یہوواہ کے گواہوں کی آن لائن لائبریری
یہوواہ کے گواہوں کی
آن لائن لائبریری
اُردو
  • بائبل
  • مطبوعات
  • اِجلاس
  • م‌زخ20 فروری ص.‏ 3
  • آپ ہماری تنظیم کے تیارکردہ گانوں سے کیا کچھ سیکھ سکتے ہیں؟‏

اِس حصے میں کوئی ویڈیو دستیاب نہیں ہے۔

ہم معذرت خواہ ہیں کہ ویڈیو لوڈ نہیں ہو سکی۔

  • آپ ہماری تنظیم کے تیارکردہ گانوں سے کیا کچھ سیکھ سکتے ہیں؟‏
  • مسیحی زندگی اور خدمت—‏اِجلاس کا قاعدہ 2020ء
  • ملتا جلتا مواد
  • خدا کے قریب لے جانے والے گانے
    آپ کے عطیات کیسے اِستعمال کیے جاتے ہیں؟‏
  • خوشی سے یہوواہ کی حمد کریں
    مسیحی زندگی اور خدمت—‏اِجلاس کا قاعدہ (‏2018ء)‏
  • گیت ہمارا حوصلہ بڑھاتے ہیں
    مسیحی زندگی اور خدمت—‏اِجلاس کا قاعدہ (‏2017ء)‏
  • مطالعہ کرنے کے لیے مشورہ
    مینارِنگہبانی یہوواہ خدا کی بادشاہت کا اعلان کرتا ہے (‏مطالعے کا ایڈیشن)‏—‏2023ء
مزید
مسیحی زندگی اور خدمت—‏اِجلاس کا قاعدہ 2020ء
م‌زخ20 فروری ص.‏ 3
کچھ بہن بھائی پارک میں بیٹھ کر تنظیم کے تیارکردہ گانے گا رہے ہیں اور ایک بھائی گٹار بجا رہا ہے۔‏

مسیحیوں کے طور پر زندگی

آپ ہماری تنظیم کے تیارکردہ گانوں سے کیا کچھ سیکھ سکتے ہیں؟‏

آپ کو ہمارے گانوں میں سے کون سے گانے سب سے زیادہ پسند ہیں اور کیوں؟ کیا آپ کو لگتا ہے کہ اِن گانوں کی ویڈیوز میں دِکھائی جانے والی باتیں آپ کی روزمرہ زندگی سے ملتی جلتی ہیں؟ چونکہ ہر ویڈیو کا موضوع فرق ہوتا ہے اور ہر ایک کی دُھن بھی الگ ہوتی ہے اِس لیے اِن ویڈیوز میں ہم سب کے سیکھنے کے لیے کچھ نہ کچھ ضرور ہوتا ہے۔ لیکن یہ گانے اور موسیقی پر مبنی ویڈیوز صرف ہماری تفریح کے لیے نہیں ہیں۔‏

ہر گانے میں ہمارے لیے ایسے سبق پائے جاتے ہیں جو ہماری مسیحی زندگی اور خدمت میں ہمارے بہت کام آ سکتے ہیں۔ کچھ گانوں میں مہمان‌نوازی، اِتحاد، دوستی، دلیری، محبت اور ایمان کی اہمیت کو اُجاگر کِیا جاتا ہے۔ دیگر گانوں میں یہوواہ کی طرف لوٹنے، دوسروں کو معاف کرنے، ہر معاملے میں یہوواہ کا وفادار رہنے اور اُس کی خدمت میں آگے بڑھنے جیسی باتوں کو نمایاں کِیا جاتا ہے۔ ایک گانا تو موبائل فون کے مناسب اِستعمال پر بنایا گیا ہے۔ آپ نے اِن گانوں سے اَور کون سے سبق سیکھے ہیں؟‏

گانا JUST AROUND THE CORNER ہندی میں دیکھیں اور پھر اِن سوالوں کے جواب دیں:‏

  • عمررسیدہ میاں بیوی مستقبل میں ملنے والی کس برکت کا تصور کر رہے تھے؟—‏پید 12:‏3‏۔‏

  • ہم اِس بات پر اپنا ایمان کیسے مضبوط کر سکتے ہیں کہ یہوواہ خدا اپنے وعدوں کو پورا کرنے کی طاقت رکھتا ہے؟‏

  • ہم بہت جلد کن سے دوبارہ ملیں گے؟‏

  • خدا کی بادشاہت کی اُمید ہمیں ابھی مشکلات میں ثابت‌قدم رہنے کے قابل کیسے بناتی ہے؟—‏روم 8:‏25‏۔‏

خاندانی عبادت کے لیے مشورے

نیچے فہرست میں دیے گئے گانوں کی ویڈیوز ہندی میں دیکھیں اور پھر اِن دو سوالوں کے جواب دیں:‏ اِس ویڈیو میں کون سی عملی باتیں بتائی گئی ہیں؟ مَیں اِن باتوں پر کیسے عمل کر سکتا ہوں؟‏

  • Do Not Be Afraid

  • Forgive One Another

  • ‏”‎Follow the Course of Hospitality‎“‏

  • Keep the Pace

    اُردو زبان میں مطبوعات (‏2026-‏2000)‏
    لاگ آؤٹ
    لاگ اِن
    • اُردو
    • شیئر کریں
    • ترجیحات
    • Copyright © 2026 Watch Tower Bible and Tract Society of Pennsylvania
    • اِستعمال کی شرائط
    • رازداری کی پالیسی
    • رازداری کی سیٹنگز
    • JW.ORG
    • لاگ اِن
    شیئر کریں