پاک کلام سے سنہری باتیں | پیدایش 6-8
نوح نے ویسا ہی کِیا جیسا خدا نے اُنہیں حکم دیا تھا
ذرا سوچیں کہ نوح اور اُن کے گھر والوں کو کشتی بنانے کے لیے کتنی محنت کرنی پڑی ہوگی کیونکہ اُن کے زمانے میں جدید اوزار نہیں تھے اور نہ ہی وہ جدید تعمیراتی طریقوں سے واقف تھے۔
یہ کشتی اِنتہائی بڑی تھی۔ اِس کی لمبائی 133 میٹر (437 فٹ)، چوڑائی 22 میٹر (73 فٹ) اور اُونچائی 13 میٹر (44 فٹ) تھی۔
اُنہیں درختوں کو کاٹنا تھا، گھسیٹ کر لانا تھا، اُن کے ٹکڑے کرنے تھے اور پھر اُن کو جوڑنا تھا۔
اُنہیں اِس بڑی سی کشتی کے اندر اور باہر رال یعنی تارکول لگانا تھا۔
اُنہیں اپنے لیے اور جانوروں کے لیے تقریباً ایک سال کا اناج جمع کرنا تھا۔
کشتی کو بنانے میں شاید 40 سے 50 سال لگے ہوں۔
جب یہوواہ ہمیں کوئی ایسا کام کرنے کو کہتا ہے جسے کرنا ہمیں مشکل لگتا ہے تو ہم نوح کی مثال سے کیا سیکھ سکتے ہیں؟