پاک کلام سے سنہری باتیں | 2-پطرس 1-3
’یہوواہ کے دن کو ذہن میں رکھیں‘
یہوواہ اپنے مقررہ وقت پر اِنصاف قائم کرے گا اور وہ ایسا کرنے میں بالکل دیر نہیں کرے گا۔ کیا ہمارے کاموں سے ظاہر ہوتا ہے کہ ہم یہوواہ کے دن کے لیے تیار ہیں؟
اِس بات کا کیا مطلب ہے کہ ”آپ کا چالچلن پاک ہونا چاہیے اور آپ کو خدا کی بندگی کرنی چاہیے“؟
ہمیں اخلاقی لحاظ سے پاک صاف ہونا چاہیے اور اپنے ایمان کا دِفاع کرنا چاہیے۔
ہمیں باقاعدگی سے وہ سارے کام کرنے چاہئیں جو خدا کی عبادت کا حصہ ہیں جیسے کہ دُعا کرنا، بائبل کا مطالعہ کرنا، اِجلاسوں پر جانا، مُنادی کرنا وغیرہ۔