پاک کلام سے سنہری باتیں | پیدایش 12-14
ایک ایسا عہد جو آپ کی زندگی پر اثر ڈالتا ہے
یہوواہ نے ابراہام کے ساتھ ایک عہد باندھا جس کے ذریعے یہ قانونی ضمانت ملی کہ خدا کی بادشاہت ضرور قائم ہوگی۔
یہ عہد غالباً 1943 قبلازمسیح میں نافذ ہوا جب ابراہام نے کنعان کا سفر کرتے وقت دریائےفرات کو پار کِیا۔
یہ عہد اُس وقت تک جاری رہے گا جب تک مسیح کی بادشاہت خدا کے دُشمنوں کو ختم نہیں کر دیتی اور اِس کے ذریعے زمین کی سب قوموں کو برکتیں نہیں مل جاتیں۔
یہوواہ خدا نے ابراہام کو اُن کے مضبوط ایمان کی وجہ سے اجر دیا۔ اگر ہم یہوواہ کے وعدوں پر ایمان ظاہر کریں گے تو ہمیں اُس عہد کی بِنا پر کون سی برکتیں ملیں گی جو خدا نے ابراہام کے ساتھ باندھا تھا؟