یہوواہ کے گواہوں کی آن لائن لائبریری
یہوواہ کے گواہوں کی
آن لائن لائبریری
اُردو
  • بائبل
  • مطبوعات
  • اِجلاس
  • م‌زخ19 اکتوبر ص.‏ 7
  • آپ خدا کے کلام کی کتنی قدر کرتے ہیں؟‏

اِس حصے میں کوئی ویڈیو دستیاب نہیں ہے۔

ہم معذرت خواہ ہیں کہ ویڈیو لوڈ نہیں ہو سکی۔

  • آپ خدا کے کلام کی کتنی قدر کرتے ہیں؟‏
  • مسیحی زندگی اور خدمت—‏اِجلاس کا قاعدہ (‏2019ء)‏
  • ملتا جلتا مواد
  • اُنہیں بائبل جان سے پیاری تھی—‏حصہ (‏وِلیم ٹینڈیل)‏
    مزید موضوعات
  • اُنہیں بائبل جان سے پیاری تھی
    مزید موضوعات
  • ہماری باضابطہ ویب‌سائٹ—‏ہمارے اور دوسروں کے فائدے کے لئے
    ہماری بادشاہتی خدمتگزاری ۲۰۱۲
  • JW.ORG کے ذریعے حکمت بھری باتیں تلاش کریں
    مسیحی زندگی اور خدمت—‏اِجلاس کا قاعدہ 2022ء
مزید
مسیحی زندگی اور خدمت—‏اِجلاس کا قاعدہ (‏2019ء)‏
م‌زخ19 اکتوبر ص.‏ 7

مسیحیوں کے طور پر زندگی

آپ خدا کے کلام کی کتنی قدر کرتے ہیں؟‏

بائبل میں یہوواہ خدا کی باتیں اور خیالات درج ہیں۔ (‏2-‏پطر 1:‏20، 21‏)‏ بائبل میں اِس بات پر زور دیا گیا ہے کہ خدا اپنی بادشاہت کے ذریعے اپنی حکمرانی کو صحیح ثابت کرے گا۔ اِس سے تمام اِنسانوں کو یہ اُمید ملتی ہے کہ بہت جلد زمین پر اچھا وقت آئے گا۔ بائبل میں یہ بھی بتایا گیا ہے کہ ہمارا آسمانی باپ یہوواہ کتنی شان‌دار خوبیوں کا مالک ہے۔—‏زبور 86:‏15‏۔‏

ہم سب فرق فرق وجوہات کی بِنا پر یہوواہ کے کلام کی قدر کرتے ہیں۔ لیکن کیا ہم ہر روز اِسے پڑھنے اور اِس کے مطابق زندگی گزارنے سے یہ ظاہر کرتے ہیں کہ ہم اِس بیش‌قیمت تحفے کی قدر کرتے ہیں؟ آئیں، ہم اپنے کاموں سے ثابت کریں کہ ہم خدا کے کلام کے لیے زبورنویس جیسے احساسات رکھتے ہیں جس نے کہا:‏ ”‏آہ!‏ مَیں تیری شریعت سے کیسی محبت رکھتا ہوں۔“‏—‏زبور 119:‏97‏۔‏

پنجابی (‏شاہ مکھی)‏ ویڈیو ‏”‏اوہناں نے بائبل دی دلوں قدر کیتی—‏حصہ ‏(‏ولیم ٹینڈیل)‏“‏ دیکھیں اور پھر اِن سوالوں کے جواب دیں:‏

  • وِلیم ٹینڈیل؛ وِلیم ٹینڈیل اپنے چھاپہ‌خانے میں؛ وِلیم ٹینڈیل کے یونانی صحیفوں کے ترجمے کے پہلے ایڈیشن کی ایک کاپی

    وِلیم ٹینڈیل نے بائبل کے کچھ حصوں کا ترجمہ کیوں کِیا؟‏

  • بائبل کا ترجمہ کرنے کے حوالے سے اُن کی کوششیں اِتنی قابلِ‌تعریف کیوں ہیں؟‏

  • وِلیم ٹینڈیل کی ترجمہ کی ہوئی بائبل کی کاپیاں اِنگلینڈ میں خفیہ طریقے سے کیسے پہنچائی گئیں؟‏

  • ہم سب بائبل کے لیے قدر کیسے ظاہر کر سکتے ہیں؟‏

سوچ بچار کے لیے:‏ خدا کا کلام کیسے .‏ .‏ .‏

  • ایک چراغ اور روشنی کی طرح ہے؟—‏زبور 119:‏105‏۔‏

  • پانی کی طرح ہے؟—‏اِفس 5:‏26‏۔‏

  • ایک تلوار کی طرح ہے؟—‏اِفس 6:‏17‏۔‏

  • ایک شیشے کی طرح ہے؟—‏یعقو 1:‏23-‏25‏۔‏

ہر روز خدا کے کلام کو پڑھیں

بائبل پڑھنے کے لیے شیڈول

کیا آپ نے ہماری ویب‌سائٹ پر موجود ‏”‏بائبل پڑھنے کے لیے شیڈول‏“‏ کو اِستعمال کِیا ہے؟ اُردو میں دستیاب شیڈول میں درج یونانی صحیفوں پر کلک کرنے سے آیتیں ہماری ویب‌سائٹ jw.org پر کُھل جائیں گی۔ اگر ویب‌سائٹ jw.org پر بائبل کی آڈیو ریکارڈنگ آپ کی زبان میں دستیاب ہے تو آپ اِسے بھی سُن سکتے ہیں۔‏

    اُردو زبان میں مطبوعات (‏2026-‏2000)‏
    لاگ آؤٹ
    لاگ اِن
    • اُردو
    • شیئر کریں
    • ترجیحات
    • Copyright © 2026 Watch Tower Bible and Tract Society of Pennsylvania
    • اِستعمال کی شرائط
    • رازداری کی پالیسی
    • رازداری کی سیٹنگز
    • JW.ORG
    • لاگ اِن
    شیئر کریں