خدمتگزاری ۲۰۱۰
  • ان سب کی مدد کرنا جنہوں نے دلچسپی دکھائی ہے
    ہماری بادشاہتی خدمتگزاری ۱۹۹۳
مزید
مسیحی زندگی اور خدمت—‏اِجلاس کا قاعدہ 2020ء
م‌زخ20 مارچ ص.‏ 8
ایک بھائی کچن میں بیٹھے ہوئے اپنے ایک رشتے‌دار کو جو یہوواہ کا گواہ نہیں ہے، یادگاری تقریب کا دعوت‌نامہ دے رہا ہے۔ پیچھے اُن دونوں کی بیویاں باتیں کر رہی ہیں اور کھانا تیار کر رہی ہیں۔‏

مسیحیوں کے طور پر زندگی

مَیں کس کس کو دعوت دوں گا؟‏

ہم ہر سال اپنے علاقے کے لوگوں کو مسیح کی موت کی یادگاری تقریب پر بلا‌نے کے لیے خاص کوشش کرتے ہیں۔ اِن میں سے زیادہ‌تر لوگ وہ ہوتے ہیں جنہیں ہم نہیں جانتے۔ اِن کے علاوہ ہمیں اُن لوگوں کو بھی دعوت دینی چاہیے جن کو ہم جانتے ہیں۔اکثر ایسے لوگوں کا یادگاری تقریب پر آنے کا اِمکان زیادہ ہوتا ہے جن کو اُن کے جان پہچان والوں کی طرف سے دعوت‌نامہ ملتا ہے۔ (‏ایئربُک08 ص.‏ 11 پ.‏ 3؛ ص.‏ 14 پ.‏ 1)‏آپ کن کن لوگوں کو دعوت دے سکتے ہیں؟‏

  • رشتے‌دار

  • ساتھ کام کرنے والے یا سکول میں پڑھنے والے

  • پڑوسی

  • جن سے آپ واپسی ملاقات کر رہے ہیں یا جو بائبل کورس کرتے تھے یا کر رہے ہیں

اِس کے علاوہ بزرگ ایسے لوگوں کو یادگاری تقریب پر آنے کی دعوت دیں گے جنہوں نے اِجلاسوں پر جانا اور مُنادی کے کام میں حصہ لینا چھوڑ دیا ہے۔ اگر آپ کا کوئی جان پہچان والا آ پ کے علاقے میں نہیں رہتا تو آپ کیا کر سکتے ہیں؟ ایسی صورت میں آپ ہماری ویب‌سائٹ پر حصہ”‏ہمارے بارے میں“‏ پر کلک کر سکتے ہیں اور اِس کے تحت حصہ ”‏یادگاری تقریب‏“‏ میں جا کر اُس شخص کے علاقے میں یادگاری تقریب کے وقت اور جگہ کا پتہ لگا سکتے ہیں۔ اِس سال یادگاری تقریب کی تیاریاں کرتے وقت اُن لوگوں کے بارے میں سوچیں جنہیں آپ دعوت دے سکتے ہیں اور پھر اُنہیں تقریب پر بلا‌نے کی پوری کوشش کریں۔‏

تصویروں کا مجموعہ:‏ 1.‏ ایک بھائی کھانے کے وقفے کے دوران اپنے ساتھ کام کرنے والے ایک آدمی کو گواہی دے رہا ہے۔ 2.‏ ایک بھائی ریسٹورنٹ میں کام کرنے والے ایک آدمی کو ویڈیو دِکھا رہا ہے۔‏
    اُردو زبان میں مطبوعات (‏2026-‏2000)‏
    لاگ آؤٹ
    لاگ اِن
    • اُردو
    • شیئر کریں
    • ترجیحات
    • Copyright © 2026 Watch Tower Bible and Tract Society of Pennsylvania
    • اِستعمال کی شرائط
    • رازداری کی پالیسی
    • رازداری کی سیٹنگز
    • JW.ORG
    • لاگ اِن
    شیئر کریں