مسیحیوں کے طور پر زندگی | عبرانیوں 12، 13
اِصلاح—یہوواہ کی محبت کا ثبوت
اِصلاح کرنے میں سزا دینا، درستی کرنا، ہدایت کرنا اور تعلیموتربیت کرنا شامل ہے۔ یہوواہ خدا ایک شفیق باپ کی طرح ہماری اِصلاح کرتا ہے۔ ایک مسیحی کی اِصلاح تب ہوتی ہے:
جب وہ بائبل پڑھتا، ذاتی مطالعہ کرتا، سوچ بچار کرتا اور اِجلاسوں پر جاتا ہے۔
جب کوئی ہمایمان اُس کی درستی کرتا ہے۔
جب اُسے اپنی کسی غلطی کے نتائج بھگتنے پڑتے ہیں۔
جب عدالتی کمیٹی اُس کی درستی کرتی ہے یا اُسے کلیسیا سے خارج کر دیا جاتا ہے۔
جب یہوواہ اُس پر مشکلات یا اذیت آنے دیتا ہے۔—م15 15/9 ص. 21 پ. 13۔